Tag Archives: PSL

پی ایس ایل 4 کی ٹرافی کی دبئی میں رونمائی

 دبئی(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ سیزن 4  کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔تقریبِ رونمائی میں ایونٹ کا حصہ بننے والی تمام 6 ٹیموں کے کپتانوں، چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور منیجنگ ڈاکٹر وسیم خان وسیم خان شریک ہوئے۔

قبل ازیں پریس کانفرنس میں تمام کپتانوں نے ٹائٹل پر قبضہ جمانے کا عزم ظاہر کیا۔

سرفراز احمد

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ گزشتہ برس میں منزل کے قریب پہنچ کر ہمت ہار جاتے رہے، اس بار مشن مکمل کرنے کی کوشش کریں گے۔

محمد حفیظ

لاہور قلندرز کے کپتان محمد حفیظ نے کہا کہ گزشتہ ایڈیشنز میں کی جانے والی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے اس بار پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر رہنے والی ٹیم کا ٹیگ اتارنے کی کوشش کریں گے۔

عماد وسیم

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا پی ایس ایل تھری میں انجری کی وجہ سے پورا ٹورنامنٹ نہیں کھیل پایا تھا، اس بار وسیم اکرم کی رہنمائی میں ٹائٹل کا خواب پورا کریں گے، پی ایس ایل کے پاکستان میں میچز انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں معاون ثابت ہوں گے۔

محمد سمیع

محمد سمیع نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت ملنا بڑے اعزاز کی بات ہے، اس بڑی ذمہ داری کو نبھاتے ہوئے ٹیم کو مسلسل دوسری بار ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔

شعیب ملک

ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک نے کہا کہ گزشتہ ایونٹ کے آغاز میں اچھی کارکردگی دکھائی، کوشش کریں گے کہ تسلسل برقرار رکھتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کریں۔

ڈیرن سیمی

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا کہ ہر ٹیم اچھی نظر آ رہی ہے خاص طور پر لاہور قلندرز مضبوط سکواڈ ہیں، ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل 4کے لاہور میں میچز 9، 10 اور 12 جبکہ کراچی میں7، 10، 13، 15 اور 17 مارچ کو شیڈول ہیں۔

پی ایس ایل ،فون کی گھنٹی بجے گی یا نہیں ؟؟؟فیصلہ آگیا

کراچی(ویب ڈیسک)وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے دوران سٹیڈیم میں موبائل فون بند رکھنے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ تمام انتظامات کو 22 مارچ تک حتمی شکل دے دیں۔پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے انتظامات کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے مقامی حکومت اور انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ تماشائیوں کے لیے کھانے کے اسٹالز کی موجودگی یقینی بنائیں اور اس معاملے میں پاکستان کرکٹ بورڈ سے مشاورت ضرور کریں۔انہوں نے شٹل سروس کے لیے بسوں کی خریداری کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جلد ہی مخصوص پارکنگ کے حصوں میں پارکنگ لین کے کام کو حتمی شکل دی جائے۔اجلاس کے دوران وزیر اعلی کی جانب سے اسٹیڈیم کے اندر موبائل فون بند کرنے کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا کہ عوام کو لطف اندوز ہونے دیں اور ان پر پابندی نہیں لگائیں۔اس موقع پر اجلاس میں موجود ڈائریکٹر جنرل ( ڈی جی) رینجرز اور انسپکٹر جنرل ( آئی جی) پولیس نے وزیر اعلی کو بتایا کہ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی اور تمام ریہرسل مکمل ہوچکی ہیں۔اجلاس کے دوران میئر کراچی وسیم اختر نے بتایا کہ اسٹیڈیم کے اطراف سے ملبہ اٹھانے سمیت تمام روٹس پر صفائی کا کام تقریبا حتمی مراحل میں ہے۔

پی ایس ایل 2018 کیلیے مزید انٹرنیشنل اسٹارز شرکت پر آمادہ

لاہور( ویب ڈیسک) پی ایس ایل 2018 میں مزید انٹرنیشنل اسٹارز پی ایس ایل تھری کی کہکشاں کا حصہ بننے کیلیے تیار ہیں۔پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں مزید کئی انٹرنیشنل کرکٹرز نچائززکودستیاب ہونگے،ملتان سلطانز سمیت تمام ٹیمیں 9، 9 کرکٹرز کو برقرار رکھنے یا تبادلوں کے فیصلے کرچکی ہیں،اب اگلے مرحلے میں ڈرافٹ کے ذریعے ہر ٹیم نے پلاٹینم، ڈائمنڈ اور گولڈ کیٹیگری کا ایک ایک، سلور،اتنے ہی ایمرجنگ اور 4تک سپلیمنٹری کھلاڑی منتخب کرنا ہیں۔گزشتہ ایونٹ کے بعد مختلف فرنچائزز کی طرف سے ریلیز کیے جانے والے پلیئرز ایک پول میں شامل اور ڈرافٹ کیلیے دستیاب ہونگے،ان میں ٹرنیشنل اسٹارز کی نئی کھیپ بھی شامل کی گئی ہے جس میں جنوبی افریقی پال ڈومینی، عمران طاہر، وائن پارنیل اور بائی مورکل، آسٹریلوی مچل جونسن،کرس لین اور جان ہیسٹنگز،انگلش عادل رشید،جیمز ونس اور ٹم بریسنن،نیوزی لینڈ کے لیوک رونچی،کولن منرو اور مچل میکلینگان،ویسٹ انڈین ایون لیوس، جیسن ہولڈر، لینڈل سیمنز اور ڈیرن براوو، سری لنکن اینجیلو میتھیوز،بنگلہ دیشی مستفیض الرحمان،افغانی راشد خان کے نام شامل ہیں۔یاد رہے کہ پروٹیز آل راو¿نڈر پال ڈومینی نے ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہتے ہوئے اپنی پوری توجہ محددد اوورز کی کرکٹ پر مرکوز کردی ہے،عمران طاہر اوروائن پارنیل بھی پاکستانی شائقین کے جانے پہچانے نام ہیں، کینگرو پیسر مچل جونسن بہترین فارم میں ہیں،کرس لین ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں جارحانہ بیٹنگ کی وجہ سے مشہور ہیں۔فرنچائزز سری لنکن آل راو¿نڈر اینجیلو میتھیوز کیساتھ ویسٹ انڈین بولراورآل راو¿نڈر جیسن ہولڈر کی خدمات حاصل کرنے کیلیے بھی پرجوش ہوں گی،کیوی لیوک رونچی اور مچل میکلینگان بھی مختصر فارمیٹ میں تہلکہ مچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، مستفیض الرحمان اور راشد خان بھی انٹرنیشنل کرکٹ میں مضبوطی سے قدم جماچکے، کھلاڑیوں کے انتخاب کیلیے ڈرافٹنگ کی تاریخ کا اعلان جلد متوقع ہے۔

پی ایس ایل کھلاڑیوں میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں

لاہور(آئی این پی)پی ایس ایل فرنچائزز میں کھلاڑیوں کی ٹریڈنگ کا مرحلہ مکمل ہوگیا، ٹیموں نے مختلف کیٹیگریز کے 9 کرکٹرز برقرار رکھتے ہوئے باقی ریلیز کردیے۔پاکستان سپر لیگ میں ٹیموں کے درمیان کرکٹرز کے تبادلوں اور انہیں ریلیز کرنے کا سلسلہ گزشتہ روز مکمل ہوگیا، تمام فرنچائزز نے پالیسی کے تحت مختلف کیٹیگریز کے 9کھلاڑی برقرار رکھتے ہوئے باقی ریلیز کردیے ہیں۔ ان میں پلاٹینم، ڈائمنڈ، گولڈ کیٹیگریکے 2، سلور کے 3 کرکٹرز شامل ہیں۔فارغ کئے جانیوالے پلیئرز ایک پول میں شامل ہونگے، چھٹی فرنچائز ملتان سلطانز منتخب کرکٹرز کی فہرست 10اکتوبر کو جمع کروائے گی، بچ جانے والے   کھلاڑی مین ڈرافٹ میں منتخب کئے جانے کیلیے دستیاب ہونگے۔ چند روز قبل دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کے سابق کپتان شاہد آفریدی ٹریڈ کے بعد کراچی کنگز کا حصہ بن گئے تھے۔گزشتہ روز کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان سہیل خان اور محمد رضوان کے تبادلے کا معاملہ بھی طے پاگیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کوچ مکی آرتھر سے مبینہ طور پر اختلافات کے سبب پیسر نے کراچی کنگز کی جانب سے کھیلنے سے انکار کردیا تھا،کراچی کنگز نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے کرس گیل کیرون پولارڈ اور کمار سنگاکارا کے ساتھ شعیب ملک کو بھی ریلیز کردیا جبکہ شاہد آفریدی اور محمد عامر(پلاٹینم)، عماد وسیم اور بابر اعظم(ڈائمنڈ)، محمد رضوان اور روی بوپارا(گولڈ)، عثمان شنواری، اسامہ میر اور خرم منظور(سلور)کو برقرار رکھا ہے۔لاہور قلندرز نے اظہرعلی، گرانٹ ایلوئیٹ اور سہیل تنویر سے کنارہ کشی اختیار کرلی، مکمل سیزن کیلیے عدم دستیابی پر جیسن رائے کو بھی ریلیز کردیاگیا تاہم سنیل نارائن اور عمر اکمل(پلاٹینم)، برینڈن میک کولم اور فخر زمان (ڈائمنڈ)، یاسر شاہ اورسہیل خان (گولڈ)، کیمرون ڈیلپورٹ، عامر یامین اور بلاول بھٹی(سلور)کو برقرار رکھا ہے۔پشاور زلمی نے شاہد آفریدیکی ٹریڈ کرنے کیساتھ تمیم اقبال کو ریلیز کردیا ہے، برقرار رکھے جانے والے 9کرکٹرز میں محمد حفیظ اور وہاب ریاض (پلاٹینم)، شکیب الحسن اور کامران اکمل(ڈائمنڈ)، ڈیرن سیمی اور حسن علی(گولڈ)، حارث سہیل، کرس جورڈن اور محمد اصغر(سلور)شامل ہیں۔پی ایس ایل کے ابتدائی دونوں ایڈیشنز کا فائنل کھیلنے والے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کوئی تبادلہ نہیں کیا تاہم احمد شہزاد، عمرگل، ذوالفقار بابر اور لیوک رائٹ کے ساتھ محدود وقتکیلیے دستیابی کے پیش نظر معین علی اور محمد نبی کو بھی ریلیز کردیا، فرنچائز نے سرفراز احمد اور کیون پیٹرسن(پلاٹینم)، ریلی روسو اور محمد ریاد(ڈائمنڈ)، اسد شفیق اور محمد نواز(گولڈ)، انور علی، میر حمزہ اور عمرامین(سلور)کو برقرار رکھا ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے سیم بلنگز اور شین واٹسن کو ریلیز کر دیا، ڈوپنگ کیس میں پابندی کا شکار آندرے رسل گزشتہ ایڈیشن میں شرکت نہیں کر سکے تھے تاہم اس بار ایکشن میں نظرآئیں گے، فرنچائز نے کیریبیئن آل رانڈر کیساتھ مصباح الحق کو پلاٹینم کیٹیگری میں برقرار رکھا ہے، سیموئیل بدری اور محمد سمیع(ڈائمنڈ)، رومان رئیس اور شاداب خان (گولڈ)، افتخار احمد، عماد بٹ اور آصف علی(سلور)بھی موجود ہیں۔