تازہ تر ین

کرینہ اور تیمور کی نئی تصاویر کی سوشل میڈیا پر دھوم

ممبئی: (ویب ڈیسک )بالی ووڈ کے نامور اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور کے بیٹے تیمور علی خان پٹودی کی نئی تصا ویر نے ایک بار پھر انٹرنیٹ پر دھوم مچادی ہے۔اداکارسیف علی اورکرینہ کپورکے گھر گزشتہ برس 20 دسمبر کو ننھے تیمور کی ولادت ہوئی تھی۔ جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی تھی اور تیمور کے حسن نے لوگوں کو دیوانہ بنادیا تھا۔ گزشتہ روز کرینہ کپور اپنے 5 ماہ کے بیٹے تیمور علی خان کے ساتھ بالی ووڈ اداکار تشار کپور کے بیٹے لکش کی پہلی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی غرض سے پہنچیں ،تقریب کے دوران کرینہ سارا وقت تیمور کو گود میں لیے رہیں ماں بیٹے کے درمیان محبت بھرے ان لمحات کو وہاں موجود فوٹو گرافرز نے کیمرے کی آنکھ میں قید کرلیا۔تیمور نئی تصاویر میں پچھلی تمام تصاویر سے زیادہ پیارا نظر آرہاہے، انہوں نے سفید رنگ کی شرٹ اور ڈینم کی جینز پہنی ہوئی ہے جبکہ کرینہ بھی سفید شرٹ اور جینز میں نہایت خوبصورت لگ رہی تھیں۔بھارتی ویب سائٹ کے مطابق تیمور دن بدن مزید خوبصورت ہوتے جارہے ہیں ان کی قریب سے لی گئی تصاویر کو دیکھ کر صاف ظاہر ہے کہ وہ مستقبل میں ایک پر کشش نوجوان بنیں گے۔واضح رہے کہ تیمور کی ولادت کے ساتھ ہی بھارت میں ان کے نام کو لے کر تنازع کھڑا ہوگیا تھا ،بھارتی عوام نے سوشل میڈیا پر دونوں اداکاروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں اپنے بیٹے کانام تیمور نہیں رکھنا چاہئے تھا تاہم کرینہ نے کہا تھا کہ مجھے حیرانی ہورہی ہے میرے بیٹے کے نام کو متنازع کیوں بنایا جارہا ہے جبکہ ہم نے باہمی رضامندی سے اپنے بیٹے کا نام تیمور رکھا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv