All posts by Channel Five Pakistan

چیف جسٹس کو کوئی حق نہیں کہ وہ اوپن کورٹ میں ججز کی تضحیک کریں: جسٹس شوکت عزیز صدیقی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کو کوئی حق نہیں کہ وہ اوپن کورٹ میں ججز کی تضحیک کریں۔ایک کیس کی سماعت کے دوران جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیے کہ چیف جسٹس پاکستان سے درمندانہ اپیل کرنا چاہتا ہوں کہ انہیں حق حاصل ہے کہ وہ ہمارے قانونی فیصلوں کو کالعدم قرار دیں لیکن انہیں کوئی حق نہیں کہ وہ اوپن کورٹ میں ججز کی تضحیک کریں۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ چیف جسٹس ہماری عزت نہیں کریں گے تو ہمیں بھی اپنے ادارے کے دفاع کے لیے جواب دینے کا حق ہے، مذاق بنالیا ہے کہ کسی کا چہرہ اچھا نہیں لگتا اور اس کی تضحیک شروع کردیں۔

براہ مہربانی میرے لیے بیٹے کی نہیں بلکہ بیٹی کی دعا کریں،ثانیہ مر زا

ممبئی(ویب ڈیسک)بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کاکہنا ہے کہ براہ مہربانی میرے لیے بیٹے کی نہیں بلکہ بیٹی کی دعا کریں۔بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا ان دنوں امید سے ہیں انہوں نےاور شعیب ملک نے یہ خبر اپنے تمام چاہنے والوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر بہت محبت سے شیئر کی تھی، یہی وجہ ہے کہ یہ خبر سن کر پاکستانی اور بھارتی عوام میں خوشی کی لہردوڑ گئی تھی اور اب ان کے چاہنے والے بے چینی سےانتظار کررہے ہیں کہ ان کے پسندیدہ کھلاڑی بیٹے کے والدین بنتے ہیں یا بیٹی کے، تاہم ثانیہ مرزا چاہتی ہیں کہ ان کے گھر بیٹی کی پیدائش ہو اور انہوں نے تمام لوگوں سے کہا ہے کہ ان کے لیے بیٹی کی دعا کریں۔

پی پی کے میرشبیر علی بجارانی انتخابات سے قبل ہی پی ایس 6 سے بلامقابلہ منتخب

کراچی (ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما میرشبیر علی بجارانی 2018 کے عام انتخابات سے قبل ہی پی ایس 6 سے بلامقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی مرحوم رہنما میر ہزار خان بجارانی کے بیٹے شبیر بجارانی کشمور کے حلقہ پی ایس حلقہ 6 سے بلامقابلہ منتخب ہو گئے ہیں ، الیکشن کمیشن نے پلے کامیاب ہونے والے امیدوار کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جس کے بعد انہیں مبارک باد کے پیغامات موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں۔شبیر بجارانی نے کچھ روز قبل پارٹی قیادت سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا تھا تاہم بعد ازاں انہیں منا لیا گیا تھا۔

چوبرجی میں نماز جمعہ کے وقت دیوار نمازیوں پر گرنے سے 4 زخمی ،کل بھی موسلا دھار بارش کا امکان

لاہو ر (ویب ڈیسک)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہفتہ کے روز بھی لاہور ، گوجرانوالہ، راولپنڈی، فیصل آباد، ساہیوال، بہاولپور، مالاکنڈ، ہزارہ، ڑوب، قلات، میرپور خاص، اسلام آباد، فاٹا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔دوسری جانب لاہور میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران ماڈل ٹاﺅن لنک روڈ پر جامع مسجد توحید کی محراب نما دیوار گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر ایک بچے سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔دوسری جانب چوبرجی گول چکر کے قریب بھی نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران مسجد کی دیوار نمازیوں پر آگری جس سے 4 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت سخت تشویشناک ہے۔

این اے 57،شاہد خاقان عباسی کو بڑی خوشخبری مل گئی ،لیگیوں کے بھنگڑے

لاہور(ویب ڈیسک ) ہائی کورٹ نے ایپلیٹ ٹربیونل کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو این اے 57 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ لاہور ہائی کورٹ کے مظاہرعلی اکبر نقوی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی تاحیات نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت کی، اس موقع پر عدالت نے ایپلیٹ ٹربیونل کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کو این اے 57 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی۔گزشتہ روز سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنی تاحیات نااہلی کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایپلیٹ ٹربیونل کو تاحیات نااہل کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے لہذا ٹربیونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

4سیکنڈ سے بھی کم وقت میں جس کی چاہو آوازبنا لو تہلکہ خیز سافٹ وئیر

لندن (وجاہت علی خان سے) چین کی ایک کمپنی نے ایک تہلکہ خیز سافٹ ویئر تیار کیا ہے جو دنیا بھر کی مارکیٹوں میں دستیاب ہے اس ٹیکنالوجی کو ”بیڈو“ کا نام دیا گیا ہے کمپنی کے مطابق اس سافٹ ویئر کی مدد سے صرف 3.7سیکنڈ یعنی چار سیکنڈ سے بھی کم وقت میں دنیا ے کسی بھی شخص کی آواز یا ویڈیو چند سیکنڈ میں تیار کی جاسکتی ہے۔ لیکن حقیقت میں وہ مکمل طور پر جعلی ہوتی ہے۔ چینی کمپنی کا کہنا ہے کہ ”بیڈو“ سے پہلے کسی شخص کی آواز کلون کرنے کیلئے 30منٹ درکار ہوتے تھے لیکن ”بیڈو“ کی جدید ترین ایجاد سے یہ کام چار سیکنڈ سے بھی کم وقت میں کیا جاسکتا ہے کمپیوٹر سائنس کے عالمی ماہرین کے مطابق ان دنوں سوشل میڈیا اور دیگر الیکٹرانک میڈیا میں دکھائی جانے والی ویڈیو اور آڈیو پر یقین کرنا انتہائی مشکل کام ہے یہ سسٹم ایک عورت کی آواز کو مرد اور مرد کی آواز کو عورت کی آواز میں بھی چند سیکنڈ میں تبدیل کردیتا ہے۔ بلکہ انگریزی بولنے کے برطانوی لہجے کو امریکی اور امریکی لہجے کو برطانوی انگریزی کے لہجے میں بدل دیتا ہے۔ یہاں تک کہ جس شخص کی آواز میں آڈیو یا ویڈیو تیار کرنی ہو اس کے لہجے کے ٹھہراﺅ اس کی مسکراہٹ اور آواز کے زیرو بم بھی ہو بہو نقل کئے جاسکتے ہیں۔ مذکورہ چینی کمپنی کے مطابق اسے مارکیٹ میں لانے سے پہلے سینکڑوں آوازوں کے تجربات کئے گئے لیکن یہ اس قدر حقیقی آواز اور ویڈیوز کے قریب ترین تھیں کہ قریبی دوست اور فیملی کے افراد بھی ان پر رتی برابر بھی شک نہیں کرسکے حالانکہ یہ تمام کلی طور پر جعلی اور سافٹ ویئر کا کمال تھا مذکورہ کمپنی نے سابق امریکی صدر باراک اوباما اور موجود امریکی صدر ٹرمپ کی جعلی آواز اور جعلی ویڈیو کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا جو کسی شک وشبہ کے بغیر اصلی لگتا ہے ”خبریں“ گروپ کا چینل فائیو آئند دو روز میں اس ہو شربا ایجاد کی آڈیو ویڈیو سمیت ایک تفصیلی معلوماتی رپورٹ پیش کرے گا۔

ایسا پاکستانی شخص جس نے 130ارب کی رقم کو بیرون ملک رکھنے کا انکشاف کر دیا

کراچی ()بڑی کاروباری شخصیت حبیب اللہ خان نے حال ہی  میں پاکستان میں جنوبی ایشیا کی اب تک کی سب سے بڑی متعارف کروائی جانے والی ایمنسٹی سکیم سے بھر پور فائدہ اٹھانے کیلئے ملک سے باہر 130 ارب روپے ظاہر کر دیئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق حبیب اللہ میگا کونگلومیریٹ ، میگا اینڈ فوربز گروپ آف کمپنیز کے بانی اور چیئرمین ہیں ، اس کمپنی کا کاروباروسیع پیمانے پر ہر شعبے میں پھیلا ہواہے جن میں کنٹینر ٹرمینل ، ملک کا سب سے بڑا شپنگ کا کاروبار ، ڈیری ایشیا ءاور سیمنٹ کی کمپنی شامل ہے ۔ حبیب اللہ ملک کی انتہائی کامیاب رئیل سٹیٹ کمپنی ” ایل ای ای ڈی “ کے بھی مالک ہیں۔

ہر قسم کی در د کا روحانی عمل،اثرات جا ن کر آپ بھی کہہ دینگے سبحا ن اللہ

لاہو ر (ویب ڈیسک)کسی مرض کی وجہ سے بھی متواتر درد رہنے لگتا ہے تو اسکا روحانی علاج کرنا صائب عمل ہے۔دو استعمال کرکے بھی جب افاقہ نہ ہوتو اس آیت مبارکہ کو دعا کا وسیلہ بنانا چاہئے۔اگر مریض کے جسم کے کسی بھی حصے میں دَرد ہو رہا ہو، شرط ہے چوٹ نہ لگی ہو ہڈی نہ ٹوٹی ہو تو قرآنِ کریم کے پارہ نمبر 30 کی سورة الزلزلة کی دو آیاتِ م±بارکہ سات مرتبہ پڑھ کر مریض کے دائیں کان میں آہستہ سے پھونک ماریں ۔اللہ کی مہر با نی سے در د کا نام و نشا ن تک مٹ جا ئیگا۔

بادامی باغ میں باپ نے شیطان کو پیچھے چھوڑ دیا 6سالہ بیٹی کیساتھ منہ کالا کر کے سب کو ششدر کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک ) صوبہ پنجاب کے علاقے بادامی باغ میں ایک درندہ صفت شخص نے اپنی 6 سالہ سوتیلی بیٹی کو مبینہ طور پر زیادتی کانشانہ بنا ڈالا ہے۔پولیس کے مطابق انسانیت کو شرما دینے والا یہ افسوس ناک واقعہ گزشتہ روز بادامی باغ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں صابر نامی شخص نے اپنی 6 سالہ سوتیلی بیٹی کو مبینہ طور پر زیادتی کانشانہ بنایا۔سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) سٹی آپریشنز احسن سیف نے بتایا کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق درندگی کے دوران متاثرہ بچی کے سر اور دونوں بازوو¿ں پر فریکچر بھی آئے۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے متاثرہ بچی کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کردیا۔

کاغذات نامزدگی کی واپسی کے آخری روز: جاوید ہاشمی نے کھڑاک کر دیا

اسلام آباد: عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کے الیکشن سے دستبردار ہونے کا آج آخری روز ہے۔ عام انتخابات کے لیے تین مراحل طے کرلیے گئے اور اب اگلے مرحلے میں امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں اور ایسے امیدوار جن کے نامزدگی فارمز منظور ہوچکے ہیں وہ آج ہی اپنے پارٹی ٹکٹ بھی جمع کرائیں گے۔ملتان سے قومی اسمبلی کی 2 نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی انتخابات سے دستبردار ہوگئے۔ریٹرننگ افسر کے مطابق جاوید ہاشمی نے این اے 155 اور این اے 158 سے نامزدگی فارم واپس لے لیے۔