All posts by Channel Five Pakistan

وارنر،کوک کاجھگڑا،آئی سی سی نے نوٹس لے لیا

دبئی(نیوزایجنسیاں) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) اور آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے ڈربن میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں ڈیوڈ وارنز اور جنوبی افریقی بلے باز کوئنٹن ڈی کوک کے درمیان جھگڑے کا نوٹس لے لیا ہے۔ڈربن میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں کینگروز نے پروٹیز کوباآسانی 118 رنز سے شکست دے کر چار میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی لیکن وارنر اور ڈی کوک کے درمیان جھگڑے نے اس فتح کا مزہ کرکرا کردیا۔میچ کے دوران آسٹریلین اوپنر ڈیوڈ وارنر نے جنوبی افریقی بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز کو رن آو¿ٹ کرنے کے بعد جارحانہ انداز میں جشن منایا اور ان کے حد سے زیادہ جارحانہ رویے پر جنوبی افریقہ کے ساتھ ساتھ آسٹریلین کمنٹیٹرز نے بھی تعجب کا اظہار کیا۔

تاہم میچ کے چوتھے دن چائے کے وقفے پر ڈریسنگ روم جاتے ہوئے ڈیوڈ وارنر اور کوئنٹن ڈی کوک کے درمیان تکرار ہوئی اور آسٹریلین اوپنر برہم نظر آئے جس پر ساتھی کرکٹرز نے دونوں کے درمیان بیچ بچاو¿ کرایا۔آسٹریلین ٹیم کے کپتان اسٹیون اسمتھ نے دعویٰ کیا کہ ڈی کوک نے وارنر کی بیوی کے بارے میں نازیبا الفاظ ادا کیے تھے جس کی وجہ سے ڈیوڈ وارنر نے ناراضی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ دونوں جانب سے جو کچھ ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا لیکن ڈی کوک نے وارنر کی ذاتی زندگی کو نشانہ بنایا جس کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی۔ادھر جنوبی افریقی ٹیم کے منیجر محمد موسیٰ جی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے کھیل کی روح کے منافی قرار دیتے ہوئے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ میچ آفیشلز نے دن کا کھیل ختم ہونے پر دونوں ٹیموں کے منیجرز کو طلب کر کے کھیل کو اس کی اصل روح کے مطابق کھیلنے کی ضرورت پر زور دیا جبکہ آئی سی سی نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

رانا فواد کو لاہور قلندر ز سے کم بیک کی امید

شارجہ(یو این پی) پاکستان سپر لیگ کے پرجوش فرنچائز مالک رانا فواد اب بھی اپنی ٹیم کی کامیابی کیلئے پر امید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو کچھ ہوا وہ ماضی کا حصہ بن گیا اور لاہور قلندرز کی ٹیم ٹورنامنٹ میں کم بیک کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ سلمان ارشاد کو کھیلنے کا موقع ملا جبکہ آغا سلمان بھی ایکشن میں نظر آ ئے ، انہیں بہت خوشی ہے کہ پاکستان کا نیا ٹیلنٹ دنیا کے سامنے آرہا ہے ،سلمان کا پہلی بال پر مصباح الحق کو آو¿ٹ کرنا بڑ ی بات تھی۔سوشل میڈیا پر ملنے والی محبت کے سوال پر فوادرانا کا کہنا تھا کہ میں خود تو سوشل میڈیا پر نہیں ہوں لیکن میری ٹیم مجھے بتاتی ہے کہ لوگ مجھ سے کتنا پیار کرتے ہیں ،اس محبت کیلئے لوگوں کا شکر گزار ہوں۔انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ لاہور قلندرز کی حمایت کریں اور سب سے بڑھ کر پاکستان کو سپورٹ کیا جائے۔

چینی پارلیمان کی صدر کو تاحیات اختیارات دینے کے معاملے کی حمایت

بیجنگ(ویب ڈیسک)چین میں ہزاروں قانون سازوں کی جانب سے چینی صدر شی جن پنگ کو تاحیات صدر بنانے کے عمل کو پرجوش انداز میں سراہا گیا ہے۔چین کی ربر اسٹیمپ سمجھی جانے والی پارلیمان نے اس فیصلے کے نفاذ کے لیے سالانہ سیشن میں لوگوں سے بڑی تعداد میں ملاقات کی، جو ماؤ زی ڈونگ کے بعد شی جن پنگ کو سب سے طاقت ور رہنما بنانے میں کردار ادا کرے گی اور فوج، معیشت اور ریاست کو ایک فرد کے ہاتھ میں سمیٹنے پر توجہ مرکوز کرے گی۔اس حوالے سے دو مرتبہ صدارتی مدت کے خاتمے کے لیے چیمبر میں ایک ترمیم پیش کی گئی، جسے پرجوش انداز میں سراہا گیا۔قانون سازوں کی جانب سے اس ترمیم کی منظوری دی گئی اور چینی کمیونسٹ پارٹی (سی سی پی) کی قیادت نے نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کے لیے ایک ایجنڈا تشکیل دیا۔اس ایجنڈے کے متن میں کہا گیا کہ شی جن پنگ کے ساتھ سی سی پی کی سینٹرل کمیٹی اتھارٹی کی حفاظت اور متحد قیادت کے لیے موزوں ہوجائے گی اور اس سے قومی قیادت کے نظام کو تقویت ملے گی۔

بغیر سر کے زندہ مینڈک نے سب کو کردیا حیران

کیا کوئی جاندار سر کے بغیر بھی زندہ رہ سکتا ہے ؟ سننے میں تو ناممکن ہے مگر قدرت کے کرشموں سے انکار بھی ممکن نہیں اور ایسا ہی کچھ امریکا میں دیکھنے میں آیا، جس نے سائنسدانوں کو بھی دنگ کردیا۔

کنیکٹیکٹ کے جنگل میں ایک بغیر سر کے مینڈک کی ویڈیو سامنے آئی ہے جو زندہ اور چل پھر رہا تھا۔

اس مینڈک کا جسم اور ٹانگیں صحت مند تھیں مگر چہرے کی جگہ ایک سوراخ سے وہاں موجود تھا۔

مزید پڑھیں : دنیا کے سب سے عجیب و غریب جانور

آنکھیں، ناک، جبڑے اور زبان نہ ہونے کے باوجود یہ مینڈک زندہ کیسے ہے یہ سائنسدان اب تک جان نہیں سکے ہیں۔

سائنسدانوں نے اس حوالے سے ٹوئٹر پر تبادلہ خیال بھی کیا مگر انہیں بھی اندازہ نہیں کہ یہ جاندار اپنے سر سے محروم کیسے ہوا۔

ٰخیال کیا جارہا ہے کہ اس کا چہرہ چوہوں نے کھالیا یا وہ گوشت کھانے والی مکھیوں کا شکار بنا۔

پاکستانی لڑکی کی ’اے بی سی ڈی 3‘

لاہور (ویب ڈیسک) اطلاعات ہیں کہ ایک بار پھر بولی وڈ بار بی ڈول کترینہ کیف ا?نے والی رومانٹک ڈانس فلم میں ایک پاکستانی لڑکی کا کردار ادا کریں گی۔ساتھ ہی اس فلم میں سلمان خان کو نہ صرف شادی شدہ بلکہ ایک جواں سالہ بیٹی کا باپ بھی بنایا جائے گا۔اس فلم کی خاص بات یہ ہوگی کہ اس میں ورون دھون اور جیکولین فرنانڈس بھی جلوے بکھیرتے نظر ا?ئیں گے۔تاہم ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ فلم میں سلمان خان کی بیوی کون بنے گی اور ان کی 13 سالہ بیٹی کا کردار کون ادا کرے گا؟ڈی سی انٹرٹینمنٹ نے 3 دن قبل ٹوئیٹ کی تھی کہ وہ جلد ہی بڑے اداکاروں کے ساتھ اہم منصوبے کا اعلان کرنے والے ہیں۔ٹوئیٹ میں بتایا گیا تھا کہ کمپنی ڈانس فیچرنگ فلم بنانے جا رہی ہے، جس کی ہدایات ریمو ڈی سوزا دیں

ٹکٹ کٹاﺅ لائن بناﺅ ,کراچی میں ہونے والے پی ایس ایل فائنل کے لئے ٹکٹوں کی تفصیلات جاری

کراچی (ویب ڈیسک )پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے لئے ٹکٹوں کی پرائس لسٹ جاری کردی گئی جس کے مطابق شائقین کرکٹ کو ایک ہزار روپے سے 12 ہزار روپے تک ٹکٹ دستیاب ہوگا۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل فائنل کی تیاریاں بھرپور انداز میں کی جارہی ہیں وہیں فائنل کے لئے شائقین کو ٹکٹ 15 مارچ کے بعد دستیاب ہوں گے۔پہلے ا?ئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر ملنے والے ٹکٹس ا?ن لائن اور پی سی بی کی جانب سے مقرر کردہ نجی کمپنیوں کی دکانوں میں دستیاب ہوں گے۔فائنل ٹاکرے کا سب سے کم ٹکٹ جنرل انکلوڑر کا ہوگا جس کی قیمت ایک ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

 

انتظار قتل کیس: پولیس حتمی چالان جمع کرانے میں ناکام، 12 مارچ تک آخری مہلت

کراچی (ویب ڈیسک) پولیس انتظار قتل کیس کا حتمی چالان جمع نہ کراسکی جس پر عدالت نے تفتیشی افسر کو 12 مارچ تک چالان جمع کرانے کی آخری مہلت دے دی۔کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اینٹی کار لفٹنگ سیل کے اہلکاروں کے ہاتھوں قتل ہونے والے نوجوان انتظار احمد کے کیس کا عبوری چالان یکم مارچ کو عدالت میں جمع کرایا گیا جس میں ایس ایس پی مقدس حیدر، مدیحہ کیانی، ماہ رخ اور سہیل احمد کو کلین چٹ دی گئی۔کیس کے عبوری چالان میں گرفتار ایک پولیس اہلکار غلام عباس کو عدم شواہد کی بناپر بے گناہ قراردیا گیا۔ کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں انتظار قتل کیس کی سماعت ہوئی  جس دوران تفتیشی افسر نے عدالت سے ایک بار پھر حتمی چالان جمع کرانے کے لیے مہلت طلب کی۔عدالت نے تفتیشی افسر کو چالان جمع کرانے کے لیے 12 مارچ تک کی آخری مہلت دے دی جب کہ پولیس کو اسی روز جے آئی ٹی کی رپورٹ جمع کرانے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔انتظار قتل کیس میں 8 اےسی ایل سی اہلکار جوڈیشل ریمانڈ پرجیل میں ہیں اور مقدمے میں نامزد انسپکٹر طارق رحیم ضمانت پر ہیں جب کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ تھانہ درخشان میں درج ہے۔

سینیٹ جوڑ توڑ: پیپلز پارٹی کا فاٹا کے آزاد سینیٹرز کی حمایت حاصل کرنے کا دعویٰ

لاہور(ویب ڈیسک)پیپلز پارٹی نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لئے فاٹا کے سینیٹرز کی حمایت حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر قیوم سومرو اور سلیم مانڈوی والا پر مشتمل دو رکنی وفد نے فاٹا کے 8 سینیٹرز سے ملاقات کی اور انہیں پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی۔پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کرنے والے سینیٹرز میں ہدایت اللہ، ہلال الرحمان، تاج محمد آفریدی، اورنگ زیب خان، سجاد توری، مرزا محمد آفریدی، سینیٹر مومن خان آفریدی اور ناصر خان آفریدی شامل تھے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر قیوم سومرو نے دعویٰ کیا ہے کہ فاٹا کے 8 آزاد ارکان سینیٹ کی حمایت حاصل ہوگئی، فاٹا ارکان نے قبائلی عوام کے حقوق کے لئے پی پی کا ساتھ دینےکا فیصلہ کیا ہے۔ڈاکٹر قیوم سومرو کے مطابق فاٹا کے ارکان سینیٹ پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد حتمی اعلان کریں گے۔ خیال رہے کہ ڈاکٹر قیوم سومرو کی سربراہی میں پیپلز پارٹی کا ایک وفد گزشتہ دنوں بلوچستان گیا تھا جہاں انہوں نے نومنتخب آزاد سینیٹرز اور وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقاتیں کی تھیں۔

راولپنڈی: نیب نے سابق چیئرمین سی ڈی اے عنایت الٰہی کو گرفتار کرلیا

راولپنڈی(ویب ڈیسک) نیب نے سابق چیئرمین سی ڈی اے عنایت الٰہی اور سابق ممبر فنانس سعید الرحمان کو گرفتار کرلیا۔قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق چیئرمین (کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی) سی ڈی اے عنایت الٰہی اور سابق ممبر فنانس سی ڈی اے سعید الرحمان کو گرفتار کرلیا۔نیب ذرائع کے مطابق دونوں افراد پر شکر پڑیاں کمپلیکس کی تعمیر کے دوران اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔نیب ذرائع کا کہنا ہےکہ دونوں افراد کی جانب سے اختیارات کے ناجائز استعمال سے قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچا۔

4 سینیٹرز کی دُہری شہریت کا معاملہ: امیدوار اپیلٹ ٹریبونلز سے کلیئر قرار پائے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ترجمان الیکشن کمیشن نے چار نومنتخب سینیٹرز کی دُہری شہریت سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم پر وضاحت جاری کردی۔سپریم کورٹ نے گزشتہ روز دُہری شہریت کے کیس میں چار نومنتخب سینیٹرز چوہدری سرور، نزہت صادق، ہارون اختر اور سعدیہ عباسی کی کامیابی کے نوٹی فکیشن روکنے کا حکم دیا۔ ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ دہری شہریت پر الیکشن کمیشن نےکوئی جھوٹ نہیں بولا، وزارت داخلہ سےموصول فہرست تمام ریٹرننگ افسران کو شام 4 بجے فراہم کی گئی جب کہ دہری شہریت کی وجہ سے اسکروٹنی کا وقت رات 12 بجے تک بڑھایا۔ترجمان کے مطابق ریٹرننگ افسران نےلسٹ دیکھی اس میں یہ لوگ دہری شہریت ترک کرچکے تھے، وزارت داخلہ سے موصول فہرستوں میں امیدواروں کےسرنڈر کے بیان حلفی بھی تھے۔ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ریٹرننگ افسران نے امیدواروں کو بیان حلفی کے مطابق اسکروٹنی میں کلئیر کیا جب کہ امیدوار ایپلٹ ٹریبونلز سے بھی کلئیر قرار پائے اور کسی نے بھی اعتراض نہیں کیا۔