All posts by Channel Five Pakistan

نیب کا غیرملکی خاتون کے پی آئی اے طیارے اور رن وے پر رقص کا نوٹس

کراچی (ویب ڈیسک)نیب نے غیرملکی خاتون کے پی آئی اے کے طیارے میں جانے اور رن وے پر پاکستانی پرچم کے ساتھ رقص کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین پی آئی اے کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک غیر ملکی خاتون رن وے پر موجود پی آئی اے کے طیارے میں پاکستانی پرچم کو پشت پر لپیٹے ہوئے رقص کررہی ہے بعد ازاں اس نے رن وے پر آکر بھی رقص کیا۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوالات پیدا ہوگئے ہیں کہ خاتون کو طیارے اور رن وے تک آنے کی اجازت کس نے دی؟نیب ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب نے پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے اختیارات کے ناجائز استعمال کا نوٹس لیتے ہوئے قومی پرچم کی بے حرمتی کے ذمہ دار تمام متعلقہ افسران کی نشاندہی اور ان کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے سوالات اٹھائے ہیں کہ غیر ملکی خاتون قومی پرچم کی بے حرمتی کرتے ہوئے رن وے اور پھر جہاز تک کیسے پہنچی؟ پاکستان کی عزت اور حرمت کی پامالی کرنے والے کسی بھی شخص خصوصاً قومی پرچم کی بے حرمتی کرنے والے کو کسی صورت کوئی رعایت نہیں دی جائے گی، پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو اور متعلقہ حکام کے خلاف اس شرم ناک حرکت پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔سوشل میڈیا پر اس حوالے سے لوگوں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا کچھ لوگوں نے اسے ایشو نہ بنانے کا کہا جب کہ کچھ لوگوں نے اس جرم قرار دیتے ہوئے پی آئی اے انتظامیہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔دوسری جانب غیر ملکی ایئرہوسٹس ایوا زوبک نے کہا کہ وہ ایک سیاح ہیں جو پی ا?ئی اے کے جہاز کے ذریعے کراچی پہنچیں اور اس رقص کا مقصد سیاحت کو فروغ دینا تھا۔غیر ملکی خاتون نے کہا کہ اس ویڈیو پر مجھے لوگوں کی جانب سے انتہائی مثبت کمنٹ ملے ہیں اور لوگوں نے اسے سراہا ہے تاہم کچھ لوگوں نے اس کا منفی تاثر بھی لیا ہے جبکہ میرا مقصد پاکستان کی سیاحت کو فروغ کرنا اور پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرنا ہے کسی کی دل ا?زاری ان کا مقصد نہیں اگر اس معاملے میں کسی کا دل دکھا ہو تو وہ اس کے لیے معافی چاہتی ہیں۔

یوکرین میں جڑواں بچوں کا اجتماع

لاہور (ویب ڈیسک) یوکرین میں جڑواں بچوں کو ایک ساتھ جمع کرنے کا نیا قومی ریکارڈ قائم کر دیا گیا، دو سو جڑواں اور ٹرپلیٹ بچے ایک ساتھ والدین بچوں کو خوب سجا سنوار کر لے کر اآئے۔یوکرین کے دارالحکومت کیو ننھے پھولوں کی قلقاریوں سے مہک اٹھا۔ سر پر سرخ پھول، ہاتھوں میں فیڈر، اآنکھوں میں نیند لیے بچوں نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔اجتماع میں چند ماہ کی عمر سے بڑی عمرکے دو سو جڑواں اور ٹرپلیٹ بچے بھی شریک ہوئے۔ والدین بھی ایونٹ میں خوب مصروف نظر اآئے۔ بک اآف ریکارڈ کی سند ملنے پر سب کے چہر ے خوشی سے کھل اٹھے۔

بھارت میں مون سون بارشوں اور سیلاب سے 774 افراد ہلاک

نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارت کی 7 ریاستوں میں مون سون بارشوں نے سیلابی ریلے کی صورت اختیار کرلی جس کے نتیجے میں 774 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق برسات کے موسم کے آغاز سے ہی موسلا دھار بارشوں نے 7 بھارتی ریاستوں کو جل تھل کر کے رکھ دیا ہے اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔ برکھا ر±ت میں آنے والے بادلوں نے جیسے ڈیرے ہی ڈال دیئے تھے۔ مسلسل بارشوں سے ڈیم میں پانی کی سطح بلند ترین حد سے تجاوز کرنے کے سبب ڈیم کے دروازے کھولنے پڑے جس سے ہلاکتوں اور مالی نقصان میں اضافہ ہوا۔وزارت داخلہ کے شعبے نیشنل ایمرجنسی ریسپونس سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق مون سون بارشوں کے دوران کیرالہ میں سب سے زیادہ جانی نقصان ہوا جہاں 187 افراد لقمہ اجل بن گے جب کہ 171 افراد یوپی میں، 170 مشرقی بنگال، مہاراشٹرا میں 139، گجرات میں 52 اور آسام میں 45 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ان ریاستوں میں زخمیوں کی تعداد 245 سے تجاوز کر گئی ہے، 27 افراد تاحال لاپتہ ہیں جب کہ صرف آسام میں 11 لاکھ 45 ہزار افراد بے گھر ہوئے اور 27 ہزار 5 سو ہیکٹر اراضی پر پھیلی فصلیں تباہ ہوگئیں۔ محکمہ موسمیات نے اتر پردیش، کیرالہ اور تامل ناڈو سمیت 16 ریاستوں میں آئندہ دو دنوں میں شدید بارشوں سے متعلق ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے جس میں لوگوں کو احتیاط برتنے اور چوکنا رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بھارت میں غیر معمولی بارشوں کی وجہ موسمی تغیر ہے، ماحولیاتی تبدیلیوں سے زمین کا درجہ حرارت ہی تبدیل نہیں ہو رہا بلکہ موسموں کی ترتیب اور انداز پر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

آرمی چیف سے چینی جنرل کی ملاقات، علاقائی سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(ویب ڈیسک)چین کی پیپلز آرمڈ پولیس فورس کے سربراہ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کر کے علاقائی سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چین کی پیپلز آرمڈ پولیس فورس کے سربراہ جنرل وینگ ننگ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل وینگ ننگ نے ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی اور پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چین کی پیپلز آرمڈ پولیس کے کمانڈر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔جنرل وینگ ننگ نے دونوں ممالک کے درمیان انسداد دہشت گردی، سیکیورٹی ٹریننگ اور تجربات کے تبادلے کو فروغ دینے کے حوالے سے بھی دلچسپی ظاہر کی۔