All posts by Channel Five Pakistan

شہرت کیلئے را بی پیر زادہ کے اوچھے ہتھکنڈے، لنگر خانے کھو ل کر غلط کیا ،وزیراعظم عمرا ن خان کو ہی بڑی بی بن کر مشورہ دیدیا

لاہو ر (ویب ڈیسک)شہرت حاصل کرنے کیلئے را بی پیر زادہ اوچھے ہتھکنڈو ں پر اتر آئی۔را بی پیر زادہ شو بزانڈسٹری کے اندر اتنا بڑا نا م نہیں مگر آگے بڑھنے کیلئے اژدھا ،سانپ ،مگر مچھ کے ساتھ تصاویر شئیر کرنا تو مہنگا پڑ ہی گیاتو  نیا شو شہ چھو ڑدیااور مودی کو کشمیر میں جا ری جا رحیت پر للکا را،اور خو د ہی مشہور کر دیا کہ را مجھے دھمکیاں دے رہا ہے۔کشمیر کا مسئلہ اب پو ری دنیا کا مسئلہ ہے اور یہ صا حبہ ابھی تک ان با تو ں سے ہٹ نہ ہوئی تو ایک نیا پنڈو را باکس کھو لدیاکہ وز یراعظم عمران خان نے لنگر خانے کھو ل کر غلط کیا ہے اور وزیراعظم کو ہی بڑی بی بن کر مشورہ دیدیا کہ لو گوں کو مانگ کر نہیںکما کر کھلا نا سکھائیں۔اتنے چھو ٹے نام کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ مشہو ر ہونے کیلئے وزیراعظم پا کستان کو اپنے مشورے دیتی پھریں۔اس وقت را بی کشمیر جا کر کشمیریوں کی مدد کریں تو وہ سپر سٹا ر بن سکتی ہیںمگر اگر وہ یہ سمجھتی ہیں کہ میں وزیر اعظم پر تنقید کرکے سپر سٹا ر بن جاﺅنگی تو یہ انکی بڑی بھو ل ہو گی،کشمیر جائیں اور لو گو ں کی مدد کر یںکیونکہ را بی اس وقت شہرت کی بھوکی ہے اور ہٹ ہونے کیلئے کچھ بھی کرنے کیلئے تیا ر ہو جا تی ہے۔

گوگل پکسل 4 رواں ماہ ریلیز کرنے کا اعلان، قیمت آئی فون11 سے بھی زائد

نیویارک: (ویب ڈیسک)گوگل فور نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنا نیا اسمارٹ فون اکتوبر کے وسط تک فروخت کے لیے پیش کررہا ہے لیکن خیال رہے کہ یہ فون آئی فون 11 سے بھی مہنگا ہوسکتا ہے۔گوگل فور کی اب تک ظاہر ہونے والی سب سے بڑی جدت موشن سینسر ہے جس کی بدولت آپ کو فون ٹچ کرنے کی ضرورت نہیں صرف دور سے ہوا میں ہاتھ ہلائیں اور فون کے فیچرز تک رسائی حاصل کرلیں۔ اسی کے ساتھ دوسرا اہم فیچر تھری ڈی فیس لاک اور ان لاک ہے یعنی یہ آپ کا چہرہ دیکھ کر اٹھے گا اور اسی طرح بند ہوگا۔اس سے قبل کمپنی نے جانتے ہوئے اس کی پشت پر لگے کیمروں کے راز افشا کیے تھے تاہم دنیا کے کسی اسمارٹ فون میں پہلی مرتبہ سولی ریڈار پر مشتمل موشن سینسر شامل کیے گئے ہیں جو زبردست اہمیت رکھتے ہیں۔ علاوہ ازیں تجزیہ کار ویب سائٹ اور یوٹیوب ماہرین نے دیگر فیچرز پر بھی بات کی ہے۔ان سب کے باوجود اب نئی بات یہ ہے کہ اس فون کی قیمت کے متعلق کچھ معلومات سامنے آئی ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ گوگل فور کی قیمت آئی فون الیون سے بہت زیادہ ہوسکتی ہے۔

گوگل پکسل فور کی قیمت کے بارے میں ماہرین نے جو اندازے لگائے ہیں ان کی روشنی میں سادہ پکسل فور 900 امریکی ڈالر اور ایکس ایل 1050 امریکی ڈالر سے شروع ہوسکتی ہے۔ اس ضمن میں 64 جی بی اور 128 جی بی کے ماڈلوں کی قیمت میں گنجائش اور اسٹوریج کا فرق ہوسکتا ہے۔اگر اس کا موازنہ آئی فون الیون سے کیا جائے تو آئی فون الیون 64 جی بی کی قیمت 700 ڈالر، 128 جی بی 750 ڈالر اور 256 جی بی کی قیمت 850 ڈالر ہے۔ اس طرح گوگل نے پکسل فور کی صورت میں مہنگا ترین فون پیش کیا ہے۔

مزید تفصیلات: سچ اور افواہ

عالمی تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ پکسل فور 15 اکتوبر میں نیویارک میں لانچ کیا جارہا ہے۔ یہ تین رنگوں میں دستیاب ہوگا اور اس میں 90 ہرٹز کا ڈسپلے شامل کیا گیا ہے۔ اسکرین سائز 5.7 انچ کا فل ایچ ڈی ہے جہاں تک کیمرے کی بات ہے تو اس میں پہلی مرتبہ گوگل نے ملٹی سینسر کیمرا لگایا ہے۔ کیمرے پر ڈی ایس ایل آر جیسا آپشن بھی ہے جس کے لیے ہارڈویئر الگ سے خریدنا ہوگااور اب ذکر ہوجائے بعض افواہوں کا جس کا اندازہ ماہرین نے ڈیزائن دیکھ کر لگایا ہے۔

گرنے کی صورت میں ازخود کال

کسی بھی حادثے کی صورت میں یہ فون پوری آواز سے الارم بجائے گا اور وائبریٹ کرے گا۔ اب اگرکوئی اسے بند نہیں کرتا تو یہ ازخود 911 فون کرکے اسے لوکیشن سے آگاہ کردے گا۔ اس فیچر کو گاڑی کے حادثے کی صورت میں شامل کیا گیا ہے تاہم یہ ابھی تک ایک قیاس ہے۔

ایک بہت اچھا گیمنگ فون

اس کے ڈسپلے ، اورنج پاور بٹن اور 90 ہرٹز کے ڈسپلے کی بنیاد پر شاید یہ بطورِ خاص گیمز کھیلنے کے لیے بھی تیار کیا گیا ہے۔ کچھ بلاگرز نے اس کی تصدیق بھی کی ہے۔

دو عدد بیک کیمرا

سلیش لیکس کی ویب سائٹ کے مطابق اس کی پشت پر دو جدید کیمرے ہوسکتے ہیں۔

آمدنی میں کمی دماغی صحت کے لیے نقصان دہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک)کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ موجودہ دور میں کم عمر افراد میں ذہنی امراض کی شرح میں بہت زیادہ اضافہ کیوں ہورہا ہے؟اس کی متعدد وجوہات ہوسکتی ہیں مگر سالانہ آمدنی میں کمی آنا بھی اس کا ایک بڑا سبب ہے۔ولمبیا میل مین اسکول آف پبلک ہیلتھ کی تحقیق میں بتایا گیا کہ جن نوجوانوں کو سالانہ آمدنی میں 25 فیصد یا اس سے زائد کمی کا سامنا ہوتا ہے ان میں درمیانی عمر میں سوچنے کے مسائل اور دماغی صحت میں خرابی کا خطرہ دیگر کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔طبی جریدے جرنل نیورولوجی میں شائع تحقیق میں محققین کا کہنا تھا کہ آمدنی میں کمی میں 1980 کی دہائی سے ریکارڈ کمی آئی ہے اور ایسے شواہد مسلسل سامنے آرہے ہیں کہ اس کے صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔اس تحقیق میں امریکا سے تعلق رکھنے والے رضاکاروں کا جائزہ 30 برس سے زائد عرصے تک لیا گیا اور اس میں وہ عرصہ بھی شامل ہے جب 2000 کی دہائی کے آخر میں وہاں مالیاتی بحران کا سامنا لوگوں کو ہوا۔نتائج سے معلوم ہوا کہ جوانی کے ان ایام میں جب آمدنی کی شرح سب سے زیادہ ہوتی ہے، اس میں کمی آنا درمیانی عمر میں دماغی عمر کو بدتر بنادیتا ہے۔اس تحقیق کے آغاز میں 23 سے 35 سال کی عمر کے 3 ہزار سے زائد افراد کو شامل کیا گیا تھا اور ان سے 1990 سے 2010 تک ہر 3 سے 5 سال بعد آمدنی کے اعدادوشمار درج کرانے کی ہدایت کی گئی۔محققین نے دیکھا کہ اس عرصے میں آمدنی میں کمی کا سامنا 14 سو زائد افراد کو ہوا، جن میں سے 1108 کی آمدنی 25 فیصد یا اس سے زائد کم ہوئی جبکہ 399 کی آمدنی میں اس طرح 2 یا اس سے زائد بار کمی آئی۔پھر ان افراد کو سوچنے اور یاداشت کے ٹیسٹوں سے گزارا گیا تو دریافت ہوا کہ آمدنی کا 2 یا اس سے زائد بار کمی کا سامنا کرنے والے افراد کے ٹیسٹ کے اسکور بدتر تھے۔محققین نے 707 افراد کے دماغی اسکین ایم آر آئی کے ساتھ کیے اور دریافت کیا کہ جن افراد کی آمدنی میں کمی آئی ان کا دماغی حجم آمدنی برقرار رکھنے والے افراد کے مقابلے میں چھوٹا تھا۔ایک یار آمدنی میں کمی کا سامنا کرنے والے افراد کو بھی دماغی کنکٹیویٹی کی کمی کا سامنا ہوا۔

جے یو آئی (ف) کے آزادی مارچ سے قبل ہی مدارس کی نگرانی شروع

اسلام آباد: (ویب ڈیسک)وفاقی دارالحکومت میں سیاسی مذہبی جماعت کی آزادی مارچ سے نمٹنے کی حکمت عملی تیار کرنے کے لیے اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے قائدین اور مدارس کی نگرانی شروع کردی گئی۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق دارلحکومت کی انتظامیہ کی ہدایت پر پولیس نے اپنی خصوصی برانچ کو الرٹ کردیا کہ وہ جے یو آئی (ف) سے منسلک مدارس، اساتذہ اور طلبہ سے متعلق معلومات اکٹھا کرے، اس کے علاوہ وہ مدارس، اساتذہ اور طلبہ جو جے یو آئی (ف) کی حمایت کرسکتے ہیں ان کی بھی شناخت کی جانی چاہیے۔اس سلسلے میں معلومات کے حصول کے لیے مدارس کے اندر اور باہر انٹیلی جنس کا کام شروع کردیا گیا ہے۔عہدیداروں کو مدارس کے اطراف تعینات کردیا گیا ہے اور وہ مدارس آنے والے افراد کی نگرانی کر رہے اور ان کی فہرست بنا رہے، اس کے علاوہ اساتذہ اور سینئر طلبہ کی بھی نگرانی کی جارہی کہ وہ ان دنوں میں کس سے رابطہ اور ملاقات کر رہے ہیں۔عہدیدار نے بتایا کہ لوگوں سے متعلق معلومات حاصل کی جارہی ہے اور جو جے یو آئی (ف) اور دیگر سیاسی مذہبی جماعتوں سے منسلک پائے گئے ان کو نگرانی میں رکھا گیا ہے تاکہ جب ضرورت پڑے تو ان کے خلاف کارروائی کی جاسکے۔اس حوالے سے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ وفاقی دارالحکومت میں 329 مدارس ہیں اور یہ امکان ہے کہ جے یو آئی (ف) کو 207 مدارس سے افرادی قوت سمیت حمایت حاصل ہوجائے، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 28 ہزار طلبہ ان مدارس میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔علاوہ ازیں مولانا فضل الرحمٰن، مولانا عطاالرحمٰن، مفتی ابرار، خواجہ مدثر اور مجید ہزاروی کی بھی نگرانی شروع کردی گئی اس کے علاوہ مولانا فضل الرحمٰن کے اسٹاف میمبر کو بھی مانیٹر کیا جارہا ہے۔عہدیداروں نے بتایا کہ رینٹ اے کار سروس فراہم کرنے والے، ہوٹلز اور کیٹرنگ سروسز کی بھی نگرانی شروع کردی گئی ہے اور دیکھا جارہا کہ کون لوگ وہاں آرہے ہیں۔دوسری جانب مینٹینینس آف پبلک آرڈر یا کرمنل پراسیجر کوڈ (سی آر پی سی) کو جے یو آئی (ف) کے رہنماؤں، اساتذہ اور طلبہ کے خلاف استعمال کیا جاسکتا ہے تاکہ انہیں لانگ مارچ میں شرکت کے لیے تیاریوں سے روکا جاسکے۔اس کے علاوہ سی آر پی سی کو لانگ مارچ کے منتظمین، قائدین اور شرکا کو سروس فراہم کرنے والوں کے خلاف بھی استعمال کیا جاسکتا۔ادھر ایک پولیس افسر کا کہنا تھا کہ دارالحکومت کی پولیس نے اپنی نئی تیار کردہ حکمت عملی کو جانچنے کے لیے بڑی انسداد فسادات مشق شروع کردی ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ مشق جے یو آئی (ف) کی جانب سے 27 اکتوبر سے حکومت مخالف آزادی مارچ کے آغاز کے اعلان کے بعد سے شروع کی گئی۔خیال رہے کہ نومبر 2017 میں تحریک لبیک پاکستان نے پولیس کو پیچھے دکھیلتے ہوئے فیض آباد کے مقام پر اپنا دھرنا جاری رکھا تھا، بعد ازاں اسلام آباد پولیس کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) کا چارج سنبھالنے والے سلطان اعظم تیموری نے دسمبر 2017 میں انسداد فسادات یونٹ (اے آر یو) اور پولیس ریزرو متعارف کروایا تھا۔

احسن خان آج پنی 38ویں سالگرہ منا رہے ہیں

کراچی : (ویب ڈیسک) شائقین کے دلوں میں بسنے والے فلم اور ٹیلی ویژن کے مشہور اداکاراور میزبان احسن خان آج اپنی 38ویں سالگرہ منا رہے ہیں ۔دھیمہ لہجہ ،،جاندار اداکاری  اور سحر انگیز شخصیت ،،موجودہ دور کے ہر دل عزیز فنکاراحسن  خان  38 برس کے ہوگئے۔فلم ہو یا ڈرامہ سیریلز  ،کردار رومانوی ہو یا ایکشن سے بھرپور ، احسن خان  نے اپنے مداحوں کہیں بھی مایوس نہیں کیا ۔احسن خان نے اپنے فنی سفر کا آغاز دو  دیہائی قبل سپر ہٹ لالی وڈ فلم  “نکاح” سے کیا اور شان اور ریما جیسے  بڑےاسٹارز  کے ہوتے ہوئے بھی اپنی موجودگی  احساس دلایا۔لو ان ہالینڈ ،  گھر کب آؤگے، چھپن چھپائی احسن خان  کی مشہور فلمیں ہیں  ۔ چھوٹے  پردے  پر بھی انہوں نے خوب  کامیابیاں سمیٹیں ،اڈاری، کبھی کبھی ، موسم ، مجھے خدا پر یقین  ہے ، گوہر نایاب اور الف احسن کے مشہور ٹی وی سیریلزہیں  ۔احسن خان بچوں کے حقوق کیلئے آواز اٹھانے  کےحوالے سے بھی پہچان رکھتے ہیں ، یہی وجہ  ہے انھیں رواں سال جولائی میں چلڈرن لٹریچر فیسٹول کا خیرسگالی کا سفیر بھی بنایا گیا ۔

خالصتان تحریک میں پاکستان ملوث نہیں، برطانیہ

لندن: (ویب ڈیسک)برطانیہ نے خالصتان تحریک میں پاکستان کے ملوث ہونے کو یکسر مسترد کر دیا۔ برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت اور میڈیا کا رویہ سکھ علیحدگی پسندی کو ہوا دے رہا ہے۔دت پسندی کے خلاف برطانوی حکومت کے کمیشن کی رپورٹ جاری کر دی گئی جس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ خالصتان تحریک کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ نہیں ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارت کی طرف سے سکھ خالصتان تحریک کو دہشت گردی قرار دینے پر سکھوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ اسی وجہ سے برطانیہ میں مقیم ہندوئوں اور سکھوں کے درمیان تنائو کی صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔رپورٹ کے مطابق گولڈن ٹیمپل حملے کے بعد سے خالصتان کے مطالبے میں شدت آئی ہے، سکھوں کی اکثریت علیحدہ ملک کا قیام چاہتی ہے جبکہ بھارتی حکومت اور میڈیا کا رویہ بھی سکھ علیحدگی پسندی کو ہوا دے رہا ہے۔رپورٹ میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سکھوں کو انتہا پسند اور دہشت گرد قرار دئیے بغیر انہیں الگ ملک کے قیام پر بحث کی اجازت دی جائے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط کا 66 واں روز، کاروبار معطل، اخروٹ کے کاشتکار پریشان

سری نگر: (ویب ڈیسک) مقبوضہ وادی میں بھارتی جبری تسلط کو آج 66 واں روز ہے، کاروبار زندگی تاحال معطل ہے۔ اخروٹ کے کاشتکار پھل وقت پر منڈیوں میں نہ پہنچنے کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہو گئے۔مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کی وجہ سے انسانی المیہ جنم لینے لگا، گھروں میں محصور کشمیری قابض فوج کی بربریت کا شکار، قابض فوج رات گئے لوگوں کے گھروں میں دھاوا بول دیتی ہے۔گزشتہ روز بھاری فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں دو نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ بھارتی فوج بارہ روز سے کپواڑہ، بارہ مولا، سری نگر، کلگام، شوپیاں سمیت مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔66 روز سے گھروں میں قید کشمیریوں تک ضروریات زندگی کی کسی بھی چیز کی رسائی ممکن نہیں۔ سیبوں کے بعد اخروٹ کے کاشتکار بھی کرفیو کی وجہ سے پریشان ہو گئے۔ قرضے لے کر کھیتی کرنے والے کشمیری کسان پھل پکنے کے بعد منڈیوں تک نہیں پہنچا سکے۔

ٹی 20 کی نمبر ون ٹیم پاکستان کا مشن امپوسبل، آج وائٹ واش کا خطرہ درپیش

لاہور: (ویب ڈیسک) ٹی 20 کی نمبر ون ٹیم پاکستان کا مشن امپوسبل، رینک آٹھ سری لنکا کے ہاتھوں وائٹ واش شکست سے بچنے کے لیے قومی شاہین جتن کریں گے، تیسرے اور آخری معرکے میں بھی دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔چھوٹے فارمیٹ کا بڑا امتحان، سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی 20 کا آج میدان لگے گا، مدمقابل پھر سری لنکا اور پاکستان ہیں۔ قذافی سٹیڈیم میں شام ساڑھے چھ بجے ہی سیٹی بجے گی، کرکٹ نان سٹاپ چلے گی، چھکے چوکوں کی بہار آئے گے، وکٹوں کی انبار لگائے گی۔کرکٹ دیوانے تیار، سب کو میچ شروع ہونے کا انتظار ہے۔ کس کا آئیڈیل کھلاڑی کیا کرتا ہے، سب بے قرار ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی کی نمبر ون ٹیم پاکستان کا مشن امپوسبل ہے جس کو لنکن بے بیز سے کلین سویپ کا ڈر ہے۔مصباح کی منیجمنٹ کو فکر پڑ گئی، سیریز کا تیسرا اور آخری معرکہ شاہینوں کے لیے درد سر بن گیا، ٹیم میں پھر دو تبدیلیوں کا آئیڈیا ہے،عمر اکمل اور محمد عامر کی جگہ حارث سہیل اور عثمان شینواری کو نمائندگی دینے کا اشارہ ہے۔دوسری جانب مہمان آئی لینڈرز نے بھی آستینیں چڑھا لیں، تین صفر کی جیت پر نظریں جما لیں۔

اردنی تھنک ٹینک نے عمران خان کو ’’مین آف دی ایئر‘‘ قرار دیدیا

لاہور: (ویب ڈیسک) اردن کے ایک تھنک ٹینک نے وزیراعظم عمران خان کو ’’مین آف دی ایئر‘‘ قرار دیدیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ’’عرب نیوز‘‘ کے مطابق رائل انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹجک اسٹڈیز نے 500 بااثر مسلمانوں کی فہرست جاری کی ہے۔ اردن کے تھنک ٹینک نے وزیراعظم عمران خان کو “مین آف دی ایئر” قرار دیا ہے، فہرست میں عمران خان دنیا کے 16 ویں بااثر مسلمان ہیں جبکہ فلسطین سے تعلق رکھنے والی کانگریس رکن راشدہ طالب “ویمن آف دی ایئر” قرار پائیں۔ ۔پروفیسر ایس عبد اللہ شیلفر جو مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں امریکی یونیورسٹی میں استاد ہیں کا کہنا ہے کہ کرکٹ ایک ایسا کھیل ہے جس کی میں نے ہمیشہ خوبصورتی اور شدید مسابقتی کھیل کے امتزاج کے لیے تعریف کی ہے اس میں عمران خان نے بڑا نام کمایا ہے، جس کی مثال 1992ء میں کرکٹ کا ورلڈکپ جیتنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی فنڈ ریزنگ مہم کو بھی سراہتا ہوں، جس کے بعد انہوں نے ایک بڑا کارنامہ دیتا ہوئے کینسر کا ہسپتال بنایا جس کا نام شوکت خانم ہسپتال رکھا۔ یہ بہت بڑی بات ہے کیونکہ ان کی والدہ کینسر کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار گئیں تھیں۔ اس ہسپتال کی تعمیر کے بعد ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا۔ یہ وہ ہسپتال ہے جہاں 75 فیصد لوگ اپنا فری علاج کراتے ہیں۔پروفیسر کا مزید کہنا تھا کہ ان کا اپنا کردار اس وقت بھی بڑھ کر سامنے آیا جب انہوں نے وزارتِ عظمی کا حلف اٹھایا اور بھارت کو مذاکرات کی دعوت دی۔ 22 سال کی جدوجہد کے بعد ایک عہدے پر آنا اور فوری طور پر مذاکرات کی دعوت دینا بہت بڑی بات ہے۔ایس عبد اللہ شیلفرکا کہنا تھا کہ 500 مسلمانوں کی فہرست میں اسی وجہ ان کا نمبر 16 واں ہے۔ وہ خطے میں امن چاہتے ہیں اس کے لیے اگست 2018ء میں انہوں نے وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے سے قبل بھارتی وزیراعظم کو مذاکرات کی دعوت دی جس میں انہوں نے کہا کہ اگر مودی کی طرف سے ایک قدم آگے بڑھایا گیا تو میں دو قدم آگے بڑھائوں گا۔ مسئلہ کشمیر کے باوجود وہ ہمسایوں کے ساتھ پر امن تعلقات چاہتے ہیں، جس میں تجارت کا فروغ اور غربت کا خاتمہ بڑی مثال ہے۔ اس کے باوجود وزیراعظم عمران خان نے انتظار نہیں کیا، ستمبر 2018ء کے دوران اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں دونوں ممالک کے وزرائے خا رجہ کی ملاقات ہونی تھی جو بھارت کی طرف سے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ ہو سکی۔پروفیسر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی طرف سے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی جانب سے عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد خط لکھے، جس میں کہا گیا تھا کہ آئیں امن کیلئے مذاکرات کریں، جس کے جواب میں بھارتی وزیراعظم کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا۔ میرے نزدیک یہ ان کی سب سے بہترین کاوش تھیں جو ان کی جانب سے کی گئیں۔

پاک سری لنکا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ ’پنک ڈے‘ سے منسوب

لاہور: (ویب ڈیسک)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کو ’پنک ڈے‘ سے منسوب کر دیا گیا۔صدر مملکت عارف علوی اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی میچ سے پہلے پنگ ڈے کی تقریب میں شرکت کریں گے۔آسٹریلیا اور جنوبی افریقا میں ’پنک ڈے‘ کرکٹ میچ میں منایا جاتا ہے اب یہ روایت پاکستان میں بھی قائم ہو رہی ہے۔تاریخی قذافی اسٹیڈیم میں بدھ کو پاکستان اور سری لنکا کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ گلابی رنگ سے رنگا ہو گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نےاس میچ کو چھاتی کے سرطان سے آگاہی کیلئے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میچ سے پہلے اس حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا جائے گا جس میں صدر مملکت عارف علوی بھی شرکت کریں گے۔اس موقع پر صدر پاکستان دونوں ٹیموں کے کپتانوں کو پنک ربن پہنائیں گے۔ میچ میں شریک تمام کھلاڑی اور آفیشلز پنک ربن پہنیں گے جبکہ اسٹیڈیم میں موجود 12 ہزار شائقین میں پنک ربن تقسیم کیے جائیں گے۔قذافی اسٹیڈیم میں موجود 750 کرکٹ کے متوالوں میں پنک شرٹس بھی تقسیم کی جائیں گی۔

بلاول بھٹو کے نام سے کراچی میں جعلی ہاؤسنگ سکیم کا انکشاف

لاہور: (ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے نام سے کراچی میں جعلی ہاؤسنگ سکیم چلانے کا انکشاف ہوا ہے۔ اینٹی کرپشن ایسٹ نے چھاپہ مار کر ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ایسٹ ضمیر عباسی کے مطابق جعلی سکیم کے حوالے سے متعدد شکایات ملنے پر بلاول بھٹو ویلفیئر ہاؤسنگ سوسائٹی کے دفتر پر چھاپہ مارا گیا جہاں سے کمپنی کے سی ای او کو گرفتار کیا گیا۔ملزمان نے جعلی ہاؤسنگ سکیم کے ذریعے شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورے۔ منظم گروپ سرکاری زمین پر قبضہ کرکے سکیم دکھا رہا تھا، جس سکیم کا وجود ہی نہیں، اس کی چونسٹھ فائلیں بھی فروخت کر دی گئیں۔نوری آباد میں زمین دکھا کر جعلسازی کی جا رہی تھی۔ اینٹی کرپشن ایسٹ کے مطابق گروپ مزید سکیمیں چلا رہا ہے جس کی جانچ کی جا رہی ہے۔

حکومت کیساتھ کشیدگی، ن لیگ کا قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی سے مستعفی ہونیکا فیصلہ

لاہور: (ویب ڈیسک) حکومت پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان سیاسی کشیدگی میں شدت آگئی۔ ن لیگ کا پنجاب اسمبلی کی تمام قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ سامنے آگیا ہے۔دنیا نیوز ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے ارکان پنجاب اسمبلی کی تمام قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت بھی چھوڑ دیں گے۔ مسلم لیگ ن نے فیصلے کی توثیق کے لئے جمعرات کو پنجاب پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔پارلیمانی پارٹی سے توثیق کے بعد جمعہ کو کمیٹیوں کی سربراہی اور رکنیت سے استعفوں کا اعلان کیا جائے گا۔ مسلم لیگ ن کی قیادت نے یہ فیصلہ اپوزیشن لیڈر کو پی اے سی ون کی چیئرمین شپ نہ دینے پر کیا ہے۔مسلم لیگی ارکان حمزہ شہباز اور سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈر بھی جاری نہ کرنے پر مسلم لیگ ن میں غصہ پایا جاتا ہے۔ مسلم لیگی قیادت نے موقف اختیار کیا ہے کہ حکومت طے شدہ امور سے بھاگ گئی، مجبوراً انتہائی فیصلے کئے۔