تازہ تر ین

رمضان ٹرانسمیشن کرنے والے اداکاروں پر اُشنا شاہ کی تنقید

لاہور(ویب ڈیسک ) پاکستانی اداکارہ ا±شنا شاہ نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کو اپنی ٹرانسمیشنز کے ذریعے کمائی کا ذریعہ بنانے والے اداکاروں کو کھری کھری سناڈالیںفیس بک پر پوسٹ کیے گئے اپنے کھلے خط میں کسی اداکار کا نام لیے بغیر ا±شنا شاہ نے لکھا ’بہت سارے لوگ اس ماہ کے 30 دن وہ بننے کا دکھاوا کریں گے جو وہ نہیں ہیں تاکہ اس ماہ میں کمائی کرسکیں، میں شاید سارے روزے نہ رکھ سکوں یا عبادت نہ کرپاو¿ں لیکن میں اپنے مذہب کی بےحرمتی نہیں کرسکتی‘۔اداکارہ نے مزید کہا کہ ان کی پوسٹ پر تنقید کرنے سے قبل سب یہ جان لیں کہ وہ کسی ایک شخص پر تنقید نہیں کررہیں یا ان کا مقصد کسی ایسے شخص کو غلط کہنا نہیں جو سچے دل سے اس ماہ کا احترام کررہا ہو، تاہم وہ ایسے لوگوں پر تنقید کر رہی ہیں، جو ہر سال پیسوں کے لیے اس ماہ میں خود کو تبدیل کرلیتے ہیں، جو کہ غلط ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv