All posts by Channel Five Pakistan

والدہ کے گلے میں کینسر دوبارہ ہوگیا، چند دنوں کا استثنیٰ بھی نہیں ملا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مریم نواز نے احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا بیگم کلثوم نواز کے گلے میں کینسر دوبارہ ہوگیا ہے ، میاں صاحب اپنی بیگم سے نہیں مل سکے۔ انہوں نے کہا ہم نے ایک ہفتے کے لئے حاضری سے استثنیِ مانگا تھا لیکن ہمیں چند دنوں کا استثنیِ بھی نہیں ملا ، ڈاکٹر بیگم کلثوم نواز کے مزید علاج کے لئے مشورہ کرنا چاہتے تھے۔خیال رہے سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز اس وقت برطانیہ میں زیرِ علاج ہیں، ڈاکٹروں نے ان کی مزید سرجری پر غور شروع کر دیا۔

لاہور قلندرز کے 163 رنز کے جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ

 دبئی(ویب ڈیسک)لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 164 رنز کا ہدف دیا ہے۔

دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 163 رنز بنائے جس کے جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔

اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تو لاہور قلندرز کی جانب سے اننگز کا آغاز فخرزمان اور پال ڈیوچ نے کیا، دونوں اوپنرز نے 56 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی تاہم فخر زمان 34 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

ون ڈاؤن آنے والے آغا سلمان صرف 8 رنز ہی بناسکے  جب کہ اوپنر پال ڈیوچ نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 62 رنز بنائے تاہم 122 کے مجموعی اسکور پر وہ فہیم اشرف کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

اوپنرز کی شاندار کارکردگی کے بعد لاہور قلندرز کا مڈل آرڈر خاص مزاحمت نہ کرسکا، دنیش رامدین بھی صرف 9 رنز بناکر فہیم اشرف کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

مڈل آرڈر کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان برینڈن مک کولم نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور صرف 13 گیندوں پر 34 رنز کی اننگ کھیلی جس کی بدولت لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل تھری میں دونوں ٹیمیں دوسری مرتبہ مدمقابل ہو رہی ہیں، پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے سپر اوور میں کامیابی حاصل کی تھی جب کہ لاہور قلندرز کی ٹیم ابھی تک اپنی پہلی فتح کی تلاش میں ہے۔

یوگا سے میرے اندر کافی تبدیلی آئی ہے

ممبئی (خصوصی رپورٹ) بالی ووڈ اداکارہ سوہا علی خان نے کہا ہے کہ مجھے یوگا بہت پسند ہے کیونکہ یہ صحت کے لئے بہت اہم ہے اور اس سے میرے اندر کافی تبدیلی آئی ہے۔ اداکارہ سوہا علی خان نے کہا ہے کہ مجھے یوگا بہت پسند ہے۔

ن لیگ کو بڑا دھچکا،اہم لیگی رہنما کا پی ٹی آ ئی میں شمولیت کا امکا ن

فیصل آباد (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے یم این اے صاحبزادہ نذیز سلطان نے آئندہ الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کرلیا، تحریک انصاف میں جانے کی تیاریاں، ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ فیصل آباد ڈویژن حلقہ این اے 90جھنگ سے ایم این اے صاحبزادہ نذیز سلطان نے سیاست سے کنارہ کشی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور وہ تحریک انصاف میں شامل ہوجائیں گے ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اپنےبھتےجےجے سابق ایم این اے صاحبزادہ محبوب سلطان کی حمایت کریں گے کیونکہ صاحبزادہ محبوب سلطان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں ،متوقع ہے کہ تحریک انصاف آئندہ الیکشن میں یہاں سے صاحبزادہ محبوب سلطان کو ٹکٹ جاری کریگی،جبکہ اس حلقہ میں پیپلزپارٹی کے رہنما سابق وفاقی وزیر فیصل صالح حیات متوقع امیدوار ہیں یادرہے کہ ایم این اے صاحبزادہ نذیز سلطان نے 2013میں یہاں سے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن میں کامیابی حاصل کی تھی اور بعد میں مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی۔

معافی کی استدعا ۔۔۔ وکیل نے بھی ساتھ چھوڑدیا

اسلام آباد(اے این این ) سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی کی معافی کی استدعا مسترد کر تے ہوئے انھیں ایک بار پھر توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا ہے جبکہ عدالت نے نہال ہاشمی کا وکالت کا لائسنس بھی معطل کر دیا ہے اور کامران مرتضیٰ نے نہال ہاشمی کی وکالت سے بھی دستبرداری کا اعلان کیا ہے ۔بدھ کو چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے فاضل بینچ نے مسلم لیگ(ن)کے رہنما نہال ہاشمی کی توہین عدالت کیس میں سزا کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کی، سپریم کورٹ نے توہین آمیز تقریر پر نہال ہاشمی کو عدالت طلب کیا تھا جس پر نہال ہاشمی عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی کی وکالت کا لائسنس معطل کرتے ہوئے ایک بار پھر توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔دوران سماعت چیف جسٹس نے نہال ہاشمی سے استفسار کیا کہ آپ کو خود پر رحم نہیں آتا جو اس طرح کی زبان استعمال کرتے ہیں؟ توہین عدالت پر سزا مکمل کرنے کے بعد پھر متنازعہ بیان دینے پر آپ کو دوبارہ توہین عدالت کا نوٹس کیوں نہ جاری کیا جائے؟ آپ نوٹس کا جواب تیار کیجیے۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے حکم صادر کیا کہ ملزم نہال ہاشمی کو ان کے متنازعہ بیان کے ویڈیو اور تحریر کردہ مکمل بیان کی نقل فراہم کی جائے تاکہ وہ توہین عدالت پر اپنا جواب تیار کرسکیں۔چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ نہال ہاشمی نے رہائی کے بعد ججز کو گالیاں دیں، کیوں نہ ان کی سزا میں اضافہ کیا جائے۔دوران سماعت بھری عدالت میں نہال ہاشمی کے توہین آمیز بیان کی ویڈیو کو دو مرتبہ چلایا گیا جس پر نہال ہاشمی نے کہا کہ میں عدالت کے سامنے شرمند ہوں، یہ میرے الفاظ نہیں، یہ جیل میں جو لوگ تھے ان کے الفاظ تھے۔نہال ہاشمی نے عدالت میں کہا کہ میں ایکٹنگ کررہا تھا، قسم کھاکر کہتا ہوں کہ عدالت کے بارے میں ایسا نہیں کہہ سکتا، ذہنی طور پر پریشان ہوں، بابارحتمے کون ہے مجھے نہیں پتا۔نہال ہاشمی نے لائنسنس منسوخ نہ کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں اور وکالت ہی روزگار ہے ،عدالت نے معاف نہ کیا تو مر جاو¿ں گا۔ جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ جن لوگوں کےلئے آپ عدلیہ کی تضحیک کر رہے ہیں وہ کوئی اور بندوبست کر دیں گے۔نہال ہاشمی کے موقف پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہم آپ کی ویڈیو دوبارہ چلاتے ہیں تاکہ آپ کو یقین ہوجائے، آپ تقریریں کرتے ہیں آپ کو کوئی پریشانی نہیں۔اس دوران نہال ہاشمی کے وکیل نے ان کا مقدمہ لڑنے سے بھی انکار کردیا اور عدالت میں کہا کہ بار کے بطور وائس چیئرمین شرمند ہوں، اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ بطور چیف جسٹس میں بھی شرمندہ ہوں کہ کالے کوٹ والے بھائی کو نوٹس جاری کررہا ہوں۔نہال ہاشمی کے وکیل کی جانب سے وکالت سے انکار پر چیف جسٹس نے کہا کہ اپنے لیے اچھا سا وکیل ڈھونڈ کرلائیں، سوچ لیں اس ادارے کو عزت دینی ہے یا اپنے دوست کو بچانا ہے۔اس پر نہال ہاشمی نے کہا کہ میں تو عدلیہ کے لیے بھی جیل گیا ہوں، آئندہ کبھی ایسی باتیں نہیں کروں گا، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ،آپ کا جیل والا بوجھ ہم کب تک اٹھاتے رہیں گے؟۔جسٹس اعجازالحسن نے ریمارکس دیئے کہ آپ لوگوں نے یہ وطیرہ بنالیا ہے جب کہ جسٹس عمر عطا بندیال نے نہال ہاشمی سے مکالمہ کہا کہ کیا آپ ایکٹر ہیں جو ایکٹنگ کررہے تھے؟ آپ کے الفاظ توہین آمیز تھے۔نہال ہاشمی نے عدالت سے استدعا کی مجھے نوٹس جاری نہ کیا جائے، میں مڈل کلاس فیملی سے تعلق رکھتا ہوں، بجلی کا بل اور بچوں کی فیس نہیں دے سکوں گا، میری روزی روٹی اسی پیشے سے ہے، میرے بچے بھوکے مرجائیں گے، خاندان برباد ہوجائے گا، رحم کیا جائے، اللہ بھی ایک موقع دیتا ہے۔اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے آپ کو خود اپنے آپ پر رحم نہیں آتا، آپ نے بیان میں گالیاں دیں، کیا ہم بے غیرت ہیں؟ جس پر نہال ہاشمی نے کہا کہ نہیں سر! ایسا نہیں ہے، میں اس وقت ذہنی دبا کا شکار تھا اور منتشر الخیالی کے باعث ایسی باتیں ہوگئیں جس پر میں شرمندہ ہوں، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ آپ کو کتنی شرمندگی ہو رہی ہے۔چیف جسٹس نے نہال ہاشمی کی استدعا پر کہا کہ آپ کو پہلے بھی موقع دے چکے، آپ کے الفاظ اتنے توہین آمیز ہیں کہ انہیں کوئی بھی برداشت نہیں کرے گا، وڈیو میں نعرے لگ رہے ہیں کرپٹ ججوں کی شامت آئی، اب مجھے یہ بتائیں کون بے غیرت ہے؟ ۔جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ جب سے چیف جسٹس ہوا غصہ چھوڑ دیا تھا، آپ کو معاف نہیں کررہے، اس پر نہال ہاشمی نے کہا کہ کسی کو دکھ میں دیکھ کر ہائپر ہوجاتاہوں، چیف جسٹس نے مکالمہ کیا آپ ہمیں دیکھ کر ہائپر ہوجاتے ہیں۔سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی کے معاملے پر تمام بار کونسل کے چیئرمینوں کو بھی نوٹس جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ وضاحت کریں کہ نہال ہاشمی کو نوٹس ملنا چاہیے یا نہیں۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت پیر 12 مارچ تک ملتوی کردی۔عدالت نے اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا ہے۔

ہم کسی بھی قیمت پر پر امن پاکستان کی حفاظت کرینگے: ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی (این این آئی) ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ہم کسی بھی قیمت پر پر امن پاکستان کی حفاظت کریں گے۔پاکستانی قوم رواں سال 23 مارچ کو 78 واں ’یوم پاکستان‘ روایتی جوش و خروش سے منائی گی جس کےلئے پورے ملک میں تیاریاں زور و شور سے عروج پر پہنچ گئیں ¾یوم پاکستان کے موقع پر دارالحکومت اسلام آباد میں پریڈ بھی کی جائے گی جس میں تینوں مسلح افواج کے دستے شرکت کریں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے 78 ویں ’یوم پاکستان‘ کے موقع پر عزم کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ کہ قوم 23 مارچ کو 78 واں یوم پاکستان منانے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان امن کا دوسرانام ہے اور ہم کسی بھی قیمت پر پرامن پاکستان کی حفاظت کریں گے۔

افغانستان میں امریکی ڈرون حملہ، ملا فضل اللہ کے بیٹے سمیت 20 دہشت گرد ہلاک

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کی جانب سے افغان صوبے کنڑ کے علاقے سلطان خیل میں ڈرون حملہ کیا گیا ہے جس میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان کے رہنما دہشتگرد ملا فضل اللہ کے بیٹے سمیت 20 دہشتگرد جبکہ خود کش حملہ آوروں کا ماسٹر مائنڈ یاسین بھی مارا گیا۔ افغانستان کے صوبہ کنڑ کے سلطان خیل میں ہونے والے امریکی ڈرون حملے کا ہدف خود کش بمبار کا مرکز تھا۔ ذرائع کے مطابق حملے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 26 افراد نشانہ بنے جبکہ خود کش حملہ آوروں کا ماسٹر مائنڈ یاسین بھی مارا گیا۔ ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں بیشتر دہشتگردوں کا تعلق سوات سے ہے۔ پشاور حملے کے دوران پانچ امریکی ڈرون طیاروں کی نچلی پروازیں جاری ہیں۔