تازہ تر ین
ziazia shahid

”زرداری نے سپریم کورٹ کا رویہ دیکھ کر پالیسی تبدیل کرلی تاکہ نواز شریف کا گھیرا تنگ ہوسکے“ ایس ایم ظفر کی چینل ۵ کے مقبول پروگرا م میں اہم گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں و تبصروں پر مشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کی انکوائری کے حوالے سے سیاستدانوں کے بیانات کائٹ فلائنگ ہیں۔ تحقیقات شریف خاندان یا مسلم لیگ ن کیلئے کسی تکلیف کا باعث نہیں ہیں۔ زرداری نے کہا کہ جے آئی ٹی کے ذریعے ڈرامہ کھیلا جا رہا ہے۔ سیاستدانوں کو فیصلے کا انتظار کرنا چاہئے، قیاس آرائیوں سے اجتناب کریں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو سمن میں جے آئی ٹی کو یہ نہیں لکھنا چاہئے تھا کہ ”اگرپیش نہ ہوئیں تو قانونی کارروائی کی جائے گی“ اس سے کسی کی پیشی سے متعلق شکوک و شبہات پیدا ہوتے ہیں کہ شاید وہ پیش نہ ہو۔ مسلم لیگ ن کی خاموشی سے لگتا ہے کہ مریم نواز پیش ہوں گی۔ مریم نواز کو طلب کئے جانے کے حوالے سے خبریں نے سب سے پہلے خبر بریک کی تھی۔ اگر جے آئی ٹی ضرورت محسوس کرے تو کلثوم نواز کو بھی بلا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جج صاحبان اگر سمجھتے ہیں کہ وہ جو کہہ اور کر رہے ہیں لوگ اس پر انگلیاں نہیں اٹھائیں گے تو یہ تاثر غلط ہے، انہیں اخباروں میں چھپنے والی سنسنی خیز باتیں نہیں کہنی چاہئیں۔ متعدد ریٹائرڈ ججز کے انٹرویوز کئے، ان میں سے کئی نے تسلیم کیا کہ فلاں وقت جو باقی کہی وہ نہیں کہنی چاہئے تھی۔ ایک سینئر ترین ماہر قانون نے کہا تھا کہ جج بولتا نہیں لکھتا ہے۔ سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روکنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے تجزیہ کار نے کہا کہ اس سے بھارت نے خود کو زیادہ انتہا پسند، قدامت پسند و مذہبی جنونی بنا کر پیش کیا۔ سکھ اپنی عبادات کے لئے آتے ہیں اس سے بھارت کو کیا خطرہ ہے؟ نریندر مودی ٹرمپ کی سیاسی گود میں بیٹھا ہے۔ بھارت وہ سارے دروازے بند کرتا جا رہا ہے جو اسے دنیا کے سامنے آزاد و تعلیم یافتہ قوم کے طور پر پیش کر سکے۔ مودی کھوسٹ مسلمانوں پر مظالم ڈھا رہی ہے، اقلیت سے ناروا سلوک اپنا رکھا ہے۔ بھارتی حکومت نے اب سکھوں کی جانب رُخ کر لیا ہے۔ پنجاب کے 3 حصے کر دیئے ہیں جہاں سکھوں کی اکثریت ہے۔ سکھ بنیادی طور پر ایک محنتی قوم ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کا مطالبہ ہے کہ ملک میں دانشمند و تجربہ کار وزیرخارجہ ہونا چاہئے۔ امریکہ کی جانب سے ڈرون حملوں کی دھمکی بڑا واقعہ ہے۔ حکومت خموش بیٹھی ہے۔ وزیراعظم پہلے 10 دن عمرے کیلئے اور پھر لندن میڈیکل چیک اپ کیلئے چلے جاتے ہیں اگر سانحہ احمد پور شرقیہ نہ ہوتا تو وہ ابھی بھی لندن میں ہوتے۔ جس ملک کا وزیراعظم امریکہ کی دھمکی کا جواب 15 روز تک بھی نہیں دیتا تو اس سے اندازہ ہو جاتا ہے کہ ہم کہاں کھڑے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری سیاستدان ہیں۔ دھرنوں میں نوازشریف کی مکمل حمایت کا جبکہ اب عمران خان کی طرح ان کے خلاف بیانات دے رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے بیانات میں گہرائی نظر نہیں ااتی۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس میں اعتزاز احسن سب سے موزوں ترین وکیل ہونا چاہئے تھا۔ محتلف ٹی وی شوز میں وہ بڑی تجاویز دیتے ہیں لیکن کیس خود نہیں لڑتے۔ انہوں نے کہا کہ جمشید دستی متنازع شخصیت ہیں۔ پولیس حراست میں انہیں ملنے والی تکلیفیں ان کو سیاسی طور پر فائدہ دے رہی ہیں۔ انہوں نے اپنی عوامی راج پارٹی دہلی کی عام آدمی پارٹی کے خطوط پر استوار کی ہے۔ جمشید دستی کے خاندان پر نطر دوڑائی جائے تو ان کا ایک بھائی منشیات فروش جبکہ دوسرا سرکس میں کام کرتا تھا اب اگر یہ نیک روح ہیں تو بڑی اچھی بات ہے۔ جمشید دستی نے کوٹ ادو کو جانے والے ڈیزل ٹرک و کنٹینر سے بھتہ وصول کرنے پر سیاسی زندگی کا آغاز کیا۔ معلوم ہوا ہے کہ ان کی گرفتاری کسی پانی کے مسئلے کی وجہ سے نہیں بلکہ ایک ویڈیو ہے جس میں انہوں نے وزیراعظم و وزیراعلیٰ کو غلیظ و فحش گالیاں دیں۔ جاوید ہاشمی ڈبل مائنڈڈ آدمی ہیں۔ جمشید دستی بھی پہلے تحریک انصاف میں شامل ہوئے پھر نکل گئے۔ ان کے ساتھیوں کو ٹی وی پر احتجاج کرنے کے بجائے عدالت میں جانا چاہئے ٹی وی پر بولنے سے رہائی نہیں ملے گی۔ جمشید دستی کے خلاف قانونی کارروائی نہیں کی جا رہی بلکہ جنوبی پنجاب کا سیاسی ایشو بنایا جا رہا ہے۔ پارلیمنٹ میں جمشید دستی کو کبھی اپنے علاقے کی بات کرتے نہیں دیکھا۔ ایم پی اے مجید اچکزئی کیس میں پہلے صلح نامہ اور پھر تردید کی خبروں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ نظام عدل و انصاف کے منہ پر طمانچہ ہے۔ بڑے آدمی کے لئے یہاں کوئی قانون نہیں۔ کراچی میں واپڈا کے بڑے کنسٹرکشن کے ٹھیکیدار مالدار آدمی نے اپنے بچے کو صاف بچا لیا۔ ریمنڈ ڈیوس کا قتل کرنا اور پھر یہاں سے چلے بھی جانا سب کے سامنے ہے۔ ماہر قانون ایس ایم ظفر نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی اسحاق ڈار کو بلا سکتی ہے اور شہادت بھی لے سکتی ہے۔ زرداری سب پہ بھاری ہیں۔ سپریم کورٹ کا رویہ دیکھ کر نوازشریف کے ساتھ اپنی پالیسی تبدیل کر دی۔ اب ان کی سوچ ہے کہ نواز شریف کے خلاف گھیرا تنگ کر کے ان کا راستہ صاف ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی نے اب تک جتنی رپورٹیں پیش کی ہیں عدالت نے کسی کو مسترد نہیں کیا۔ تفتیش سے عدالت مطمئن ہے تو نتیجہ بھی اسی کے مطابق نکالیں گے۔ عدالت نے اداروں کی کارکردگی پر اعتراض کیا لیکن ان میں کام کرنے والے تمام افسران پر نہیں۔ جے آئی ٹی ارکان میں کالی بھیڑیں نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کے اداروں کے خلاف بیانات کے خلاف ہوں۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکمران 8 ہفتوں میں اپنے انجام کو روئیں گے، لوٹ مار کا انجام بھگتنا پڑے گا۔ جمشید دستی کے ساتھ جو سلوک برتا جا رہا ہے وہ مناسب نہیں۔ عمران خان اور میں اس کے خلاف احتجاجی بیانات ریکارڈ کروا رہے ہیں۔ منتخب ایم این اے جمشید دستی پر ظلم کے خلاف عمران خان سے مشاورت کر رہا ہوں، باقاعدہ احتجاج پر تبادلہ خیال کریں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv