All posts by Channel Five Pakistan

سپریم کورٹ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ائیر بلیو کے (سی ای او) کے طور پر طلب کرلیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے پائلٹس جعلی ڈگری کیس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ائیر بلیو کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) کے طور پر طلب کرلیا۔سپریم کورٹ میں پائلٹس کی مبینہ جعلی ڈگریوں کے کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ائیر بلیو نے ابھی تک ڈیٹا کیوں نہیں دیا؟، ائیر بلیو کے مالک کون ہیں؟۔ ڈائریکٹر سول ایوی ایشن نے بتایا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ائیر بلیو کے سی ای او ہیں۔چیف جسٹس نے حکم دیا کہ ائیر بلیو کے چیف ایگزیکٹو آکر بتائیں کتنے افراد کی جعلی ڈگریاں ہیں؟، ائیر بلیو کے سربراہ کو بطور وزیراعظم نہیں بطور سی ای او بلا لیتے ہیں، مفادات کا ٹکراﺅاپنی جگہ ہے۔ عدالت نے شاہین، ائیر بلیو، سیرین ائیر لائنز کے سی ای اوز کو 12 مئی کو کراچی طلب کر لیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ پاکستان میں کتنی ائیر لائنز کام کر رہی ہیں؟۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ پی آئی اے، شاہین، ائیر بلیو اور سیرین ائیر لائین کام کر رہی ہیں۔ڈائریکٹر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا کہ 24 پائلٹس کی ڈگری جعلی ثابت ہوئی، کافی ملازمین ایسے ہیں جن کی ڈگری جعلی ہے، مجموعی طور پر 1978 افراد کی ڈگریوں کی تصدیق ہونا ہے، پی آئی اے کے 108 افراد کے ڈیٹا کی بھی سول ایوی ایشن نے تصدیق کر لی، 117 افراد کے ڈیٹا کی تصدیق ہونا باقی ہے۔

ہائے رے غُربت۔۔پولیس اہلکار نے گھریلوں خرچ چلانے کیلئے بھیگ مانگنے کی اجازت طلب کر لی

نئی دہلی (ویب ڈیسک)تنخواہ سے محروم بھارتی پولیس اہلکار نے گھر کا خرچ چلانے کے لیے وردی میں بھیک مانگنے کی اجازت طلب کر لی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے تعلق رکھنے والے پولیس کانسٹیبل دنیشور اہیر راﺅ نے پولیس کمشنر اور وزیراعلیٰ کو خط لکھا ہے۔پولیس کانسٹیبل کی جانب سے درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے اسے دو ماہ سے تنخواہ نہیں ملی جس کی وجہ سے بیمار اہلیہ کے علاج و معالجے اور گھر کا خرچ چلانے میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔پولیس اہلکار نے بتایا کہ جب وہ چھٹی پر تھا تو اس کے یونٹ چیف نے اسے فون کر کے بتایا کہ ان کی یونٹ کو بھارتی ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کے سربراہ ادھیو ٹھاکرے کی رہائش گاہ پر تعینات کیا گیا ہے۔دنیشور اہیر نے خط میں لکھا کہ اس نے رواں برس مارچ میں دو روز کی چھٹی طلب کی تھی لیکن اہلیہ کے علاج کی وجہ سے وہ ڈیوٹی جوائن نہ کر سکا۔اہلکار نے اپنے خط میں مزید بتایا کہ اس نے اہلیہ کے علاج کے بعد ڈیوٹی جوائن کی لیکن اس کے بعد سے اسے تنخواہ کی ادائیگی نہیں کی گئی۔

سابقہ خاوندوں سے طلاق لئے بغیرخاتون کے 11شوہر ِ،عدالت نے بھی چونکا دینے والا کام کر دیا

موغادیشو(ویب ڈیسک )مسلمان ملک صومالیہ میں ایک خاتون کو 11شوہر رکھنے کے الزام میں سنگسار کر دیا ہے۔شدت پسند تنظیم الشباب کا کہنا تھا کہ صومالیہ میں ان کی ایک عدالت نے ایک خاتون کو متعدد شوہر رکھنے کے الزام میں سنگسار کیا۔الشباب نے مزید کہا کہ شکری عبداللہی وارسیم نامی خاتون پر اپنے سابقہ خاوندوں کو طلاق دیے بغیر 11 شادیاں کرنے کا الزام تھا۔صومالیہ کے جنوبی قصبے کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ الشباب کے جنگجووں نے مذکورہ خاتون کو ایک گڑھے میں گردن تک دفن کرنے کے بعد اسے پتھر مار کر ہلاک کر دیا۔ صومالیہ کا بڑا علاقہ الشباب کے زیرِ کنٹرول ہے اور یہ تنظیم دارالحکومت موغادیشو میں قائم مرکزی حکومت کو ختم کرنے کے لیے اکثر حملے کرتی رہتی ہے۔ الشباب صومالیہ میں ’مغرب نواز‘ حکومت کا تختہ الٹ کر شریعت کا نفاذ کرنا چاہتی ہے۔اسلامی قانون کے تحت ایک خاتون کے ایک سے زیادہ شوہر ہونا غیر قانونی ہے تاہم مردوں کو چار بیویاں رکھنے کی اجازت ہے۔الشباب کی نیوز سائٹ کے مطابق جب شکری عبداللہی کو دارالحکومت موغادیشو کے جنوب مغرب میں واقع عدالت میں پیش کیا گیا تو وہ صحت مندتھیں۔ انھیں ان الزامات پر مجرم قرار دیا گیا۔

پاکستان اور آئرلینڈ کا تاریخی ٹیسٹ میچ کل سے ڈبلن میں کھیلا جائے گا

ڈبلن(ویب ڈیسک)پاکستان اور آئرلینڈ کا تاریخی ٹیسٹ میچ کل سے ڈبلن میں کھیلا جائے گا۔ ٹیسٹ کرکٹ کا اسٹیٹس ملنے کے بعد آئرلینڈ کی ٹیم پہلی مرتبہ ٹیسٹ کرکٹ میں کسی ٹیم کے مدمقابل ہوگی جس کے لیے میزبان ٹیم نے بھرپور پریکٹس کی ہے۔قومی ٹیم بھی آئرلینڈ کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہے جب کہ کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ تمام نوجوان کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔دوسری جانب سابق کپتان وقار یونس کا کہنا ہے کہ ہوم کنڈیشنز میں آئر لینڈ کو ہرانا مشکل ہے، گیلی اور سبز کنڈیشنز پاکستان کے لیے آسان نہیں ہوں گی۔

پاکستانی سپہ سالارکا ایسا کھیل کہ سب دنگ رہ گئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مختلف سکولوں کے طلبائ کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔ اس دوران سربراہ پاک فوج نے جذبہ خیر سگالی کے تحت ایک طالبہ سے شطرنج کا میچ بھی کھیلا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق زندگی ٹرسٹ کے تحت طلبا وفد نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف سے ملاقات کی۔ وفد میں تعلیم کے ساتھ کھیلوں کے شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ طالبات بھی شامل تھے۔اس موقع پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر باجوہ نے کہا کہ اللہ تعالی نے پاکستان کو باصلاحیت نوجوانوں سے نواز ا ہے۔نوجوان ہی ہمارا حقیقی دفاع ہیں۔طلبا و طالبات جدید سائنسی علوم کے بارے میں آگاہی حاصل کریں۔عالمی سطح پر مقابلہ کےلیے آئی ٹی سمیت نئے شعبوں میں آگاہی حاصل کریں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ایک طالبہ کے ساتھ شطرنج بھی کھیلی۔ آرمی چیف نے طالبہ کے ساتھ جذبہ خیرسگالی کے تحت شطرنج کا میچ کھیلا۔

مخدوم جاوید ہاشمی کاپھر سے جنوبی پنجاب صوبہ کےلئے تحریک چلانےکااعلان

ملتان(عوامی رپورٹر) سابق ممبرصوبائی اسمبلی مخدوم جاوید ہاشمی نے ایک بارپھرجنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کی تحریک چلانے کااعلان کردیاہے اورکہاہے کہ وہ بہت جلد وسیب کی سرائیکی تنظیموں سمیت تمام سٹیک ہولڈرز سے رابطہ کرینگے۔ شہبازشریف کوچاہیے کہ وہ صوبے کے قیام کےلئے کمشن قائم کریں۔ جنوبی پنجاب صوبہ یاانتظامی یونٹ قابل قبول نہیں ہوگا۔ مجھے ابھی تک نوازشریف کے ملتان میں جلسے کا دعوت نامہ نہیںملا لیکن میں جلسے کی کامیابی کے لئے دعا گو ہوں۔ نوازشریف اس وقت مشکل وقت میں ہیں اور ان کی فیملی پرمشکل وقت آرہاہے۔ میں پہلے بھی مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑاتھا اور آج بھی ان کے ساتھ ہوں۔ نیب کے سربراہ جسٹس(ر) جاوید اقبال کو فوری طورپرمستعفی ہوجاناچاہیے۔ تب ہی ان کا وقاربحال ہوسکتا ہے ان خیالا ت کااظہار انہوں نے پریس کانفرنس میں کیا۔ مخدوم جاوید ہاشمی نے کہاکہ میں نے ہمیشہ ایشوز کی سیاست کی ہے نیب کاادارہ عیب بن چکاہے جس کااحتساب ہوناچاہیے ایک معروف لیڈر پر4.5بلین ڈالر کی منی لانڈرنگ کابلاوجہ الزام لگایا ایسے حالات میں جسٹس(ر) جاوید اقبال کو چاہیے کہ وہ مستعفی ہوجائیں۔ انہوں نے کہاکہ ملتان نوازشریف کے جلسے کی کامیابی کےلئے دعاگو ہیں اور ہرمشکل وقت میں نوازشریف کاساتھ دیں گے۔ جنوبی پنجاب میں صوبہ محاذ کے لوگوں نے تحریک انصاف میں شامل ہوکر تباہی پھیلادی ہے میں گزشتہ 30سال سے علیحدہ صوبے کا حامی ہوں۔ کیونکہ کے صوبے کے قیام میں ہی ملک کی بقاہے اور اس وقت اگرچہ بہاولپور، ہزارہ، پوٹھوہاڑ میں صوبے کے قیام کی ڈیمانڈ کامطالبہ کیاجارہاہے لیکن پوری دنیامیں کہیں بھی 12کروڑ کا صوبہ نہیں ہوتا۔ میاں نوازشریف اورمیاں شہبازشریف کی طرف سے انتظامی صوبے کی بات ہمارے زخموں پرنمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ اس لیے ایک صوبہ جنوبی پنجاب یا سرائیکی بنادیاجائے میں علیحدہ صوبے کے قیام کےلئے تحریک چلانے کاباضابطہ اعلان کررہاہوں۔ اس سلسلے میں کمشن بنایاجائے ۔انہوں نے کہاکہ ہمارا وسیب آج بھی محرومیوں کا شکار ہے بے روزگاری ،پسماندگی ہمارامقدر بن چکی ہے ان حالات میں میرا یہ عزم ہے کہ میں جنوبی پنجاب میں صوبے کے قیام کی جدوجہد کی جنگ لڑوں گا اور جیت کردکھاو¿ں گا۔ انہوں نے کہاکہ میں احتساب کے عمل سے گزراہوں چیف جسٹس آف پاکستان کی درازی عمر، ان کے بچوں اوران کے داماد کی خیروبرکت کےلئے دعاگو ہوں۔
اعلان

فلم انڈسٹری کو جدید مشینری کی ضرورت ہے ‘ہدایت کارسید نور

لاہور(شوبزڈےسک) ہدایت کار سید نور نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کو جدید مشینری کی ضرورت ہے کیونکہ ہمارے ہاں معیاری فلمیں تبی بنیں گی جب یہاں پر پروڈکشن ہو گی اور اس پروڈکشن کیلئے معیار کا ہونا ضروری ہے جو جدید مشینری کے بغیر ممکن نہیں۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران سید نور نے کہا کہ ہمارے فلم ساز اور ہدایت کار آج بھی چالیس سال پرانے کیمروں پر فلم کی عکسبندی کرتے ہیں اور یہاں پر لیب نام کی کوئی چیز نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو بھی چاہئے کہ وہ فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے جدید کیمروں سمیت دیگر سہولتیں فراہم کرے تاکہ فلم انڈسٹری کو بحال کیا جا سکے۔

عاطف کا نیا گیت‘ نئے ریکارڈ قائم کرنے کے قریب

کراچی (شوبزڈےسک) پاکستان کے عالمی شہر ت یافتہ گلوکار عا طف اسلم جو گیت پیش کرتے ہیں وہ مشہور ہوجا تا ہے۔حال ہی میںایک گیت عاطف نے گایا جو یوٹیوب پر مقبولیت کے ریکارڈ بنارہاہے۔ جب کوئی بات بگڑ جا ئے ‘ کے عنوان سے گلوکار عاطف اسلم نے گلوکارہ شیرلی سیٹیا کےساتھ گایاہے۔ ماضی کے مشہور گیت کو نئے انداز میں موسیقی کے مختلف انداز کےساتھ دوبارہ پیش کیاگیاہے۔ عاطف اسلم نے اس گیت کو اپنی آواز میں پیش کرکے ماضی کے گیت کو نئی مقبولیت دلوائی ہے۔3 روز قبل جاری ہونےوالے عاطف اسلم کے اس گیت کی یوٹیوب ویب سائٹ پر اب تک 60لاکھ کے قریب دیکھ اور سن چکے ہیں۔

بالی ووڈ کی اداکارہ دپیکا نے کترینہ سے نفرت میں ہر حد پار کرلی

ممبئی(شوبزڈےسک)بالی ووڈ کی دو بڑی اداکاراو¿ں دپیکا پڈوکون اور کترینہ کیف کے درمیان اختلافات سے پوری فلم انڈسٹری واقف ہے لیکن دپیکا کترینہ سے اس حد تک نفرت کرتی ہیں کہ اپنی زندگی کے سب سے اہم دن پر انہیں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔گزشتہ برس ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کے بعد تمام لوگوں کی نظریں دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی پر جمی ہیں۔ دونوں کی شادی کے حوالے سے خبریں میڈیا میں گردش کررہی ہیں کہ دپیکا رنویر، ویرات انوشکا کی طرح بھارت سے باہر سمندر کنارے کسی خوبصورت مقام پر شادی کریں گے۔ رپورٹس کے مطابق ویرات انوشکا کی طرح دپیکا رنویر کی شادی کے بھی دو ریسیپشن ہوں گے۔ جن میں سے ایک ممبئی میں اور دوسرا بنگلور میں منعقد کیا جائے گا۔ جب کہ توقع کی جارہی ہے کہ دونوں 2018 کے وسط میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔تاہم دپیکا اپنی خوشیوں بھرے دن جس اداکارہ کی موجودگی برداشت نہیں کرسکتیں وہ بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دپیکا پڈوکون نے چندروز قبل اپنی بہن انیشا کے ساتھ نہیا دھوپیا کے شو میں شرکت کی۔ انٹرویو کے دوران جب نیہا نے دپیکا کی شادی کے حوالے سے سوال پوچھا تو دپیکا خاموش ہوگئیں لیکن انیشا نے اپنی بہن کی طر ف سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہوسکتا ہے شادی میں کترینہ کیف کو نہ بلایا جائے۔واضح رہے کہ دپیکا اور کترینہ کے درمیان اختلافات کی وجہ رنبیر کپور ہیں۔ ابتدا میں دپیکا اور رنبیر کپور ایک دوسرے کو بہت پسند کرتے تھے لیکن دونوں کی محبت کے درمیان کترینہ کیف آگئیں اور رنبیر دپیکا کو چھوڑ کر کترینہ کے زلفوں کے اسیر ہوگئےاسی وقت سے دونوں اداکاراو¿ں کے درمیان خاموش جنگ جاری ہے۔ سالوں سے ایک دوسرے کے ساتھ رہنے کے بعد رنبیر کپور اورکترینہ کیف میں بھی اب علیحدگی ہوچکی ہے لیکن دپیکا اور کترینہ کے درمیان اختلافات کم نہ ہوسکے۔

آنےوالے دنوں میں فلمی اسٹوڈیوز میں بھی رونق آئے گی‘ارباز خان

لاہور(شوبزڈےسک ) اداکار ارباز خان نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری سے وابستہ تمام لوگ محنت کر رہے ہیں آنے والے دنوں میں فلم انڈسٹری پاﺅں پر کھڑی ہوجائے گی ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارباز خان نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں آج کل فلم انڈسٹری مشکلات کا شکار ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ پچھلے کچھ عرصے سے تمام فنکار محنت کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور خصوصا نئی فلمیں بنائی جا رہی ہیں یقینا آنے والے دنوں میں پاکستان فلم انڈسٹری مضبوط ہو گی۔

پیپلزپارٹی کیلئے بڑا دھچکا، سردار قادر گبول کھلاڑی بن گئے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی سندھ کونسل کے رکن گبول برادری کے سردار قادر بخش گبول نے تحریکِ انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی سندھ کونسل کے رکن گبول برادری کے سردار قادر بخش گبول کھلاڑی بن گئے ہیں۔ قادر بخش گبول نے برادری سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل ا?ج جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے 21 موجودہ اور سابق اراکین قومی وصوبائی اسمبلی نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کر کے عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

چوہدری نثار نے حلقہ این اے 63سے بھی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد(آئی این پی )مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے63سے بھی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا جس کا باضابطہ اعلان وہ آئندہ چند روز میں ٹیکسلا اورواہ کینٹ کے دورہ کے دوران کریںگے ،این اے 63میں چوہدری نثار علی خان کی مقبولیت دیگر جماعتوں کے امیدواروں سے کہیں زیادہ ہے جبکہ ایک حالیہ سروے میں پی ٹی آئی کے حمایتیوں نے بھی چوہدری نثار علی خان کو ووٹ دینے کا عندیہ دے رکھا ہے ۔بدھ کو سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے زیر صدارت حلقہ این اے 63سے مسلم لیگ (ن) کونسلرز،ناظمین اور نائب ناظمین سمیت پارٹی عہدیداروں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی حاجی عمر فاروق بھی شریک ہوئے ۔اس موقع پر شرکاءنے چوہدری نثار علی خان کو حلقہ این اے 63میں اپنی کارکردگی بارے بریفنگ دی اور آئندہ الیکشن کے حوالے سے جاری عوامی رابطہ مہم سے بھی آگاہ کیا ۔اجلاس میں چوہدری نثار علی خان نے حلقہ این اے 63سے بھی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ آئندہ چند روز میں چوہدری نثار واہ کینٹ اور ٹیکسلا کا دورہ کریں گے جس میں وہ باضابطہ طور پر مذکورہ حلقے سے الیکشن لڑنے کا اعلان کریں گے ۔واضح رہے کہ ایک حالیہ سروے میں حلقہ این اے 63میں مسلم لیگ (ن)سمیت پی ٹی آئی اور دیگر جماعتوں کے ووٹرز نے چوہدری نثار علی خان کو ووٹ دینے کا عندیہ دیا ہے اور سروے میں مختلف جماعتوں کے امیدواروں کی مقبولیت کے حوالے سے جب رائے لی گئی تو چوہدری نثار علی خان تمام امیدواروں میں سے مقبول ترین امیدوار کے طور پر سامنے آئے ۔