تازہ تر ین
nawaz-sharif

وزیراعظم کا پارا چنار شہداءکے ورثاءکیلئے بڑا اعلان

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے پارا چنار دھماکوں میں شہداءکے ورثاءکے لئے 10,10لاکھ جبکہ زخمیوں کے لئے 5,5 لاکھ روپے کا اعلان کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا کو رقم کی ادائیگی کے لئے ہدایات جاری کردیں۔ جمعرات کو وزیراعظم نے پارا چنار دھماکوں میں شہداءکے ورثاءکے لئے دس دس لاکھ روپے کا اعلان کیا جبکہ دھماکوں میں زخمی ہونے والوں کے لئے پانچ پانچ لاکھ روپے کا اعلان کیا۔ وزیراعظم نے رقم کی ادائیگی کے لئے گورنر خیبرپختونخوا کو ہدایات جاری کردیں۔ وزیراعظم نواز شریف کو فلسطین کے صدر محمود عباس نے ٹیلی فون کر کے آئل ٹینکر حادثے میں جانی نقصان پر افسوس کااظہار کیا، وزیراعظم نے اظہار ہمدردی پر فلسطینی صدر کا شکریہ ادا کیا وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ سانحہ بہاولپور المناک حادثہ تھا،حکومت نے متاثرین کی مدد کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے پاکستان فلسطینی بھائیوں کی جدوجہد کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، وزیراعظم نوازشریف نے حکومت اور عوام کی طرف سے فلسطینی حکومت اور عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا دونوں رہنماﺅں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد بھی دی۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وزیراعظم وزیراعظم نواز شریف کو فلسطین کے صدر محمودعباس نے ٹیلی فون کر کے آئل ٹینکر حادثے میں جانی نقصان پر افسوس کااظہار کیا، وزیراعظم نے اظہار ہمدردی پر فلسطینی صدر کا شکریہ ادا کیا وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ سانحہ بہاولپور المناک حادثہ تھا۔ عیدالفطر کے روز پوری قوم سوگوارتھی۔ حکومت نے متاثرین کی مدد کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے اظہار ہمدردی پر فلسطینی صدر کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماﺅں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد بھی دی۔ وزیراعظم نواز شریف نے حکومت اور عوام کی طرف سے فلسطینی حکومت اور عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان نے فلسطین کی آزادی کی منصفانہ کاز کی ہمیشہ حمایت کی ہے۔ پاکستان فلسطینی بھائیوں کی جدوجہد کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ علاوہ ازیں وزیراعظم نواز شریف 5جولائی کو دو روزہ دورے پر تاجکستان جائینگے ، تاجکستان کے صدر سمیت اہم رہنماﺅں سے ملاقات کرینگے ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف آئندہ ہفتے بدھ کو تاجکستان کے صدر کی دعوت پر دو روزہ دورے پر دوشنبے جائینگے جہاں وہ تاجکستان کے صدر سمیت اہم رہنماﺅں سے ملاقات کرینگے جن میں دوطرفہ قومی ترقی ، تجارتی روابط بڑھانے اور کاسا 1000 میگا واٹ پاور منصوبے پر بھی بات چیت کی جائے گی ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ تاجکستان کے صدر نے افغانستان کے صدر اشرف غنی کوبھی تاجکستان کے دورے کی دعوت دی ہے تاکہ پاک افغان تعلقات کے تعلقات کی بحالی کی ممکنہ صورتحال نکالی جاسکے ،وزیراعظم نواز شریف کی تاجکستان جانے کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کئے جانے کے باوجود ابھی تاحال افغان صدر نے تاجکستان جانے کی حامی نہیں بھری اور قرین قیاس ہے کہ افغان صدر تاجکستان کے دورے پر نہ جائیں اس سے پاک افغان تعلقات کی بحالی پر بھی بات چیت نہیں ہوسکے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv