طیارہ حادثے میں مرنے کی خبر سے تھرتھلی مچ گئی

ممبئی: (ویب ڈیسک )فرانس کی ویب سائٹ نے بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے پیرس میں طیارہ حادثے میں مرنے کی خبرجاری کردی جو کہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے کے بعد افواہ نکلی۔ فرانس کی نیوز ویب سائٹ کے مطابق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان بیٹی سہانا خان کی سالگرہ منانے کے بعد اپنےذاتی معاونین اوردیگر ساتھیوں کے ہمراہ گلف اسٹریم کی پرواز جی 550 جیٹ کے ذریعے بزنس میٹنگ کے لیے جارہے تھے کہ ان کا جہاز پیرس کے نواح میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں شاہ رخ خان ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگئے۔کنگ خان کے مرنے کی خبر جنگل کی آگ کی طرح سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جب کہ متعدد بھارتی ویب سائٹس نے بھی تصدیق کیے بغیر کنگ خان کے مرنے کی خبر شائع کی لیکن فرانس کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو معاملے میں کودنا پڑا اور انہوں نے خبر کو من گھڑت قرار دیدیا۔

رائل نیوی کی بھارتی کشتی پر کاروائی, 9ارب کی اہم مضر صحت چیز برآمد

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی جنگی بحری جہاز نے بحرہند میں بھارتی مچھیروں کی ایک کشتی پر چھاپہ مار کر ساڑھے چھ کروڑ پاﺅنڈ یعنی 8 ارب 77 کروڑ روپے مالیت سے زائد کی ہیروئن اور دیگر منشیات ضبط کرکے تلف کردی۔ رائل نیوی کے بحری جہاز کی ٹیم نے بحرہند میں بھارتی فشنگ بوٹ کی تقریباً 60 گھنٹے تک تلاشی لی اور ٹرالرز کے فریزر میں تین ٹن برف کے نیچے چھپائی گئی 8 ارب 77 کروڑ روپے مالیت سے زائد کی منشیات برآمد کرلی۔ سیلرز رائل میرینز نے برآمد ہونے والی 455 کلو گرام بھنگ اور 266 کلو گرام ہیروئن کو تلف کردیا۔ جہاز کے کمانڈر آئن فیزی کا کہنا ہے کہ منشیات کی اتنی بڑی مقدار کا پکڑا جانا منشیات کے ڈیلروں ہی نہیں دہشت گرد تنظیموں کیلئے بھی بڑا دھچکا ہے کیونکہ منشیات کے کاروبار کے ذریعے ہی دہشت گرد تنظیموں کو فنڈز فراہم کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بورڈنگ ٹیم کی پیشہ ورانہ مہارت پر فخر ہے۔

اشرف غنی انتظامیہ کی پاکستان دشمنی, خوفناک انکشاف

اسلام آباد، کابل (خصوصی رپورٹ) کابل بم دھماکے کے بعد افغان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ کرکٹ تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد جولائی، اگست میں 2 میچز کی مجوزہ سیریز بھی ختم کر دی گئی ہے۔ افغان کرکٹ بورڈ نے سوشل میڈیا پر بیان کے ذریعے اس بات کا اعلان کیا کہ پاکستان کے ساتھ کرکٹ تعلقات ختم کردیئے اور افغان بورڈ نے اس کی وجہ کابل بم دھماکے بتایا ہے۔ سابق واقعات کی طرح اشرف غنی انتظامیہ نے اس بار بھی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تحقیقات کیے بغیر ہی بم دھماکوں کا الزام پاکستان کے سر تھوپ دیا جس سے ان کی پاکستان کے ساتھ دُشمنی کھل کر سامنے آگئی ہے۔ ادھر افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس نے پاکستان اور پاکستانی خفیہ اداروں پر الزامات عائد کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ کابل بم دھماکہ پاکستان نے آئی ایس آئی کے تعاون سے کروایا جب کہ اس منصوبے کو عملی جامہ حقانی نیٹ ورک اور لشکر طیبہ نے پہنایا۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل کے انتہائی حساس اور بھاری پہرے میں سفارتی علاقے میں گزشتہ روز ہولناک دھماکے میں ہلاک ہونے والے 80 افراد میں 2، اور 400 زخمیوں میں 4 صحافی بھی شامل ہیں۔ متاثرہ علاقہ کابل کنٹونمنٹ کی حدود میں آتا ہے جس نے پورے شہر کو ہلا کر رکھ دیا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ افغانستان میں یہ ہفتہ بھر کے اندر دہشت گردی کی دوسری اور 2017ءکی یقینا سب سے بڑی واردات ہے۔ دھماکہ کے بعد افغان طالبان نے فوری طور پر واردات سے اپنی لاتعلقی ظاہر کردی جس سے افغانستان میں داعش کے جڑ پکڑنے کی اطلاعات کو تقویت ملتی ہے۔ یہ اطلاعات گردش کرتی رہی ہیں کہ عراق اور شام سے فرار داعش کی باقیات نے افغانستان میں قدم جمالیے ہیں۔ یہ صورت حال افغانستان اور پاکستان دونوں کے لیے تشویشناک ہے۔ وقت کا تقاضا ہے کہ یہ دونوں ممالک اپنے اختلافات کو پس پشت ڈال کر اس مشترکہ دُشمن سے نمٹنے کی سعی کریں۔ انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (آئی ایف جے) اور افغان انڈی پینڈنٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے دہشت گردی کی مذکورہ واردات کی مذمت کی ہے جس میں ایک مقامی ٹی وی چینل اور بی بی سی کے کابل میں نمائندے اپنی جانوں سے گئے۔ یہ دھماکہ پاکستانی، جرمن اور بھارتی سفارت خانوں کے قریب ہوا۔ امریکی سرپرسرتی اور بھارتی رہنمائی کے باوجود اس واردات میں صدر اشرف غنی کی حکومت کے لیے کئی سبق ہیں۔ اس کے باوجود کابل انتظامیہ کا پاکستان کے ساتھ رویہ معاندانہ ہے۔ گزشتہ چند ماہ سے اسلام آباد کی مفاہمتی کوششوں کے باوجود اشرف غنی کی حکومت نے جارحانہ رویہ اختیار کررکھا ہے۔

بڑی خوشخبری ،اپنے اپنے انعامی بانڈز نکال لیں

لاہور(خصوصی رپورٹر )سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیراہتمام40 ہزار روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی آج ہو گی۔تفصیلات کے مطابق قرعہ اندازی کا پہلا انعام 7کروڑ50لاکھ روپے کاایک انعام، دوسرا انعام2 کروڑ 50لاکھ روپے کے3 انعامات جبکہ تیسرا انعام5 لاکھ روپے کے1696 انعامات ہو نگے۔اس موقع پرتقریب منعقد کی جائیگی جس میں جیتنے والے خوشنصیبوں میں انعامات تقسیم ہونگے۔

اسلامی کانفرنس طلب, مقصد بھی سامنے آگیا

لاہور (خصوصی ر پورٹ) ایران اور سعودی عرب میں تنازع ختم کرانے اور مسلم ممالک کے درمیان امن قائم رکھنے کیلئے پاکستان یا ترکی میں اسلامی ممالک کی کانفرنس بلوانے پر غور جاری ہے جبکہ پاکستان کی جانب سے جلد اس سلسلہ میں مسلم ممالک سے رابطے شروع کردیئے جائیں گے۔ اعلیٰ حکومتی ذرائع کے مطابق ایران اور سعودی عرب کے آپس کے خر اب تعلقات سے پاکستان کے اندر بھی صورتحال خراب ہونے کا خدشہ اور فرقہ وارانہ فسادات برپا ہونے کے پیش نظر عسکری اور سیاسی قیادت اس چیز پر زور دے رہی ہے کہ خطہ کے امن کیلئے سعودی عرب اور ایران کے تعلقات میں سردمہری ختم ہونا ضروری ہے۔ پاکستان نے اس سلسلہ میں سفارتی سطح پر نہ صرف رابطے تیز کردیئے بلکہ اپنے ہم خیال اسلامی ممالک کو بھی کردار ادا کرنے کیلئے کہا ہے۔ پاکستانی وفد کا جلد ایران کا دورہ بھی متوقع ہے۔ وفد کے ارکان کوشش کریں گے کہ سعودی عرب اور ایران کو ایک ٹیبل پر بٹھایا جائے۔ اعلیٰ حکومتی ذمہ داروں اور حساس ادارں کو یہ رپورٹس بھی ملی ہیں کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان اختلافات کو مزید بڑھانے اور اس خطہ میں اسلامی ممالک کے درمیان فساد پیدا کرنے میں بھارت‘ امریکہ اور اسرائیل کے خفیہ ادارے سرگرم ہیں۔ دشمنوں کی کوشش ہے کہ مسلم ممالک آپس میں لڑیں تاکہ اس کی آڑ میں پاکستان کے اندر فرقہ وارانہ فسادات برپا کئے جاسکیں۔

افغان ڈپلومیٹک انکلیو میں دھماکہ پہلی بار نہیں ہوا ،رحیم یوسفزئی ،احمد رضا قصوری،بیلم حسنین کی نیوز ایٹ 10 میں گفتگو

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کی رہنما بیلم حسنین نے کہا ہے کہ آج موسم بہت اچھا تھا اور پارلیمنٹ کے باہر ہم بڑے آرام سے بیٹھے چینل ۵ کے پروگرام نیوز ایٹ 10میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے جو بھی بتایا وہ حقائق پر مبنی تھا پیپلزپارٹی اگر ن لیگ کا ساتھ دے تو یہ اپنی تمام روایات بھول جاتے ہیں۔ لیکن جب ہماری ضرورت نہیں ہوتی تو ہٹ دھرمی پر اتر آتے ہیں۔ تجزیہ کار رحیم اللہ یوسفزئی نے کہا کہ ڈپلومیٹک انکلیو میں پہلے بھی حملے ہوچکے ہیں یہ پہلی مرتبہ ہوا البتہ اس سے قبل اتنا بڑا دھماکہ نہیں ہوا حملے کے ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی کیونکہ جس نے بھی حملہ کیا اس میں عام لوگ زیادہ ہلاک ہوئے۔ اس لئے بھی کس نے بھی ذمہ داری قبول نہیں کی کہ تنظیم بدنام ہوگی انہوں نے کہا کہ طالبان سے بات کئے بغیر مسائل حل نہیں ہونگے۔ افغان حکومت کا رویہ بھی سخت ہے ان حالات میں مذاکرات مشکل ہیں امن کی کوششیں نہ ہونے کے برابر ہیں طالبان نے تو اس حملے سے انکار کیا ہے لیکن کابل میں رائے ہے کہ طالبان کے علاوہ اتنا بڑا حملہ کرنے کی کسی کے پاس قوت نہیں۔ ماہر قانون احمد رضا قصوری نے کہا کہ نہال ہاشمی ک بیان کا ریاست کو نوٹس لینا چاہئے ان کا بیان بہت جارحانہ ہے اور ریاست کو چاہئے وہ مدعی بن کر ان کے خلاف پرچہ درج کرائے یہ بہت سنجیدہ بیان ہے۔ ریاست کا کام ہے وہ اداروں کی حفاظت کرے۔ نہال ہاشمی کا پس منظر یہ ہے کہ وہ کراچی کا ایک نامعلوم وکیل تھا یہ 1997 میں سامنے آیا جب اس نے سجاد علی شاہ کے خلاف سپریم کورٹمیں ایک درخواست دائر کی جس کی بنیادد پر سجاد علی شاہ اپنی چیف جسٹس شپ سے ہاتھ دھو بیٹھے اس کے بعد یہ مسلم لیگ ن میں متعارف ہوا اور ن لیگ نے اس کارکردگی پر نہال ہاشمی کو سنیٹر کی سیٹ دی ہے۔ مسلم لیگ ن ملکی اداروں کو جاتی عمرہ کا غلام بنانا چاہتی ہے شریف خاندان اندھی گلی میں داخل ہوچکا ہے ان کوچھٹی کا دودھ یاد آگیا ہے۔ مجھے نظر آرہا ہے یہ پکڑے جائیں گے اور مجھے 2018ءمیں الیکشن بھی نظر نہیں آرہے بلکہ کوئی ایسا نظام آئے گا جو بے رحمانہ احتساب کرے گا۔

خطے کے امن وامان کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بھارت ہے:صدر کا پارلیمنٹ سے خطاب

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)صدرممنون حسین نے کہا ہے کہ خطے کے امن وامان کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بھارت ہے اور اس نے دہشت گردی اور جاسوسی سے حالات خراب کیے ہیں۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران صدر مملکت نے کہا کہ سیاسی عمل کو افراتفری اور گروہی مفاد سے آزاد ہونا چاہیے، اختلاف رائے غیر فطری نہیں لیکن یہ خیر کا باعث ہونا چاہیے، اختلاف رائے سے ترقی کا عمل رکنا نہیں چاہیے، پاکستان میں جمہوریت نے کئی نشیب و فراز دیکھے، جمہوریت نے قوم کی ترقی کی کئی منازل طے کی ہیں۔ پارلیمنٹ کا مقاصد کے حصول کے لیے سفر جاری ہے، پارلیمنٹ نے مشکل حالات میں قومی اتحاد کا ثبوت دیا جس کی وجہ سے تاریخ اس پارلیمنٹ کا کردار ہمیشہ یاد رکھے گی۔صدرمملکت نے کہا کہ ترقی کے دھارے میں سب کو شامل کیا جانا ضروری ہے، پیچھے رہ جانے والوں کو قومی دھارے میں لانے کا احساس قوی ہورہا ہے، بلوچستان کا احساس محرومی ختم کرنے کے اقدامات جاری ہیں۔ معاشرے کا ہر طبقہ قومی تعمیر نو میں حصہ ڈالے۔ممنون حسین کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق حل کیا جائے، کشمیریوں پر بھارتی قابض فوج کی وحشیانہ کارروائیاں جاری ہیں اور ہم ان کی ہر سطح پر سیاسی، اخلاقی، سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں امن کے بغیر استحکام پیدا نہیں ہو سکتا۔صدر مملکت کے خطاب کے دوران اپوزیشن شورشرابا کیا اورنعرے بازی کی، جس کے بعد اپوزیشن اراکین ایوان سے واک آﺅٹ کرگئے۔اس موقع پر اپوزیشن رہنماﺅں نے صدر کے خطاب سے پہلے بولنے کی اجازت کا مطالبہ کیا جس کی اجازت نہ ملنے پر انہوں نے ایوان میں گو نواز گو کے نعرے لگائے اور صدر کی تقریر کے دوران سیٹیاں بجاتے رہے۔بعد ازاں اپوزیشن ارکان ایوان سے واک آﺅٹ کرکے باہر چلے گئے۔

نہال ہاشمی کو استعمال کیا گیا ،اہم انکشاف

اسلام آباد، لاہور (نمائندگان خبریں) پیپلز پارٹی کے رہنما سنیٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ یہ نہال ہاشمی نہیں نواز شریف بولے ہیں، بیان دلوانے والے تک پہنچنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا یہ سارا فنکشن پارٹی نے تیار کیا تھا اب پتہ نہیں یہ استعفیٰ ہے یا فراڈ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو چھتیس سال اقتدار میںہو گئے ہیں۔ اب پہلی مرتبہ ان کو کٹہرے میں لایا گیا ہے۔ جب عوام پر مشکل وقت آیا تو یہ باہر بھاگ گئے تھے۔ ان کا مزاج نہیں کہ یہ احتساب کو برداشت کر سکیں۔ وہ وقت آگیا ہے جب نواز شریف اور ان کے خاندان کا دروازہ پانامہ کی گلی کا اڈیالہ جیل میں کھلے گا۔ حسین نواز نے دو مرتبہ جے آئی ٹی میں کہا ہم نے جو کاغذ سپریم کورٹ میں دئیے وہی آپ کو زبانی دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ہمارے پاس کوئی نئی بات نہیں ہے بابر اعوان نے کہا گلو ڈیئر بتاﺅ تم نے مٹھائیاں کیوں بانٹیں اور کیوں کہا ہمارے حق میں فیصلہ آ گیا اور اب کیوں روتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں ملک میں آج تک ن لیگ کا احتساب نہیں ہوا۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ نہال ہاشمی عدلیہ کو دھمکی دے رہے ہیں۔ حکمران عدالت پر حملہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ نہال ہاشمی کے خلاف ڈان لیکس کی طرح کارروائی ہونی چاہیے۔ ن لیگ کے گرد گھیرا تنگ ہو تو یہ عدالتوں پر حملہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے جھوٹے وعدے کیے، عوام رمضان میں لوڈشیڈنگ سے پریشان ہے، ملک بھر میں عوام سراپا احتجاج ہے۔ پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے نہال ہاشمی کو استعمال کیا ہے، ن لیگ نے سپریم کورٹ پر جو حملہ کیا سب کو یاد ہے۔ شرمیلا فاروپی نے کہا کہ نواز شریف کے بیٹوں کی پیشی کسی پر احسان نہیں ہے ملک میں حکومت کے نام پر بادشاہت قائم ہے۔ سابق وزےر مملکت انصاف و پارلےمانی امور مہرےن انور راجہ نے کہا ہے کہ پنجاب کا بجٹ عوام دشمن ہوگا اس سے مہنگائی کا ایک نیا طوفان اٹھے گا ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاقی بجٹ کی طرح پنجاب بجٹ امیروں اور سرمایہ کاروں کے لیے ہوگا غریبوں کے لیے اس بجٹ میں کچھ نہیں رکھا ، پنجاب کے بجٹ میں عوام کو خواب بھی نہیں دکھائے جائیں گے اور بجٹ میں غیر ضروری اشیا کی بھر مار ہوگی انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت ریلیف دینے کی بجائے غریبوں،کسانوں،تاجروں سمیت تمام طبقات کو مسلسل تکلیف دے رہی ہے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ دن بدن بڑھتی ہوئی مہنگائی کے مقابلے میں بہت کم ہے انہوں نے کہا کہ اس بجٹ سے غریب مزید غریب ہو گا ،پنجاب حکومت عوام کو رےلےف دےنے میں ناکام ہوگئی ہے۔

نا اہلی کیس ،جمائما کیجانب سے ریکارڈآنے تک فیصلہ لٹک گیا

اسلام آباد (آن لائن ) عمران خان کی آف شو ر کمپنیوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے ہیں کہ عمران خان نے نیازی سروسز کو ٹیکس گوشواروں اور اثاثوں میں ظاہر نہیں کیا،عمران خان جمائمہ سے آنے والی پانچ ٹرانزیکشنز ثابت کریں، ہم تحقیقات کر رہے ہیں اور گہرائی میں جا رہے ہیں، جمائمہ کی طرف سے ریکارڈ آنے تک فیصلہ نہیں ہوسکتا جبکہ عدالت عظمیٰ نے کیس کی مزید سماعت آج جمعرات تک ملتوی کردی ہے ۔سپریم کورٹ میں عمران خان کی نااہلی اور آفشور کمپنیوں سے متعلق حنیف عباسی کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطاءبندیال اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل تین رکنی بنچ نے کی دوران سماعت دلائل دیتے ہوئے نعیم بخاری نے موقف اختیار کیا کہ ایف بی آر کے پاس نیازی سروسز اور عمران خان کے خلاف کوئی مواد نہیں، نیازی سروسز کو ظاہر نہ کرنا غلطی ہے، مگر بدنیتی سے غلطی نہیں کی گئی اس پر جسٹس فیصل عرب نے کہا کہ آپ خود اپنی بات کی نفی کر رہے ہیں، پہلے آپ نے کہا نیازی سروسز کو ظاہر کرنا ضروری نہیں تھا، اب آپ ظاہر نہ کرنے کو غلطی قرار دے رہے ہیں، اس پر نعیم بخاری نے کہا کہ یہ میری متبادل دلیل ہے، آف شور کمپنی زندہ رکھنے کا جواز شیئرہولڈرز دے سکتے ہیں، چیف جسٹس نے کہا کہ آف شور کمپنی میں عمران خان کی بہنوں کا کوئی مفاد نہیں تھا،پھر آف شور کمپنی کو کیوں زندہ رکھا گیا، نعیم بخاری نے کہا کہ آفشور کمپنی کے بینی فیشل مالک عمران خان تھے اور کمپنی کا واحد اثاثہ فلیٹ تھا، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آفشور کمپنی کے ٹیکس بچانے کے علاوہ کیا فائدے ہیں؟ اس پر نعیم بخاری نے عدالت کو بتایا کہ کمپنی بنانے کا اولین مقصد کیپیٹل گین ٹیکس بچانا ہے، سروسز لمیٹڈ کو ظاہر کرنا لازم نہیں تھا، چیف جسٹس نے کہا کہ ایمنسٹی اسکیم سے پہلے عمران خان نے لندن فلیٹ ظاہر نہیں کیا، لندن فلیٹ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں ظاہر کیا گیا، اس پر نعیم بخاری نے کہا کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھاتے وقت عمران خان عام آدمی تھے، اس پر جسٹس عمر عطاءبندیال نے استفسار کیا کہ کیا قانون کا اطلاق اس وقت ہوگا جب معاملہ الیکشن کمیشن کے سامنے جائے؟ نعیم بخاری نے عدالت کو بتایا کہ آف شور کمپنیوں کا معاملہ ایف بی آر کے سامنے ہے، عدالت ایف بی آر سے پہلے آف شور کمپنی کے معاملے پر فیصلہ نہیں کرسکتی، انکم ٹیکس قوانین کے تحت صادق و امین ہونے کا تعین نہیں ہو سکتا، چیف جسٹس نے کہا کہ عمران خان نے نیازی سروسز کو ٹیکس گوشواروں اور اثاثوں میں ظاہر نہیں کیا، نعیم بخاری نے کہا کہ نیازی سروسز لمیٹڈ کے گوشوارے نیو جرسی میں فائل کیے گئے، عمران خان آف شور کمپنی کے ڈائریکٹر تھے نہ ہی شیئرہولڈر، اس لیے عمران خان کو ٹیکس ریٹرن میں آف شور کمپنی ظاہر کرنے کی ضرورت نہیں تھی، جسٹس عمر عطاءبندیال کا کہنا تھا کہ آف شور کمپنی کا اکلوتا اثاثہ فلیٹ تھا، نعیم بخاری نے عدالت کو بتایا کہ لندن فلیٹس سے متعلق عدالتی چارہ جوئی چل رہی تھی، آف شور کمپنی کو عدالتی چارہ جوئی کے باعث زندہ رکھا گیا، ریٹرن فائل نہ کرنے پر کمپنی 2015 میں تحلیل ہو گئی، جمائمہ خان کی جانب سے رقم بھجوانے کی دستاویزات بھی پیش کی جائیں گی،اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ رقم بھجوانے کی وضاحت بنی گالہ اراضی کی ادائیگی کے ساتھ دیں، اس پر نعیم بخاری کا کہنا تھا کہ مائی لارڈ کنٹریکٹ یاد کرنا ہے یا فیض کو، مجھ سے فیض کا شعر پوچھیں فوری سناو¿ں گا، فیض کا شعرہ نہ سنا سکا تو مجرم ہوں گا، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ہ جمائمہ نے 2 لاکھ تیس ہزار ڈالرز زیادہ بھیجے، اس کی وضاحت ہے؟ نعیم بخاری نے کہا کہ راشد خان کے اکاو¿نٹ میں ایک لاکھ 10 ہزار ڈالرز جمائمہ نے نہیں بھیجے، یہ رقم کسی دوسرے شخص کی جانب سے راشد خان کو بھجوائی گئی، 20 ہزار ڈالرز جولائی میں راشد خان کے اکاو¿نٹ میں آئے، راشد خان کو یاد نہیں کہ یہ رقم کہاں سے آئی اس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ 2 لاکھ 58 ہزار ڈالر جمائمہ کی جانب سے آنے کے کیا شواہد ہیں، آپ کو ثابت کرنا ہوگا کہ رقم جمائمہ نے بھیجی، عمران خان جمائمہ سے آنے والی پانچ ٹرانزیکشنز ثابت کریں، ہم تحقیقات کر رہے ہیں اور گہرائی میں جا رہے ہیں، جمائمہ کی طرف سے ریکارڈ آنے تک فیصلہ نہیں ہوسکتا، کیس کی سماعت کے دوران حنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ کا کہنا تھا کہ ابھی تک نعیم بخاری چوتھے نکتے پر ہیں، پھر آپ نے بیرون ملک چلے جانا ہے، یہ کیس جلد تکمیل تک نہیں پہنچ سکے گا، اس پر نعیم بخاری نے اکرم شیخ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ صاحب! کچھ نہیں ہوتا صبر کریں، شیخ صاحب نے رمضان کے آخری عشرے میں سعودی عرب بھی جانا ہے، اس پر اکرم شیخ نے کہا کہ میری پیشہ وارانہ ذمہ داری ذاتی ذمہ داری سے بالاتر ہے، میرے لیے حقوق العباد مذہبی ذمہ داری سے اوپر ہیں، بعد ازاں عدالت نے عمران خان کی نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت جمعرات تک کردی۔

قطری شہزادے کا بیان, 3آپشن زیر غور

اسلام آباد (آن لائن) پانامہ لیکس کی تحقیقاتی جے آئی ٹی نے قطری شہزادے کا ےبان رےکارڈ کرنے کیلئے 3 آپشن پر غور شروع کر دیا ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پانامہ جوائنٹ انوسٹی گےشن ٹےم نے قطری شہزادے کا بےان رےکارڈ کرنے کا فےصلہ کےا ہے۔جے آئی ٹی قطری شہزادے کا بےان لےنے کےلئے3آپشنز غورو غوض کیا جارہا ہے ،پہلے آپشن کے تحت قطری شہزادے حماد بن جاسم بن جابر کا بذرےعہ وےڈےو لنک بےان رےکارڈ کےا جائے گا ۔دوسرا آپشن ےہ ہے کہ جے آئی ٹی قطر جاکر قطری شہزادے کا بےان رےکارڈ کرے گی ،تےسرے آپشن کے تحت جے آئی ٹی کسی دوسرے ملک جاکر بھی قطری شہزادے سے بےان رےکارڈ کرسکتی ہے۔پانامہ جے آئی ٹی نے چےئرمےن سےکورٹی اےنڈ اےکسچےنج کمےشن آف پاکستان(اےس ای سی پی) ظفرالحق حجازی کو بھی طلب کرنے کا فےصلہ کےا ہے۔

توہین عدالت کیس میں عمران خان کا جواب مسترد،وجہ کیا بنی

اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو پارٹی فنڈنگ کیس اور توہین عدالت کیس میں دوبارہ جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے ۔ بدھ کو پی ٹی آئی کی جانب سے فواد چوہدری اور ایڈووکیٹ فیصل چوہدری ایڈوکیٹ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے جہاں دونوں کیسز کی سماعت ہوئی۔چیف الیکشن کمشنر ریٹائرڈ جسٹس سردار محمد رضا کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے 5 رکنی بنچ نے پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت کی۔ایڈووکیٹ فیصل نے اپنے دلائل میں بینچ کو بتایا کہ سپریم کورٹ میں اسی نوعیت کی ایک درخواست زیرسماعت ہے اور سپریم کورٹ بھی ان سے وہی جوابات طلب کررہی ہے جو الیکشن کمیشن کی جانب سے مانگے گئے ہیں۔جس پر چیف الیکشن کمشنر نے تحریک انصاف کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا انہیں لگتا ہے کہ سپریم کورٹ کیس پر فیصلہ سنانے کے موڈ میں ہے؟جس پر ایڈووکیٹ فیصل کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ بالکل فیصلہ سنانا چاہتی ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ چونکہ یہ کیس سپریم کورٹ میں بھی زیرسماعت ہے، اس لیے وہ پی ٹی آئی کو پارٹی فنڈنگ کا ریکارڈ جمع کرانے کےلئے مزید وقت فراہم کردیتے ہیں۔سردار محمد رضا نے کہا کہ سپریم کورٹ جو فیصلہ کرنے جارہی ہے وہ بہت اہم ہوگا۔جس کے بعد الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو پارٹی فنڈنگ کی تفصیلات جمع کرانے کا حکم برقرار رکھتے ہوئے کیس کی سماعت 22 جون تک ملتوی کردی۔خیال رہے کہ 30 مئی کو ہونے والی کیس کی گذشتہ سماعت میں بھی تحریک انصاف الیکشن کمیشن میں بینک اکاو¿نٹس کی تفصیلات پیش نہیں کرسکی تھی جبکہ پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار اور حکم نامے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی چیلنج کردیا تھا۔پاکستان تحریک انصاف کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ لینے کے معاملے پر یہ درخواست پارٹی کے باغی اور بانی رکن اکبر ایس بابر کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔علاوہ ازیں گذشتہ روز سپریم کورٹ نے پارٹی فنڈنگ کے حوالے سے حنیف عباسی کی دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے عمران خان اور پی ٹی آئی کو نیازی سروسز لمیٹڈ کی تفصیلات جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔دوسری جانب توہین عدالت کیس میں 29 مئی کو پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی جانب سے الیکشن کمیشن میں عمران خان کے جمع کرائے گئے جواب پر سماعت ہوئی۔فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ توہین عدالت کا معاملہ غلط فہمی پر مبنی ہے۔جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ نظرثانی درخواست تو واپس لے لی گئی تھی مگر عمران خان کی جانب سے معافی نہیں مانگی گئی۔پی ٹی آئی رہنما نے چیف الیکشن کمشنر کو بتایا کہ درخواست جس کی جانب سے ڈرافٹ کی گئی تھی اس نے معذرت بھی کرلی تھی ¾یہ معاملہ غلط فہمی پر مبنی تھا لہذا درگزر کیا جائے تاہم چیف الیکشن کمشنرنے کہا کہ نظرثانی درخواست میں جو الفاظ لکھے گئے تھے وہ کبھی ختم نہیں ہوسکتے اور الیکشن کمیشن اس پر اپنا فیصلہ سنائےگا۔جس کے بعد الیکشن کمیشن نے عمران خان کی جانب سے توہین عدالت کیس میں جمع کرائے گئے جواب کو مسترد کرتے ہوئے 7 جون تک اپنا جواب دوبارہ جمع کرانے کا ایک اور موقع دے دیا۔بینچ کے مطابق عمران خان اس حوالے سے نیا جواب جمع کراسکتے ہیں یا پہلے سے جمع کرائے گئے جواب میں تبدیلی کرسکتے ہیں۔اس موقع پر پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر کارروائی کا مطالبہ کیا۔وکیل پی ٹی آئی شاہد گوندل کا کہنا تھا کہ دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی جائے۔جس پر چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ ہمارے سامنے جب آپ کی درخواست آئے گی تو پھر اس معاملے کو دیکھیں گے۔

آئرلینڈ کیخلاف ہاکی سیریز کیلیے گرین شرٹس کو جارحانہ کھیل کا سبق پڑھا دیا گیا

لاہور: (ویب ڈیسک) ورلڈ کپ کوالیفائنگ راو¿نڈ سے قبل آئر لینڈ کے خلاف پہلی آزمائش کیلیے گرین شرٹس کو جارحانہ کھیل کا سبق پڑھادیا گیا۔ورلڈ کپ 2014 سے محروم رہنے والی پاکستان ہاکی ٹیم کو آئندہ برس بھارت میں شیڈول عالمی کپ تک رسائی حاصل کرنے کیلیے ورلڈ کپ کوالیفائنگ راو¿نڈ کا سخت چیلنج درپیش ہے، میگا ایونٹ کی تیاریوں کیلیے گرین شرٹس نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے دوروں کے بعد پاکستان میں پاکستان وائٹس اور پی ایچ ایف ڈیولپمنٹ اسکواڈ کے ساتھ بھی کھیل چکے، اب ورلڈ کپ کوالیفائنگ راو¿نڈ کی تیاریوں کو جانچنے کیلیے گرین شرٹس جمعرات کو آئرلینڈ میں میزبان سائیڈ کیخلاف بیلفاسٹ میں 3 میچز کی سیریز کے پہلے مقابلے میں میدان میں اتریں گے۔دوسرا میچ بھی3جون کو اسی گراو¿نڈ میں رکھا گیا ہے جبکہ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 4 جون کو شیڈول ہے، قومی ٹیم10جون کو لندن پہنچے گی اور وہاں پر 15سے25 جون تک کھیلے جانے والے عالمی کپ کوالیفائنگ راو¿نڈ میں شرکت کریگی، میگا ایونٹ میں گرین شرٹس کا پہلا مقابلہ 15جون کو ہالینڈ کیخلاف رکھا گیا ہے، دوسرا16 جون کو کینیڈا، تیسرا 18جون کو روایتی حریف بھارت کیخلاف جبکہ چوتھا اور اپنا لیگ کا آری میچ 19جون کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف شیڈول ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے لندن سے آئرلینڈ پہنچ کر بھرپور ٹریننگ کی ہے، گزشتہ روز بھی کھلاڑیوں نے ہیڈکوچ خواجہ جنید کی نگرانی میں ڈیفنس، اٹیک اور گول کیپر کے شعبوں کی بھرپور ٹریننگ کی۔ اس موقع پر کھلاڑیوں کو پنالٹی کارنر لگانے کی بھی خصوصی ڈرلز کروائیں گئیں۔مزید معلوم ہوا ہے کہ شام کے اوقات میں کھلاڑیوں کی ٹیم منیجمنٹ کے ساتھ بھی خصوصی میٹنگ ہوئی جس میں سیریز کے پہلے میچ کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی، ذرائع کے مطابق پلیئرز کو مقابلے کے دوران جارحانہ انداز اپنانے کا کہا گیا ہے۔ ادھر ہیڈ کوچ خواجہ محمد جنید سیریز کا پہلا میچ جیت کر فاتحانہ انداز میں آغاز کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ورلڈ کپ کوالیفائنگ راو¿نڈ کی تیاریوں کے لیے آئرلینڈ کے خلاف سیریز انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ ان مقابلوں سے ہمیں یورپی سرزمین پر گرین شرٹس کی خوبیوں اور خامیوں کو جانچنے کا موقع ملے گا، ان کا کہنا تھا کہ پی ایچ ایف نے محدود وسائل کے باوجود کھلاڑیوں کو ٹریننگ کا بھر پور موقع فراہم کیا ہے، ابتدائی مرحلے میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے دورے کروائے گئے، پاکستان میں بھی ٹرائینگولر سیریز کا اہتمام کیا گیا، یورپ آنے سے قبل صدر پی ایچ ایف بریگیڈیئر(ر) خالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری شہباز احمد سینئر نے بھی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ان کو خصوصی ٹپس بھی دیں۔ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ بات نظر انداز نہیں کرنی چاہیے کہ ہم عالمی رینکنگ میں 14ویں نمبر پر ہیں جبکہ ورلڈ کپ کوالیفائنگ راو¿نڈ میں اسکاٹ لینڈ کے علاوہ شریک تمام ٹیمیں اس رینکنگ میں ہم سے آگے ہیں، اس کے باوجود مجھے اپنے نوجوان کھلاڑیوں پر پورا بھروسہ ہے، پرعزم ہوں کہ ورلڈ کپ کوالیفائنگ راو¿نڈ میں اپنا ہدف حاصل کرتے ہوئے عالمی کپ2018 تک کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔