تازہ تر ین

سابق وزیرقانون کی بیوی کے سنسنی خیز انکشافات مونس الٰہی بارے بھی حقیقت بیان کردی

لاہور (خصوصی نامہ نگار، کرائم رپورٹر) پنجاب کے سابق وزیر قانون راجہ بشارت کی شرعی اور قانونی بیوی ہونے کی دعویدار سیمل راجہ نے کہا ہے کہ اسے اپنے شوہر (راجہ بشارت) کی سابقہ اہلیہ پری گل اس کے بیٹے کے ظلم اور ناانصافی سے بچایا جائے ایک پریس کانفرنس میں انہوںنے کہا کہ پری گل اس کا بیٹا انہیں قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے شوہر کو بھی دھمکیاں دے کر ان کے خلاف اکسایا جارہا ہے۔ سابقہ بیوی، بیٹا اور دیور انہیں قتل کرانے کیلئے کئی بار کوشش کر چکے ہیں، سازش میں ناکامی پر انہیں لوہے کے راڈ سے گاڑی کو تباہ کرتے ہوئے انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ، زبردستی خلع لینے کیلئے ہراساں کیا جارہا ہے،مجھے یہ معلوم نہیں کہ میرے شوہرسابق وزیر قانون راجہ بشارت نے کتنی شادیاں کر رکھی ہیں بہر حال مجھے یہ معلوم ہے کہ مجھ سے ان کی چوتھی شادی تھی ،میں نے کسی بھی طرح اپنے شوہر کی جائیداد پر نظر نہیں رکھی ہوئی ۔حق مہر میں مجھے 5 کروڑ روپے نقدی اڑھائی کروڑ کے زیورات اور ایک دکان کے علاوہ دیگر جائیداد میں بھی قانونی وارث ہو ں، نکاح نامہ میرے شوہر راجہ بشارت نے خودلکھا تھا ، میرے زیورات سمیت دیگر اشیاءپر سابقہ بیوی پری گل نے قبضہ کر رکھا ہے ،ق لیگ کی قیادت سمیت سابقہ رکن صوبائی اسمبلی چوہدری مونس الہیٰ نے کردار ادا کرنے کی کوشش کی بھی تھی مگربعد میں کوئی فیصلہ نہ کرسکے ،مجھے خاموش رہنے کیلئے ق لیگ سے تعلق رکھنے والے کئی سابقہ ارکان اسمبلی اور عہدیداروں نے ڈرانے کی کوشش بھی کی مگر میں اپنے قانونی حق سے کسی بھی طرح دستبردار نہیں ہونگی ،پری گل سمیت خاندان کے دیگر افراد کے خلاف عدالت میں گئی ہوں اور یہ بات ثابت کر کے رہونگی کہ میں راجہ بشارت کی قانونی بیوی ہوں اورپری گل سابقہ بیوی ہے جسے راجہ بشارت نے طلاق دے رکھی ہے جو کہ میری جان کی دشمن بنی ہوئی ہے چیف جسٹس آف پاکستان سمیت وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب مجھے قانونی او ر جانی تحفظ فراہم کریں کیونکہ مجھے یا میرے خاندان سمیت بچوں کو کوئی نقصان ہوا تو اس کی ذمہ داری پری گل ،بہروز ،راجہ ناصر اور انکے دیگر خاندان والوں پر عائد ہوگی ۔تفصیلات کے مطابق سابق رکن پنجاب اسمبلی سیمل راجہ نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سال 2014 ءمیں اس نے قانونی اور شرعی طریقہ کار سے راجہ بشارت سے شادی کی تھی اور اس شادی کے چند ہی ماہ بعد راجہ بشارت کی سابقہ بیوی پری گل میری جان کی دشمن بن گئی جس نے اپنے بیٹے بہروز سے مل کر مجھے کئی بار ہراساں کرتے ہوئے مجھے شادی پر ملنے والے اڑھائی کروڑ کے زیورات چھین لیے جبکہ مجھے قتل کروانے کیلئے کئی بار کوشش کرتے ہوئے دو بار قاتلانہ حملہ کرایا گیا پنڈی اور لاہور مقامی سوسائٹی میں مجھے شدید ہراساں کرتے ہوئے رات کے اوقات میں میرے گھر پر توڑ پھوڑ کی گئی سیمل راجہ کا مزید کہنا تھا کہ مجھ پر الزامات عائد کیے جارہے ہیں کہ میں نے پیسوں کی لالچ میں راجہ بشارت سے شادی کی تھی ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک علیحدہ کہانی ہے جس میں میری زندگی میں زہر کھولا گیا اور مجھے کامران سے طلاق کروا کر راجہ بشارت سے شادی کروائی حالانکہ میں پہلے سے بچوں والی تھی میں نے راجہ بشارت سے شادی کے بعد گذشتہ3 سال سے سیاست سے بھی کنارا کشی کر رکھی تھی مگر اپنے شوہر کی سابقہ ،سیمل راجہ کا کہنا تھا کہ اس کے شوہر نے ایک بیان حلفی بھی دیا ہے جس میں اقرار کیا ہے کہ وہ پری گل کو طلاق دے چکے ہیں اور اپنے بیٹے بہروز کمال کو ناخلفی کے باعث اپنے تمام جائیداد سے عاق کر چکے ہیں جس میں انہوں نے اپنی جان کے خطرات کے حوالے سے بھی لکھا جو کہ میں عدالت میں پیش بھی کر چکی ہوں ان کا کہنا تھا کہ اس تنازعہ میںپوری مسلم لیگ (ق)کو حالات سے آگاہ کیا چوہدری پرویز الہیٰ کے بیٹے چوہدری مونس الہیٰ نے کردار ادا کرنے کی کوشش بھی کی مگر نامعلوم وجوہات کی بنا پر حالیہ پریس کانفرنس سے قبل بھی میرا پیچھا کرایا گیا اور مجھے پریس کانفرنس کرنے سے روکا مگر میں اپنے قانونی اور شرعی حق سے کسی بھی طرح دستبردار نہیں ہونگی اور میں چند روز تک کوئٹہ میں بھی پریس کانفرنس کرنے جاﺅنگی جہاں میں اپنے بلو چ بھائیوں کو ان کے نام کو بدنام کرنے والی پری گل کے بارے میں حقائق سے آگاہ کرونگی کس طرح وہ طلاق کے باوجود راجہ بشارت سے اپنے نام کو منسوب کرنے اور اپنے بیٹے کو آگے لگا کر بلوچوں کی کردار کشی کر رہی ہے مجھے پیسوں سے خاموش کرانے کی بھی کوشش کی گئی مگر میں نہ تو خاموش بیٹھوں کی اور نہ ہی کسی لالچ کے باعث اپنے حق سے ایک انچ بھی پیچھے ہٹوں گی اور اپنے شوہر کو ان ظالموں کے چنگل سے بازیاب کرانے کی کوشش کرتی رہونگی۔ انہوں نے کہا کہ میرے شوہر مجھے عجیب و غریب ایس ایم ایس کررہے اور کھل سامنے نہیں آتے کسی کو کہتے ہیں تم نے مجھ سے فراڈ سے شادی کی کہہ سکتے ہیں کہ مجھے مجبوراً تمہاری فراڈ کی شادی کو تسلیم کرنا پڑا۔ سابقہ بیوی پری گل کے بدمعاش دن رات گاڑی پر تعاقب کرتے ہیں اور میں نے لاہور پولیس کو جان کے خطرے کے پیش نظر تحریری درخواست دے رکھی ہے۔ جس پر متعلقہ پولیس افسر کا کہنا ہے کہ تفتیش مکمل نہیں ہورہی کیونکہ پری گل پیش نہیں ہورہی۔ اس نے مجھے گھر والوں اور بھائی اور دوسری خواتین سے ملایا اور اس کے اسرار ہے کہ وہ کئی سال سے میرے پیچھے لگا ہوا تھا۔ میں نے تین بچوں اور شوہر سے علیحدگی اختیار کرکے طلاق کے راجہ بشارت سے شادی کی جس سے اس کے بھی عزیز رشتہ دار واقف ہیں۔ اب وہ مطلقہ بیوی پری گل سے ہونے والے نوجوان بیٹے کا دباﺅ ہے جو اس کو دھمکیاں دیتا ہے لیکن اب میں اپنا حق مانگتی ہوں اور یہ برداشت نہیں کرسکتی کہ راجہ بشارت چپ رہے یاکہے کہ میںنے مجبور ہوکر فراڈ سے کی ہوئی شادی مانی تھی۔ فراڈ سے کیسے شادی کی جاسکتی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv