Tag Archives: ahad cheema

احد چیمہ کے اسلام آباد میں 3فلیٹ مالیت 6کروڑ ، چینل فائیو نے احد چیمہ کے فلیٹوں کی فوٹیج حاصل کر لی

لاہور (ویب ڈیسک)سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ اسلام آباد میں تین فلیٹوں کے مالک ہین جن کی ملکیت 6 کروڑ روپے سے ز یادہ ہے ،،چینل فائیو نے احد چیمہ کے ان فلیٹس کی فوٹیج حاصل کر لی ہے ۔فیڈرل ایمپلائز ہاﺅسنگ سوسائٹی اسلام آباد میں احد چیمہ کے تین فلیٹ ہیں ،،فلیٹوں کی مالیت 6 کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے ،،احد چیمہ کے فلیٹوں کی فوٹیج آپ اپنی ٹیلی ویڑن سکرین پر دیکھ سکتے ہیں ، احد چیمہ کا سرگودھا کوٹ مومن میں 40 کروڑ روپے کی زرعی اراضی اور حافظ آچباد میں 20 کینال زرعی رقبہ بھی موجود ہے ان دونوں زمینوں کی فوٹیج بھی چینل فائیو نے حاصل کر لی ہے

آشیانہ سکینڈل :احد چیمہ نے مفت فارم تک نہ چھوڑے 6کروڑ کما لیے

لاہور(ویب ڈیسک)سابق ڈی جی ایل ڈے اے احد خان چیمہ اور بسم اللہ انجئنیئر نگ کمپنی کے چیف ایگز یکٹو شاہد شفیق کی گرفتاری کے بعد آشیانہ سکیم کرپشن سکینڈل کے حوالے سے مزید چشم کشا انکشافات منظر عام پر آرہے۔تحقیقاتی رپورٹ میں یہ بات منظر عام آئی کہ سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کی جانب سے نوازی گئی ۔پی ایل ڈی سی اور کا سانے آشیانہ سکیم کے نام پر 61ہزار 350فارم ایک ہزار فی کس کے حساب سے فروخت کئے ،پروسیسنگ فیس علیحدگی سے وصول کی گئی،فارم پر درج ”فارم کی کوئی قیمت نہیں “سے نہیں کے لفظ کو مٹا دیا گیا،عوام کروڑوں روپے ہتھیانے کا ریکارڈ مرتب ہی نہیں کیا گیا،مراسلہ پر نیب تحقیقا ت شروع