تازہ تر ین

نواز شریف کیخلاف لاہور سے الیکشن لڑنے کا اعلان

لاہور (وقائع نگار) جنوبی پنجاب کے نامور سیاسی رہنما اور ایم این اے جمشید دستی نے گزشتہ روز جماعت اسلامی کے ہیڈ کوارٹرمنصورہ لاہورکادورہ کیا۔ان کا استقبال امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد ،بلال قدرت بٹ،مجیدغوری اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات پنجاب محمد فاروق چوہان نے کیا۔اس موقع پرامیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمشید دستی نے اپنے علاقے میں غریب طبقے کو متحد کرکے جاگیرداروں کے خلاف کلمہ حق بلند کیا ہے۔پوری پاکستانی قوم آزاد عدلیہ اورجے آئی ٹی کے ساتھ کھڑی ہے اور جوبھی پانامالیکس پر فیصلہ سپریم کورٹ کی طرف سے آئے گا اس کو عوام خوشدلی سے قبول کریں گے۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی ملک میں عدل وانصاف کے قیام کے لیے جدوجہد کررہی ہے۔ہم آئندہ بھی مظلوم عوام کے حقوق کے لیے اپنا کردار اداکرتے رہیں گے۔ جمشید دستی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں جماعت اسلامی کو سلام پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے میری رہائی کے لیے آوازاٹھائی۔میں منصورہ میں سینیٹر سراج الحق،لیاقت بلوچ اور جماعت اسلامی پنجاب کے امیر میاں مقصود احمد کا شکریہ اداکرنے آیا ہوں۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ حق کا ساتھ دیا ہے۔مسلم لیگ(ن)نے جے آئی ٹی اور پاناما کیس کاغصہ میرے اوپر نکالا۔میں نے وزیر اعظم نوازشریف کے سامنے ”گو نوازگو“کا نعرہ لگایا تھا اور بجٹ کی کاپی پھاڑی تھی مجھے اس جرم میں جیلوں میں گھسیٹا گیا،ذھنی ٹارچر کیاگیا اور میرے اوپر بچھواورچوہے چھوڑے گئے۔جمشید دستی نے کہاکہ مسلم لیگ(ن)کی حکومت نے ڈان لیکس کے ذریعے قومی رازفاش کیے۔انہوں نے کہاکہ حکومتی وزرا کو گھوڑے والی لگام دی جائے۔وہ آرٹیکل 6کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک مستقبل میںمحفوظ ہونے جارہا ہے۔مالی دہشت گردوں کے سرغنہ کے گرد گھیرا تنگ ہوچکا ہے۔ملک کو اس وقت سب سے بڑا خطرہ معاشی دہشت گردی سے ہے۔اسمبلیوں میں موجود 70سے80فیصد لوگوں نے اپنے اثاثے چھپائے ہیں،ان سب کا احتساب ہونا چاہئے۔انہوں نے اعلان کیا کہ وہ لاہور میں وزیر اعظم نوازشریف کے خلاف آئندہ انتخابات میں الیکشن لڑیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv