All posts by Channel Five Pakistan

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبری پابندیاں 67 ویں روز میں داخل،حریت رہنما ءبدستور جیلوں میں بند

سرینگر: (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبری پابندیاں 67 ویں روز میں داخل ہوگئیں، کشمیری آج بھی اپنے گھروں میں قید ہیں۔مظالم کا شکار کشمیری روز مرہ کی اشیاءسے محروم ہیں، کھانے پینے ادویات کا سٹاک ختم ہوچکا ہے، بھارتی فوج رات گئے کشمیریوں کے گھروں پر دھاوا بول دیتی ہے، اب تک 12 سال کے بچوں سمیت ہزاروں افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔مظاہروں کے لیے نکلنے والے کشمیریوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، تمام حریت رہنما 5 اگست سے بدستور جیلوں میں بند ہیں۔

بھارت میں نسلی اور مذہبی امتیاز کو فروغ دیا جا رہا ہے:چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل زبیر محمود

رسالپور: (ویب ڈیسک) جنرل زبیر محمود نے کہا ہے کہ کشمیریوں سے محبت ہمارے خون میں شامل ہے، کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے، مسئلہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد ہونا چاہیے۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل زبیر محمود نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان امن کا خواہاں ہے، ہماری خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، خون کے آخری قطرے تک ملک کا دفاع یقینی بنائیں گے، بھارت میں نسلی اور مذہبی امتیاز کو فروغ دیا جا رہا ہے، پاکستان ایک ذمہ دار جوہری طاقت ہے، پاکستان تخفیف اسلحہ کی عالمی پالیسی پر عمل پیرا ہے، پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیابی سے امن حاصل ہوا۔

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، سپاہی نعمت ولی شہید،2 خواتین زخمی

 

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کا سپاہی نعمت ولی شہید جبکہ 2 خواتین زخمی ہوگئیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے ایل او سی کے بروہ اور چری کوٹ سیکٹر پربلااشتعال فائرنگ کی، زخمی ہونے والی 2 خواتین کا تعلق سریاں گاﺅں سے ہے۔پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا، موثر جوابی کارروائی میں متعدد بھارتی فوجیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جبکہ بھارتی چوکیوں کو بھی کافی نقصان پہنچنا ہے۔

وزیراعظم عمران خان دورہ چین کے بعد وطن پہنچ گئے، چینی نائب وزیرخارجہ ،اعلیٰ حکام نے الوداع کیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان دورہ چین کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، چین کے نائب وزیرخارجہ اور اعلیٰ حکام نے انہیں الوداع کیا، چین کی تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستےنے  انہیں سلامی دی۔مشترکہ اعلامیہ کے مطابق چینی قیادت نے مسئلہ کشمیر کو تاریخ کا ادھورا چھوڑا ہوا تنازع قرار دیا اور کہا مقبوضہ وادی کی صورتحال پر گہری نظر ہے، خطے میں موجود فریقین ہاہمی تنازعات برابری کی بنیاد پر مذاکرات کے ذریعے حل کریں۔ چین نے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہا، دونوں ممالک نے اتفاق کیا کہ افغانستان تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں۔پاکستان اور چین نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بین الاقوامی تعاون پر زور دیا۔ چینی قیادت نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کی تعریف کی اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ ہشتگردی کے خلاف جنگ اور خطے کے امن کے لیے پاکستانی کوششوں کا اعتراف کرے۔

پاکستان اور چین کا باہمی مفادات پر حمایت جاری رکھنے پر اتفاق ،مشتر کہ اعلامیہ جا ری

 

بیجنگ: (ویب ڈیسک) مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاک چین لازوال دوستی کا رشتہ دونوں ممالک کی عوام کے وسیع مفادات کا امین ہے۔ پاکستان اور چین نے باہمی مفادات پر حمایت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے دورہ چین کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عمران کا نے چینی ہم منصب کی دعوت پر چین کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران ان کی چینی صدر، وزیراعظم اور چئیرمین نیشنل پیپلز کانگرس قائمہ کمیٹی سے ملاقاتیں ہوئیں۔دورہ چین میں وزیراعظم عمران خان کی چینی سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔ دونوں ممالک کی قیادت کے مابین دوطرفہ تعلقات اور خطے سمیت عالمی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔وزیراعظم عمران خان نے ہارٹیکلچر نمائش کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے چین کی قیادت کو 70ویں سالگرہ کی بھی مبارکباد دی اور چین کی معاشی ترقی کو ترقی پذیر ممالک کے لیے رول ماڈل قرار دیا۔

شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں شرکت کی مخالفت کر دی

 

لاہور: (ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں شرکت کی مخالفت کر دی۔مسلم لیگ ن پاکستان کے صدر شہبازشریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے پارٹی اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں بھرپور شرکت کی مخالفت کر دی۔ شہباز شریف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں شرکت کرنے کے بجائے ہمیں اپنے احتجاج کا پروگرام بنانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نہایت قابل احترام ہیں تاہم موجودہ دھرنے اور احتجاج کا کریڈٹ مولانا فضل الرحمان کو جائے گا لہٰذا ہمیں اس میں شرکت نہیں کرنی چاہیے۔

سندھ حکومت نے 14 اکتوبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا

کراچی: (ویب ڈیسک)سندھ حکومت نے 14 اکتوبر کو شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 14 اکتوبر کو شاہ لطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پرعام تعطیل ہوگی جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ حکومت اور اس کے ذیلی ادارے، ضلعی انتظامیہ کے ماتحت ادارے اور سرکاری و غیر سرکاری درس گاہیں 14 اکتوبر کو بند رہیں گی۔

پیپلز پارٹی نے جے یو آئی کے آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کردیا،پی پی کور کمیٹی کا فیصلہ

کراچی: (ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی نے جے یو آئی کے آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ جس شہر سے بھی آزادی مارچ گزرے گا پیپلز پارٹی وہاں بھرپور سپورٹ کرے گی۔اس بات کا اعلان چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد پی پی پی میڈیا سیل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پارٹی کی مرکزی قیادت بھی ان کے ہمراہ موجو تھی۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کرتی ہے جس جگہ جس شہر جس وقت آزادی مارچ ہوگا پیپلز پارٹی وہاں استقبال اور مکمل سپورٹ کرے گی۔

پاکستان سیاحت کیلئے پر امن ملک بن چکا ہے، صدر مملکت

لاہور: (ویب ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان سیاحت کے لیے اب پر امن ملک بن چکا ہے اور لاہور آنے والے وفود نے سیکیورٹی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لاہور میں ہونے والے ٹی ٹوینٹی سیریز کے ا?خری میچ میں شرکت کی۔ پنک ڈے کی مناسبت سے قذافی اسٹیڈیم میں تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خصوصی شرکت کی۔صدر مملکت نے کہا کہ مجھے لاہور آ کر بہت خوشی محسوس ہوئی، پاکستان میں کرکٹ کے بہت شوقین موجود ہیں اور میدان میں شائقین کرکٹ کی اتنی بڑی تعداد دیکھ کر دل خوش ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ کا پاکستان میں نہ ہونا بہت زیادتی تھی۔ سیکیورٹی کے انتظامات دیکھ کر امید ہے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ مکمل واپس آئے گی۔ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے وفود لاہور میں موجود ہیں، جو سیکیورٹی سے مطمئن ہیں۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ سری لنکن ٹیم کے جونیئر کھلاڑیوں نے بھی بہت اچھا پرفارم کیا۔ پاکستان سیاحت کے لیے اب ایک پر امن ملک ہے۔

ٹی ٹوینٹی سیریز کے آخری میچ میں سری لنکا کی پاکستان کو شکست، سیریز اپنے نام کر لی

لا ہور(ویب ڈیسک)سری لنکا نے ٹی ٹوینٹی سیریز کے آخری میچ میں بھی پاکستان کو 13 رنز سے شکست دے کر دنیا کی نمبر ایک ٹی ٹوینٹی ٹیم کو سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔پاکستانی ٹیم 148 رنز کے تعاقب میں 6وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز ہی بنا سکی۔ پاکستان کے اوپنر بلے باز حارث سہیل 52، بابر اعظم 28، سرفراز احمد اور افتخار احمد 17 رنز بنا سکے جبکہ وہاب ریاض نے 10 رنز بنائے۔فخر زمان صفر، عماد وسیم 3 اور آصف علی صرف ایک رن ہی بنا سکے۔سری لنکا کے باو¿لر ہاسارنگا نے اچھی باو¿لنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 ،لاہیرو کمارانے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور 7 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔ سری لنکن بلے باز فرنینڈو 78، پریرا 13 اور داسن شناکا 12 رنز بناکر نمایاں رہے۔