Tag Archives: petrol

لوگوں کو پٹرولیم مصنوعات پرٹیکس لگا لگا کر پاگل کردیا ہے، چیف جسٹس

کراچی(ویب ڈ یسک ) چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت اور ان پر اضافی ٹیکس کے معاملہ کی سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ لوگوں کو پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس لگا لگا کر پاگل کردیا ہے۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بینچ نے  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین اور اضافی ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران ڈپٹی ایم ڈی پاکستان اسٹیٹ آئل یعقوب ستار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مختلف ادارے پی ایس او کے 300 ارب روپے کے نادہندہ ہیں۔ جس پر چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ان اداروں سے 300 ارب روپے واپس کیوں نہیں لے رہے؟ اس کا مطلب ہے آپ بینکوں سے قرض لے کر معاملات چلا رہے ہیں۔ جس پر یعقوب ستار نے انکشاف کیا کہ پی ایس او نے بینکوں سے 95 ارب روپےقرض لے رکھا ہے، ہر سال اس پر سود کی مد میں 7 ارب روپے ادا کئے جاتے ہیں۔ عدالت عظمیٰ نے ڈپٹی ایم ڈی پاکستان اسٹیٹ آئل کی بریفنگ پر عدم اطمینان کا اظہار کر دیا۔چیف جسٹس نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس لگا لگا کر لوگوں کو پاگل کردیا ہے، یہ کس بات کا ٹیکس ہے سارا حساب دینا ہوگا، پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کا عمل بھی مشکوک لگتا ہے، کس قانون اور طریقہ کار کے تحت 62.8 روپے فی لیٹر کا تعین کیا گیا؟سپریم کورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات، گزشتہ 6 ماہ کے آکشنز (بولی) اور قیمتوں کے تعین کا ریکارڈ بھی طلب کرتے ہوئے سیکریٹری پیٹرولیم، سیکریٹری وزارت توانائی، چیئرمین ایف بی آر ، ایم ڈی پی ایس او اور دیگر کو جمعہ کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

پٹرول مسلسل مہنگا آخر حکومت کیا چاہتی ہے ؟؟

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارتِ خزانہ کو ارسال کر دی گئی ہے۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے وزارتِ خزانہ کو بھجوائی گئی سمری میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 94 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔وزارت خزانہ کو بھیجی گئی سمری میں پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 56 پیسے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل 6 روپے 94 پیسے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 28 پیسے فی لیٹر اور لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ وزیرِ اعظم کی منظوری کے بعد قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا۔حکومت ایسا کیوں کر رہی ہے ؟اس کی بڑی وجہ روپے کی قدر میں کمی ہے،دوسری وجہ بجٹ ہے ،حکومت سات سو ارب کے لگ بھگ ٹیکس پٹرول اور ڈیزل کے ذریعے وصول کرتی ہے ،چونکہ ایف بی آر براہ راست ٹیکس وصول نہیں کر سکتا ،اس لیے کئی ٹیکس پٹرول مصنوعات پر رکھے ہیں ،پچھلے پانچ سالوں میں ہماری برآمدات 25ارب ڈالر معاشی تاریخ میں بھی ایسا نہیں ہوا کہ برآمدات مسلسل پانچ سال کرتی رہیں ۔

پٹرول کی قیمتوں میں ہوش اُڑا دینے والا اضافہ کر دیا گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان میں پہلے ہی عوام پر ٹیکسوں کا کیا کم بوجھ تھا جو ایک مرتبہ پھر حکومت نے پاکستانیوں پر پٹرول کی قیمت بڑھا کر بم گرا دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے پٹرول کی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیاہے جس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 98 پیسے اضافہ کر دیا گیاہے جس کے بعد اب نئی قیمت 84 روپے 51 پیسے ہو گی ۔لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5روپے93پیسے ،مٹی کے تیل کی قیمت میں5روپے94 پیسے فی لیٹرجبکہ ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیاہے ۔