تازہ تر ین

پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ، تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کا کھڑے ہو کر عثمان بزدار پر اظہار اعتماد

لاہور (وقائع نگار) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زےر صدارت پارلےمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ پاکستان تحرےک انصاف کی صوبائی پارلےمانی پارٹی نے وزےراعلیٰ سردارعثمان بزدار کی قےادت پر مکمل اعتماد کا اظہارکےا۔اجلاس مےں اراکےن اسمبلی کانشستوں پر کھڑے ہوکر وزےراعلیٰ سردار عثمان بزدار پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہارکےا۔پاکستان تحرےک انصاف کی صوبائی پارلےمانی پارٹی کے اجلاس مےں اراکےن اسمبلی نے اظہار خےال کرتے ہوئے کہا کہ ہم عثمان بزدار کے ساتھ ہےں اورساتھ کھڑے رہےںگے۔ہم وزےراعظم عمران خان اورعثمان بزدارکے سپاہی ہےں ۔عوامی خدمت کے سفر مےں آپ کے شانہ بشانہ کھڑے رہےں گے۔بزدار اچھے وزےراعلیٰ ہےں اورآپ سب کی بات تحمل سے سنتے ہےں ۔ان جےسا وزےراعلیٰ ہماری خوش قسمتی ہے ۔وزےراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مےںاس منصب کو اللہ تعالیٰ کی خاص مہربانی سمجھتا ہوں ۔وزےراعظم عمران خان اورآپ نے مجھے وزےراعلیٰ منتخب کےا ہے۔وزارت اعلی کامنصب عوام کی خدمت کے لئے وقف ہے ۔پنجاب اسمبلی مےںقلےل مدت کے دوران رےکارڈ قانون سازی کی ہے ۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ قانون سازی کے عمل مےں حصہ لےنے پر آپ سب کو خراج تحسےن پےش کرتا ہوں۔اضلاع مےں جاکرصورتحال کاخود جائزہ لے رہا ہوں،تےن دن دورے کےا کروںگا۔ پنجاب مےں نےا بلدےاتی نظام لارہے ہےں جو عوام کی امنگوں کا ترجمان ہوگا۔انہوںنے کہا کہ نئے بلدےاتی نظام مےںعوام حقےقی معنوں مےں بااختےار ہوںگے۔نئے بلدےاتی نظام سے پنجاب مےں نئی تبدےلی آئے گی۔سٹےٹس کو ختم کر کے نےا نظام رائج کرےںگے۔اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پہلے بھی سرخرو ہوئے ہےں اب بھی سرخروہوںگے۔انہوںنے کہا کہ عوام کی خدمت کا بےڑا اٹھاےا ہے ۔عوامی خدمت کا سفر پوری قوت سے جاری و ساری رہے گا۔اراکےن اسمبلی سے ملاقاتوںکا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔انہوںنے کہا کہ رمضان المبارک مےں عام آدمی کو رےلےف دےںگے۔وزراءاورسےکرٹرےزرمضان بازاروں کے دورے کرےںگے۔قبضہ مافےا کے خلاف بلاامتےازآپرےشن جاری ہے ۔آپ کے مسائل ترجےحی بنےادوں پر حل کےے جائےںگے۔حالےہ بارشوںسے متاثرہ علاقوں کا سروے کراےا جارہا ہے ۔انہوںنے کہا کہ سروے کے بعدکاشتکاروں کی ہرممکن مدد کرےنگے۔آپ کی عزت مےری عزت ہے ۔کرپشن کرنےوالے عہدوں پر نہےں رہےںگے۔ہماری حکومت نے کرپشن کےخلاف زےروٹالرنس کی پالےسی اپنائی ہے ۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ صوبے مےں نئی تحصےلےں اوراضلاع بنانے کےلئے کمےٹی تشکےل دے دی گئی ہے اورنئی تحصےلےں اوراضلاع بنانے کے حوالے سے اراکےن اسمبلی کو بھی آن بورڈلےا جائے گا۔ہر ضلع کے اراکےن اسمبلی سے علےحدہ مےٹنگ بھی کروںگا۔صوبائی وزےر قانون راجہ بشارت نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحرےک انصاف کی حکومت نے قانون سازی کےلئے نماےاں کام کےا ہے ۔رواں سےشن مےں پانچ بل پےش کےے جارہے ہےں۔ اراکےن اسمبلی قانون سازی کے عمل مےں بھر پورحصہ لےں ۔90شاہراہ قائداعظم پر منعقدہ اجلاس مےں سےاسی امور ،پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی حکمت عملی اوردےگر اہم معاملات پر زےر غور آئے۔اجلاس مےں سردار عثمان بزدار کے والدسردار فتح محمد خان بزداراور رکن پنجاب اسمبلی احمد علی درےشک کے والدکےلئے فاتحہ خوانی کی۔رکن پنجاب اسمبلی زارانقوی کی صحت ےابی کےلئے دعا بھی کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کا اجلاس ہوا جس میں ایل ڈی اے سٹی فیزون کی منظوری دی گئی۔ ایل ڈی اے سٹی فیز ون کی پلاٹنگ کا کام 8 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے ایل ڈی اے میں خصوصی افراد کے بھرتی کے کوٹہ پر من و عن عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ فائل سسٹم کو ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ لاہور مےں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ میں 3 بس ٹرمینل بنائے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے لاہور ڈویژن ماسٹر پلان 2040 کیلئے کنسلٹنٹ اور دیگر امور کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔وزےراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایل ڈی اے کے زیر اہتمام سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کئے جائیں اور شہر میں ہائی رائز بلڈنگز بنانے کیلئے طریقہ کار اور اصول و ضوابط وضع کرنے کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہائی رائز بلڈنگز کی پلاننگ کی پالیسی کیلئے مشاورتی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ اجلاس میں ایل ڈی اے کی حدود سے دیگر اضلاع کو نکالنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کی بیوٹیفکیشن پر خصوصی توجہ دی جائے اور شہر کے داخلی راستوں میں ٹریفک جام والے مقامات کی نشاندہی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ داخلی راستوں پر ٹریفک کی بلاتعطل روانی یقینی بنانے کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں اور کاغذوں پر پلاننگ نہیں بلکہ عملی اقدامات کرکے دکھائیں۔ عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں تاخیر قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہریوں کی رہنمائی کیلئے سڑکوں پر روڈز سائن لگانا ضروری ہے اور سڑکوں پر روڈز سائن لگانے کے کام کو جلد مکمل کیا جائے۔ وزیراعلیٰ کو دوران بریفنگ بتایا گیا کہ شہر کے کاروباری مراکز کو اپ لفٹ کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ بازاروں اور مارکیٹوں میں آمد و رفت میں آسانی کیلئے راستوں کو کشادہ کیا جا رہا ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ مارکیٹوں میں فائر فائٹنگ کیلئے تربیت یافتہ عملہ تعینات کیا جائے گا اور تجارتی و کاروباری مراکز کی صفائی اور خوبصورتی کیلئے آگاہی مہم شروع کی جا رہی ہے۔ صوبائی وزےر ہاو¿سنگ مےاں محمودالرشےد، چےئرمےن منصوبہ بندی وترقےات،وائس چےئرمےن اےل ڈی اے شےخ محمدعمران، ڈی جی ایل ڈی اے، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، کمشنر لاہور ڈویژن، اراکین پنجاب اسمبلی عمر آفتاب، محمد عاطف، سعدیہ سہیل، سیکرٹری ہاﺅسنگ اور ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی کے دیگر اراکین نے اجلاس میں شرکت کی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv