Tag Archives: nawaz

ن لیگی کارکنوں کی ہنگامہ آرائی ،نواز شریف نے کیا کیا،دیکھئے خبر

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سابق وزیراعظم نواز شریف اہلیہ کلثوم نواز کی تیمارداری کے لیے نااہلی کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر لندن پہنچ گئے، طیارے میں سوار ہونے سے قبل وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے ان کو رخصت کیا۔بدھ کوسابق وزیراعظم نواز شریف نااہلی کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر لندن روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ اپنی علیل اہلیہ کلثوم نواز کی تیمارداری کریں گے ۔لندن آمد پر کارکنوں کی ہنگامہ آرائی کے باعث نواز شریف کارکنوں سے خطاب نہ کرسکے۔قبل ازیں لندن روانگی کے لیے طیارے میں سوار ہونے سے قبل وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے نوازشریف کو رخصت کیا۔واضح رہے کہ نواز شریف کے قریبی ساتھی سینیٹر پرویز رشید نے گذشتہ روز سابق وزیراعظم کے دورہ لندن کی تصدیق کرتے ہوئے نواز شریف کے جلد وطن واپس نہ لوٹنے کی خبروں کی تردید کی تھی۔پرویز رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف اس وطن سے دور رہنے کا انتخاب کیوں کریں گے جہاں لوگ ان سے بےپناہ محبت کرتے ہیں؟ موجودہ حالات 2007 سے مختلف ہیں جب ڈکٹیٹر پرویز مشرف حکمران تھے، اس وقت بھی نواز شریف وطن واپس آنا چاہتے تھے لیکن انہیں اجازت نہیں دی گئی۔سینیٹر پرویز رشید کے مطابق نواز شریف لندن میں کم از کم 10 دن قیام کرسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تاہم بیگم کلثوم کی رپورٹس پر منحصر ہے، شاید وہ اپنا قیام چند مزید دن بڑھادیں۔ واضح رہے کہ نواز شریف کے دونوں صاحبزادے حسن اور حسین اور بیٹی عاصمہ لندن میں بیمار والدہ کے ساتھ موجود ہیں جبکہ مریم نواز این اے 120 میں بلاتعطل مہم جاری رکھنے کے لیے اپنا لندن کا دورہ منسوخ کرچکی ہیں۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ(نواز) کی حریف جماعت پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) اس بات پر یقین نہیں رکھتی کہ نواز شریف نیب مقدمات کے سامنے کے لیے پاکستان واپس لوٹ آئیں گے۔پی ٹی آئی ترجمان فواد چوہدری نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ اس بات کے امکانات موجود ہیں کہ نواز شریف وطن واپس نہ آئیں اور نیب میں اپنے خلاف دائر ہونے والے کرپشن ریفرنسز کا سامنا نہ کریں جن میں وہ سزا سے نہیں بچ سکتے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نیب تحقیقات کا حصہ بنے بغیر نواز شریف کو وطن سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے تھی۔انہوں نے الزام لگایا کہ نواز شریف کے ساتھ خصوصی برتا ﺅکیا جارہا ہے۔خیال رہے کہ شریف خاندان واضح کرچکا ہے کہ سپریم کورٹ کے پاناما پیپرز کیس کے فیصلے پر دائر کی جانے والی نظرثانی پٹیشنز کا فیصلہ ہونے کے بعد وہ نیب تحقیقات میں شامل ہوں گے۔ادھر نیب یہ اعلان کرچکا ہے کہ شریف خاندان اور وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار کے خلاف عید الاضحی کے بعد چار ریفرنسز دائر کیے جائیں گے۔

اُڑا ن کیلئے تیار ،تاریخ سامنے آگئی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف 24 اگست کو لندن روانہ ہوں گے جہاں ہسپتال میں ان کا طبی معائنہ کیا جائے گا ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف طبہ معائنہ کے لئے 24 اگست کو لندن جائیں گے، بیگم کلثوم نواز بھی پہلے ہی لندن میں مقیم ہیں جہاں ایک نجی ہسپتال میں ان کا علاج کیا جا رہا ہے ۔ یاد رہے کہ ماضی میں بھی میاں محمد نواز شریف بیرون ملک اپنا علاج اور چیک اپ کرواتے رہے ہیں ۔ اس سے قبل ماضی میں جب میاں محمد نواز شریف کو عارضہ قلب کی شکایت ہوئی تھی تو ان کے دل کی سرجری کی گئی تھی جس کے بعد وہ کئی روز ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد صحتیابی کے بعد وہ وطن واپس لوٹے تھے ۔

اسلام آباد سے لاہور تک استقبال کی تیاریاں عروج پر

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ، مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) نے عوامی طاقت دکھانے کا فیصلہ کرلیا نوازشریف کو بذریعہ جی ٹی روڈ مری سے لاہور لانے کا فیصلہ کیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ن لیگ نے فیصلہ کیا ہے کہ نوازشریف مری سے بذریعہ جی ٹی روڈ لاہور آئینگے 2روز کے اسی منصوبہ میں سابق وزیراعظم راستے میں 13مقامات پر رک کر عوام سے خطاب کرینگے داتا دربار پر حاضری بھی شیڈول میں شامل ہے لاہور میں جلسہ کے مقام کا تعین آئندہ 24گھنٹے میں کرلیا جائے گا۔ مقامی عہدیداروں کو ٹاسک سونپ دیا گیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور سینئر مسلم لیگی رہنماﺅں کی سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے دوران نوازشریف کے لاہور جانے سے متعلق پروگرام پر صلاح و مشورہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں دو تجاویز زیر غور ہیں۔ با خبر ذرائع نے آئی این پی کو بتایا کہ راولپنڈی ڈویژن سے مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کو جمع کرنے کی ذمہ داری سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو سونپ دی گئی ہے جبکہ لاہور کےلئے یہ ذمہ داری سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ، حمزہ شہباز کو سونپی گئی ہے اور وہ اس سلسلے میں اپنے ہوم ورک مکمل کر کے ہفتہ کو پارٹی قیادت کو رپورٹ پیش کریں گے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف لاہور اتوار یا پیر کو جائیں گے اور اس کا حتمی اعلان جمعہ کو کر دیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آج ہونے والے مشاورتی اجلاس میں لاہور کے حلقہ این اے 120 سے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو الیکشن لڑانے کے امور کا جائزہ لیا گیا اور یہ تجویز بھی دی گئی ہے کہ شہباز شریف ایک کے بجائے قومی اسمبلی کے دو حلقوں سے الیکشن لڑیں اور اس بارے میں حتمی فیصلے 10 اگست سے پہلے کرلئے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو لاہور لے جانے کےلئے موٹروے یا جی ٹی روڈ پر آنے والے شہروں سے مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی کو بہت بڑی تعداد میں جمع کرنے کا ٹاسک اور ذمہ داریاں سونپی جا رہی ہیں اور (آج) جمعرات کو چودھری نثار علی خان راولپنڈی ڈویژن کے ارکان قومی اسمبلی ، صوبائی اسمبلی اور بلدیاتی نمائندوں کا ایک اجلاس بلائیں گے۔ حکمران جماعت (ن) لیگ کا طویل مشاورتی اجلاس آج پھر مری میں ہوگا۔ اجلاس میں وزیراعظم عباسی، نوازشریف، اسحاق ڈار، چودھری نثار، سعد رفیق و دیگر رہنما شرکت کریں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے جمعہ کو حلف اُٹھانے اور شہبازشریف کے وزیراعلیٰ پنجاب ہی رہنے اور چودھری نثار کابینہ کا حصہ بنیں گے یا نہیں؟ فیصلہ آج ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ شہبازشریف کا فیصلہ ہوتے ہی کابینہ کے حلف کا تعین ہو جائے گا۔ شہبازشریف مرکز میں آئے تو کابینہ کی تشکیل کچھ اور ہوگی۔ کابینہ کے حلف اور ضمنی الیکشن پر فیصلہ 24 گھنٹے میں ہو جائے گا اور شہبازشریف صوبے میں رہے تو این اے 120 کے اُمیدوار کا بھی فیصلہ ہونا ہے۔ ادھر نوازشریف کے لاہور جانے اور استقبال کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔
عوامی طاقت

وزیر اعظم کا پاک افغان سرحد بارے بڑا اعلان دشمن کی نیندیں حرام

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے پاک افغان سرحد فوری طور پر کھولنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرحدوں کا زیادہ دیر بند رہنا عوامی اور معاشی مفادات کے منافی ہے‘ سرحدیں کھولنے کا فیصلہ جذبہ خیر سگالی کے تحت کیا ہے‘ دہشت گردی کے تانے بانے افغانستان میں پاکستان دشمن عناصر سے ملتے ہیں‘ امن و سلامتی کے لئے افغانستان میں دیرپا امن ناگزیر ہے‘ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے افغان حکومت سے تعاون جاری رکھیں گے۔ پیر کو وزیراعظم نے پاک افغان سرحد فوری طور پر کھولنے کے احکامات جاری کئے۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے تانے بانے افغان سرزمین سے جاملتے ہیں دونوں ممالک کے درمیان صدیوں کے مذہبی‘ ثقافتی اور تاریخی رابطے ہیں۔ سرحدوں کا زیادہ دیر بند رہنا عوامی اور معاشی مفادات کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرحدیں کھولنے کا فیصلہ جذبہ خیر سگالی کے تحت کیا ہے جن وجوہات پر سرحد بند کی گئی امید ہے ان کے تدارک کے لئے افغان حکومت اقدامات کرے گی۔ امن و سلامتی کے لئے افغانستان میں دیرپا امن ناگزیر ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے افغان حکومت سے تعاون جاری رکھیں گے۔ (ن غ)