Tag Archives: namoos

عاشق رسول، شہید ناموس رسالت بارے خاص خبر

لاہور(خصوصی رپورٹ)مرکزی میلاد کمیٹی حزب الاحناف کے زیر اہتمام شہید ناموس رسالت غازی علم دین شہید کا 88 واں عرس ان کے مزار قبرستان میانی صاحب میں چادر پوشی کرکے دوروزہ عرس کی تقریبات کا آغاز کر دیا گیا عرس کے اجتماع سے صاحبزادہ سید مختار رضوی، سید شاہد حسین گردیزی، مفتی نثار اشرف، پیر سید حامد علی شاہ، سید ندیم رضوی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غازی علم دین شہید کے مشن کو ہمیشہ زندہ رکھا جائے گا۔ انہوں نے مسلمانوں کو ناموس رسالت پر کٹ مرنے کا جو درس دیا ہے مسلمان آج بھی اس پر عمل پیرا ہیں۔ غازی علم الدین عاشقانِ رسول کیلئے مینار نور ہیں اور جب تک شاتمانِ رسول پیدا ہوتے رہیں گے۔ غازی اسلام اور عاشقانِ رسول انہیں عبرتناک انجام تک پہنچاتے رہیں گے۔تحریک لبیک یا رسول اللہ کے مرکزی ناظم نشر وا شاعت صاحبزادہ پیر محمد اعجاز اشرفی نے غازی علم دین شہید کے عرس پر خصوصی افتتاحی نشست میں انکی درگاہ پر حاضری دی او ر اعلان کیا کہ ہر سال کی طر ح آج بعد نماز عشا تحریک لبیک یا رسولؓ اللہ کے زیر اہتمام درگاہ غازی علم دین شہید کے باہر لبیک یا رسولؓ اللہ کانفرنس ہوگی ۔