تازہ تر ین
pakistan

سانحہ احمد پور شرقیہ کا اصل ذمہ دار کون ؟اہم ترین خبر

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اوگرا نے سانحہ احمد پور شرقیہ کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی ہے جس میں شیل آئل کمپنی کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے جاری سانحہ احمد پور شرقیہ کی تحقیقاتی رپورٹ میں شیل آئل کمپنی کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے کمپنی پر ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے جب کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کو فی کس 10 لاکھ اور زخمیوں کو فی کس 5 لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شیل کمپنی کا آئل ٹینکر مقررہ معیار کے مطابق نہیں تھا، شیل کمپنی نے اوگرا اور ایکسپلوسوز ڈیپارٹمنٹ کے قوانین بھی پورے نہیں کیے اس کے علاوہ آئل ٹینکر کا فٹنس سرٹیفکیٹ بھی جعلی نکلا جب کہ آئل ٹینکر کسی بھی تکنیکی معیار کے مطابق نہیں تھا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا تھا کہ 50 ہزار لیٹر تیل کی نقل و حرکت کے لیے 5 ایکسل کا ٹینکر ہونا چاہیے لیکن سانحہ کا باعث بننے والا ٹینکر 4 ایکسل کا تھا جب کہ موٹروے پولیس نے فوری طور پر جائے حادثہ کو محفوظ نہ بنایا جس کے باعث مقامی آبادی جمع ہوئی اور تیل برتنوں میں بھرنا شروع کر دیا جس سے آگ لگی۔ اوگرا نے آئل کمپنی کو فیصلے پر فوری عمل درآمد کا حکم دیا ہے تاہم عمل درآمد میں غفلت کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ عید سے ایک روز قبل احمد پورشرقیہ کے قریب آئل ٹینکر کے الٹنے کے بعد ا?گ لگ گئی تھی جس کے نتیجے میں 200 سے زائدافراد جاں بحق جب کہ درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔
+



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv