Tag Archives: putin

ایشیا ءمیں بڑی جنگ چھڑ سکتی ہے ،،،

پیانگ یانگ، واشنگٹن، اسلام آباد (صباح نیوز+ مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا نے ایک اور ہائیڈروجن بم کا تجربہ کرلیا ہے جو ایٹم بم سے کئی گنا زیادہ طاقتور ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا نے چھٹا ایٹمی دھماکا کیا ہے اور جدید ترین ہائیڈروجن بم تیا کیا ہے جو بین البراعظمی بیلسٹک میزائل پر رکھ کر لانچ کیا جاسکتا ہے۔ چاپان حکومت نے بھی شمالی کوریا کے نئے جوہری تجربے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے گذشتہ روز ایک نیا جوہری تجربہ کیا جس کی وجہ سے زیر زمین وسیع پیمانے پر زلزلے کا جھٹکا محسوس کیا گیا۔امریکی زلزلہ پیماں نے بھی ممکنہ طور پر ہونے والے جوہری دھماکے کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے کہ شمالی کوریا کے شمال مشرقی علاقے میں 6.3 شدت کے زلزلے کا پتہ چلا ہے جو کہ ممکنہ طور پر جوہری دھماکہ ہو سکتا ہے اور یہ زلزلہ اس علاقے میں محسوس کیا گیا ہے جہاں شمالی کوریا نے اپنے سابقہ جوہری تجربات کیے تھے۔اس سے قبل شمالی کوریا کےسرکاری میڈیا پر کم جونگ کی تصویر بھی جاری ہوئی تھی جس میں وہ ایک نئے قسم کے ہائیڈروجن بم کا معائنہ کر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں شمالی کوریا کے چھٹے جوہری تجربات کے جواب میں جنوبی کوریا نے میزائل کی ایک مشق کی ہے جو کہ شمالی کوریائی جوہری تنصیبات پر حملے کے مشابہ ہے۔اصلی ہتھیارں سے کی جانے والی مشق میں راکٹوں کو فائٹر طیاروں سے چھوڑے جاتے اور زمین سے بیلسٹک میزائل داغے جاتے دیکھا گیا۔یہ مشق امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کے انتباہ کے بعد کی گئی ہے جس میں انھوں نے پیانگ یانگ کو کہا ہے کہ اگر امریکہ یا اس کے اتحادی کو کوئی خطرہ پیش آیا تو اس کا جواب بھرپور فوجی قوت سے دیا جائے گا۔شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ اس نے اتوار کو جوہری ہتھیار کا کامیاب تجربہ کیا جو دور تک مار کرنے والے میزائل پر نصب کیا جا سکتا ہے۔شمالی کوریا نے مسلسل اقوام متحدہ کی پابندیوں اور بین اقوامی دبا کی خلاف ورزی کرتے ہوئے میزائل کا تجربہ کیا ہے جس سے اشتعال کو ہوا ملتی رہی ہے۔ شمالی کوریا کے چھوٹے جوہری تجربات کے جواب میں جنوبی کوریا نے میزائل کی ایک مشق کی ہے جو کہ شمالی کوریائی جوہری تنصیبات پر حملے کے مشابہ ہے۔ اصل ہتھیاروں سے کی جانے والی مشق میں راکٹوں کو فائٹر طیاروں سے چھوڑے جاتے اور زمین سے بیلسٹک میزائل داغے جاتے دیکھا گیا۔ تابکاری اثرات مرتب کرنے والے اعدادوشمار کے مطابق ڈیموکریٹکس پیپلز ری پبلکن کوریا ( ڈی پی آر کے) کی طرف سے اتوار کو کیے جانے والے جوہری تجربے کے پیرکو صبح چار بجے تک چین کے ماحول پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوئے تھے۔وزارتتحفظ ماحولیات ایم ای پی )کے آن لائن اعلامیہ کے مطابق چین ہی لانگ ،جیلن ،لیاﺅ ننگ شنڈونگ صوبوں میں چین کے شمال مشرقی سرحدی علاقوں کے تمام مانیٹرینگ سٹیشنوں نے معمول کی سطع کی تابکاری ریکارڈ کی۔ایم ای پی نے جوہری تجربے کے ہنگامی اقدام کے طور سرحدی علاقوں میں اتوار سے تابکاری کی سطح کی مانیٹرنگ شروع کی۔مانیٹرنگ کے اعدادو شمار کو عام کیا جائے گا۔چین کے محکمہ زلزلہ پیما نے اطلاع دی کی اتوار کو صبع 11;30بجے ڈی پی آر کے میں 6.3درجے شدت کا زلزلہ آیا جس کے مرکز کی گہرائی 0کلو میٹر تھی۔محکمہ نے کہا ممکن ہے یہ زلزلہ دھماکے کی وجہ سے آیا ہو۔چین کی وزارت خارجہ نے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں تجربے کی بھرپور مخالفت اور شدید مذمت کی گئی ہے۔ روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے خبردار کیا ہے کہ شمالی کوریا کے تنازع پر ایک بڑی جنگ چھڑ سکتی ہے۔ امریکی وزیردفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ امریکی یا اس کے اتحادیوں کو شمالی کوریا کی جانب سے کسی بھی خطرے کا سامنا بھرپور فوجی قوتوں سے کیا جائے گا اور یہ جواب بااثر اور شدید ہو گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شمالی کوریا کی جانب سے چھٹے ایٹمی تجربے کے دعوے کے بعد کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ مفاہمت کی پالیسی کام نہیں آئے گی۔ پاکستان نے شمالی کوریا کی جانب سے جوہری تجربہ کی مذمت کرتے ہوئے مسئلہ کے پر امن مذاکرات کے ذریعے حل پر زور دیا،دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے شمالی کوریا کے جوہری تجربہ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ شمالی کوریا کو چاہئے کہ وہ اقوام متحدہ کی قرارادادوں کی مکمل پاسداری کرے اور تمام فریقین کو چاہئے کہ وہ اشتعال انگیز کارروائیوں سے باز رہیں ،پاکستان نے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ اشتعال انگیزی سے گریز کی پالیسی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے پر امن مذاکرات کی جانب واپس آئیں۔