Tag Archives: nawaz

نیب عدالت نے فلیگ شپ ریفرنس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ،نواز کی بریت کا حکم

اسلام آباد(ویب ڈیسک) احتساب عدالت نے فلیگ شپ ریفرنس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا جس میں نواز شریف کو بری کیا گیا ہے۔احتساب عدالت اسلام آباد نے فلیگ شپ ریفرنس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے جو 80 سے زائد صفحات پر مشتمل ہے۔ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے چھٹی کے روز فیصلہ تحریر کیا جس میں کہا گیا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نواز شریف کے خلاف فلیگ شپ ریفرنس میں جرم ثابت نہیں کرسکا اور نیب کی طرف سے پیش کی گئی دستاویزات نامکمل ہیں۔یاد رہے کہ رواں ماہ اسلام آباد کی احتساب عدالت کی جانب سے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں 7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی جب کہ فلیگ شپ ریفرنس میں بری کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل جولائی میں ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو 10، مریم نواز کو 7 جب کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

چیئرمین سینیٹ کا انتخاب، نواز شریف اور وزیرِ اعظم کے درمیان اہم ملاقات

لاہور: (ویب ڈیسک) چیئرمین سینیٹ کے لئے مسلم لیگ ن کے دیگر جماعتوں سے رابطے جاری، سابق وزیرِ اعظم نواز شریف اور وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کے درمیان لاہور میں ملاقات میں معاملے پر تبادلہ خیال یاگیا۔وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی لاہور کے اولڈ ایئرپورٹ سے بذریعہ ہیلی کاپٹر میں جاتی امراءپہنچے۔ وزیرِ اعظم نے جاتی امراءمیں سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف، وزیرِ اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کی جس میں سینیٹ الیکشن، ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نواز شریف نے سینیٹ انتخابات میں کامیابی پر شاہد خاقان عباسی کو مبارکباد دی۔ ملاقات کے بعد وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی اسلام آباد روانہ ہو گئے۔ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے معاملے پر پارٹی قیادت کی ہدایت پر مشاہد اللہ خان نے ایم کیوایم بہادر آباد سے رابطہ کیا اور حمایت مانگ لی۔

نوازشریف کی وطن واپسی کا اچانک فیصلہ تبدیل ،کب آرہے ہیں؟ دیکھیں خبر

اسلام آباد :سابق نا اہل وزیر اعظم نواز شریف نے وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف 29اکتوبر کو لاہور پہنچیں گے جس کے بعد دو نومبر کو اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے۔ وطن واپسی پر سابق وزیراعظم نواز شریف 3اور 7نومبر کو احتساب عدالت میں پیش ہوں گے ۔ یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اہلیہ کے علاج کی غرض کی لندن میں مقیم تھے جہاں سے وہ والدہ سے ملاقات کرنے سعودی عرب روانہ ہوئے۔ نواز شریف کے وطن واپسی کے منصوبے میں متعدد بار تبدیلی ہوئی تاہم اب انہوں نے وطن واپس آنے اور عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

”روک سکتے ہو تو روک لو “پارٹی سربراہ کی پگ نواز کے سر سجنے کو تیار

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) سینٹ سے منظور ہونے والا الیکشن اصلاحات بل اب 2 اکتوبر کو قومی اسمبلی سے منظور کرانے کے بعد نوازشریف 3 اکتوبر کو مسلم لیگ ن کے صدر منتخب ہوجائیں گے۔ رواں ماہ 22 تاریخ کو سینٹ میں الیکشن اصلاحات بل کی شق 203 منظورکرانے کے لئے پریذائیڈنگ افسر نے ووٹنگ کرائی تھی جس میں بل کی حمایت میں 38 اور مخالفت میں 37 ووٹ ڈالے گئے جس کے بعد نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کی راہ ہموار ہوگئی تھی۔ حکومت 2 اکتوبر کو قومی اسمبلی میں الیکشن اصلاحات بل 2017ءمنظوری کے لئے پیش کرے گی اور بل کی منظوری کے بعد اسی روز صدر مملکت ممنون حسین بل پر دستخط کردیں گے جبکہ 3 اکتوبر کو مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل کا اجلاس طلب کیا جائے گا جس میں نوازشریف کو ایک بار پھر جماعت کا صدر منتخب کرلیا جائے گا۔

10سال کا ویزہ جاری ۔۔مگر کیوں ؟؟

اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا ریڈ پاسپورٹ ختم ہونے کے بعد انہیں بلیو پاسپورٹ جاری کردیا گیا جس پر انہوں نے انگلینڈ کا دس سال کا ویزہ حاصل کیا ہے، ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف وزیراعظم ہوتے ہوئے ریڈ پاسپورٹ استعمال کررہے تھے جس کی مدت اب ختم ہوچکی تھی لندن سے وطن واپسی پر انہوں نے بلیو پاسپورٹ کے اجراءکے بعد برطانوی ایمبیسی سے دس سال کے ویزے کیلئے درخواست دی تھی جسے منظور کرلیا گیا ہے اور گزشتہ روز انہیں پاسپورٹ بھی واپس کردیا گیا ہے

لندن روانگی !

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) سابق وزیر اعظم نواز شریف لندن میں زیر علاج اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی تیمار داری کیلئے (آج) لندن روانہ ہوں گے ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف اپنی اہلیہ کی تیمارداری کیلئے کل لندن روانہ ہوں گے۔ نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز لندن میں زیر علاج ہیں۔واضح رہے کہ کلثوم نواز گلے کے کینسر میں مبتلا ہیں اور لندن کے نجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ سابق وزیراعظم پہلے سے اپنی اہلیہ کی تیمارداری کیلئے لندن میں موجود تھے اور نیب کی پیشی کیلئے وطن واپس آئے تھے۔

نواز شریف گرفتاری نہ ہونے کی گارنٹی کس نے دی ،بڑی اہم خبر

لاہور (ویب ڈیسک)نواز شریف کی وطن واپسی پر جہاں ہر کوئی حیران و پریشان ہے وہیں مختلف ٹی وی چینل پر مختلف باتیں ہو رہی ہیں ۔نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے ایک سنیئر صحافی نے بتا یا نواز شریف کی واپسی پر اہم ترین شخصیت نے گارنٹی دی ۔اسحاق ڈار ابھی تک ڈبل مائنڈڈ ہیں کہ وہ اپنے آپ کو بچائیں یا کوئی اور راستہ اختیار کریں ۔اصل کہانی تو شہباز شریف کے لندن جانے پر شروع ہوئی جب وہ لندن روانہ ہوئے تو اپنے ساتھ مصطفی رمدے کو بھی لیکر گئے مصطفی رمدے جو کہ ایک وکیل ہیں جب نواز شریف سے لندن میں ملے تو ان کو یہ بتا یا گیا کہ اگر آپ پاکستان آتے ہیں تو آپ کی جائیدادیں اور اکاﺅنٹ بچ جائیں گے اگر واپس نہیں جاتے تو اس سے بڑا مسئلہ ہو جائے گا پھر جناب وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نیو یارک سے واپسی پر لندن رکے اور وہاں پر اہم میٹنگ نواز شریف کیساتھ ہوئی جس میں میاں صاحب نے وزیر اعظم سے پوچھا یہ کیا گارنٹی ہے کہ میں واپس جاﺅ ں تو میرا اور میرے اہلخانہ کا نام ای سی ایل میں نہ ڈالا جائے تو اس پر وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت تو ہماری اپنی ہے آپ ہی ہمارے حکمران ہیں ۔ سینئر صحافی مبشر لقمان نے انکشاف کیا کہ چیئرمین نیب نے ان کو یقین دہانی کرائی کہ میں وہ کام کرونگا کہ کسی کو پتہ بھی نہیں چلے گا اور کام بھی ہو جائے گا اور کوئی مخالفت بھی نہیں کر سکے گا اور ان یقن دہانیوں کے بعد میاں نواز شریف واپس آئے جب وہ واپس آئے ۔مزید انہوں نے کیا کہا دیکھیں ویڈیو ۔۔۔

نواز شریف کیخلاف کیس کی سماعت ،وجہ کیا بنی ؟؟

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) اسحاق ڈار کے ساتھ عدالت میں جو کچھ ہوا آج وہی نوازشریف کے ساتھ ہوگا، نوازشریف نے احتساب عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا، ان کے بچے نہیں پیش ہورہے ، ان کے وارنٹ جاری ہونگے، سینیٹ میں انتخابی اصلاحات بل کو سپریم کورٹ آرٹیکل 8کے تحت ردی میں پھینک سکتی ہے، شہباز شریف زر ضمانت کے طور پر لندن میں ٹھہر گئے ہیں، یہ انکشافات سینئر تجزیہ کار نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ احتساب عدالت میں پیشی کے وقت نوازشریف کو بتایاجائیگا کہ فلاں دن آپ پر فرد جرم عائد کی جائیگی، مقدمہ تیزی سے چلے گا، کیونکہ عدالت نے ایک مخصوص مدت میں فیصلہ کرنا ہے، نوازشریف حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کر سکتے ہیں، ای سی ایل میں نام ڈالنے کا فیصلہ بھی احتساب عدالت نے کرنا ہے ، تجزیہ کار نے کہا کہ 90کی دہائی میں نوازشریف نے بطور وزیراعلیٰ ایل ڈی اے کے پلاٹس لفافہ صحافیوں کو دیئے تھے، اس کیس کی انکوائری شروع کردی گئی ہے، پرانی فائلیں نکال لی گئی ہیں، جلد لفافہ صحافیوں کی فہرست بھی سامنے آجائیگی جو میڈیا پر بیٹھ کر بدمعاشوں کی طرفداری کرتے نظر آتے ہیں، 22کروڑ آبادی کے ایٹمی پاور رکھنے والے ملک کے وزیراعظم ،سابق وزیراعظم سپیکر اور دیگر عہدیداران لندن میں حسن نواز کے دفتر میں ملک کے معاملات ڈسکس کرتے ہیں ،اس سے بڑا ظلم کیا ہوسکتا ہے ،پیپلزپارٹی بیان بازی تو دھڑلے سے کررہی ہے یہ کیوں نہیں بتارہ کہ زرداری کیوں چپکے سے ملک سے نکل گئے، کراچی اور سندھ میں ایک زبردست آپریشن شروع ہونیوالا ہے، اندرون سندھ میں عوام کی صورتحال روہنگیا سے مختلف نہیں ہے، قبضہ گروپوں نے ذاتی جیلیں بنا رکھی ہیں، ان کیخلاف آپریشن بھی شامل ہوگا، بدمعاشوں کی چیخیں سنائی دینگی اور مظلوم عوام تالیاں بجاتے نظر آئینگے۔

فیصلے پر ن لیگ کے اندر بھی حیرانگی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی واپسی کے فیصلے سے مسلم لیگ (ن) کے اندر بھی حیرانگی ہے۔ میاں نواز شریف اگرمیاں شہباز شریف کی ایڈوائس پر وطن واپس آتے تو دونوں بھائی اکٹھے واپسی کا فیصلہ کرتے۔ مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف نے پیر کی صبح واپسی کا فیصلہ سنا کر لندن میں میاں شہباز شریف اور پاکستان میں چوہدری نثار علی کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔ مسلم لیگ (ن) کے معتبر حلقوں میں میاں نواز شریف کی واپسی پر مختلف چہ میگوئیاں جاری ہیں اور دیگر جماعتیں بھی میاں نواز شریف کی خلاف توقع واپسی پر ششدر رہ گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں شہباز شریف تین روز پہلے پنجاب ہاﺅس میں چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کے بعد ایک خاص ایجنڈے کے تحت لندن روانہ ہوئے تھے لیکن میاں شہباز شریف اس وقت حیران رہ گئے جب ان کے بڑے بھائی نے ان کی رائے کے برعکس پیر کی صبح پی کے 786 میں وطن واپسی کے فیصلے سے آگاہ کیا۔ میاں شہباز شریف اور چوہدری نثار کا استدلال شروع سے یہی تھا کہ اداروں سے ٹکراﺅ کی بجائے مفاہمت کا راستہ اختیار کیا جائے لیکن میاں نواز شریف نے ہفتہ کو بھی لندن میں اپنا موقف دہرایا کہ جی ٹی روڈ کی ریلی درست تھی اور یہ کہ حالات عجیب رخ اختیار کر سکتے ہیں۔

نواز شریف واپسی کی اصل وجہ سامنے آگئی

لاہور (ویب ڈیسک)پھر دیکھتے ہی دیکھتے تمام افواہیں دم توڑ گئیں ،تجزیہ کاروں کی رائے اور پیشگوئیاں سب فلاپ ہو گئیں ،نواز شریف نے واپسی کا اعلان کرتے ساتھ ہی اگلے ہی دن سچ ثابت کر دکھا یا ۔سابق وزیر اعظم کی واپسی کو بھی تجزیہ کاروں نے نے نیا رنگ دے ڈالا ۔نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے معروف تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی واپسی اچانک نہیں بلکہ ایک پلان کے تحت ہی ہے ،گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی آدھی سے زیادہ پارٹی قیادت کو پیغام پہنچا رہی تھی کہ فوج کیخلاف بات مت کریں ۔مشورہ دے رہی ہے کہ ان کیساتھ لڑائی نہ لریں ۔تجزیہ کار کے مطابق پنجاب کی آدھی سیاست ہوتی ہی اسٹیبلشمنٹ کے اشارہ پر ہے ۔ن لیگ جو 170سے 80 سیٹیں لیے بیٹھی ہے ان میں اکثریت تو (ق)لیگ کی ہے اگرکوئی اشارہ ہو گیا تو پھر پارٹی چھوڑنے کی روایت شروع ہو گئی تو یہ کسی بھی پارٹی کیلئے بڑا خطرناک ثابت ہو تا ہے ۔تجزیہ کار کے مطابق نواز شریف کے واپس آنے کی سب سے بڑی وجہ پارٹی کو اکھٹا کرنا ہے ،پارٹی کے اندر یہ بات اُٹھ رہی تھی کہ شاید قیادت واپس نہ آئے ۔

نواز شریف نے آج لندن میں اہم اجلاس بلا لیا

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نے مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس آج لندن میں طلب کرلیا ہے جس میں تازہ ملکی سیاسی صورتحال اور احتساب عدالتوں میں پیشی کے معاملات کے حوالے سے مشاورت کی جائیگی، اجلاس میں پارٹی اختلافات پر بھی گفتگو ہوگی مگر اس اجلاس میں سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کو ایک دفعہ پھر نظرانداز کردیاگیا ہے ، نجی ٹی وی چینل کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے کل لندن میں سینئر پارٹی رہنماو¿ں کااجلاس طلب کرلیا ہے ، اجلاس میں نوازشریف کی وطن واپسی اور پارٹی صدارت کیلئے شہبازشریف کے نام پر غورکیا جائیگا، اجلاس کے دوران احتساب عدالتوں میں شریف خاندان کی پیشی کے حوالے سے فیصلہ کیا جائیگا جبکہ مریم نواز شریف کے سیاسی مستقبل کے تعین کے حوالے سے بھی مشاورت کی جائیگی ،نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی شرکت بھی متوقع ہے جبکہ شہبازشریف ، اسحاق ڈار، خواجہ آصف اور برجیس طاہر بھی شریک ہونگے، سابق وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے طلب کئے جانیوالے اجلاس میں سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کو مدعو نہیں کیا گیا، اجلاس میں مریم نواز خصوصی طور پر شرکت کرینگی۔

نواز شریف کی وطن واپسی۔۔ تمام افواہیں دم توڑ گئیں

 لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف نے وطن واپسی پر عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سابق وزیر اعظم نواز شریف 8 ستمبر کو وطن واپس لوٹیں گے، جس کے بعد انہوں نے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  (ن) لیگ کے سربراہ وطن واپسی پر رائے ونڈ جاتی عمرہ میں اعلیٰ سطح اجلاس کی سربراہی کریں گے، جس میں اہم لیگی رہنما شریک ہوں گے اور آئندہ انتخابات کے سلسلے میں جلسے، جلوسوں، ریلیوں اور عوامی رابطہ مہم کے لیے شیڈول طے کیے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف پہلے مرحلے میں ایبٹ آباد، جنوبی پنجاب اور کراچی میں جلسے جلوسوں سے خطاب کریں گے جب کہ دوسرے مرحلے میں پنجاب میں جلسے کریں گے۔

لندن میں کلثوم نواز کی آج سرجری، نواز شریف بھی اسپتال میں موجود

لندن: سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی آج سرجری ہوگی جب کہ سابق وزیراعظم نواز شریف بھی اسپتال میں موجود ہیں۔نواز شریف کی اہلیہ وسطی لندن کے ایک اسپتال میں زیرعلاج ہیں جہاں ڈاکٹروں نے ان کے حلق میں کینسر تشخیص کیا ہے جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی آج سرجری ہوگی۔سابق وزیراعظم نواز شریف بھی لندن کے اسپتال میں موجود ہیں اور سرجری سے قبل انہوں نے کلثوم نواز کی ہمت بڑھائی۔

ڈاکٹرز کے مطابق بیگم کلثوم نواز کے گلے کا کینسر ابتدائی اسٹیج پر ہے جو قابل علاج ہے اور وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گی۔