تازہ تر ین

پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی ریلیز کےخلاف25 اپریل کو سماعت ہوگی

لاہور( آن لائن )لاہور ہائی کورٹ نے آنے والی پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی ریلیز کے خلاف رواں ماہ 25 اپریل کو سماعت کا حکم دے دیا۔لاہور ہائی کورٹ میں دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی ریلیز کے خلاف 1979 میں ریلیز ہونے والی فلم مولا جٹ کے پروڈیوسر محمد سرور بھٹی اور ان کے بیٹے متقی بھٹی نے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔لاہور ہائی کورٹ نے محمد سروراور متقی بھٹی کی درخواست پر ہی دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی ٹیم کو تاحکم ثانی فلم کو ریلیز کرنے سے روک دیا تھا۔گزشتہ ماہ 18 مارچ کو متقی بھٹی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا تھا کہ ئی فلم کی ٹیم غیر قانونی طور پر کسی اجازت کے بغیران کی بنائی گئی فلم کا نام استعمال کر رہی ہے۔متقی سرور کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا تھا کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی ٹیم ان کی فلم کا نام، ڈائلاگ اور کرداروں کے نام استعمال نہیں کر سکتی۔عدالت سے درخواست کی گئی تھی کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو غیر قانونی قرار دے کر اس کی نمائش کو روکنے کا حکم دے۔بعد ازاں 20 مارچ کو محمد سرور بھٹی نے لاہور ہائی کورٹ میں نئی فلم کے خلاف درخواست دائر کرتے ہوئے ان کے کاپی رائٹس کو چیلنج کیا تھا۔محمد سرور کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں دعوی کیا گیا تھا کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے بلال لاشاری اور ان کی ٹیم نے غیر قانونی طور پر کام کرنے والے رجسٹرار کاپی رائٹ سے کاپی رائٹ سرٹیفیکیٹ حاصل کیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv