تازہ تر ین

فتوے حق اور سچ پر مبنی ہونے چاہئیں: امام کعبہ عبداﷲ عواد

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے امام کعبہ عبد اللہ عواد الجہنی نے کہا ہے کہ علماءنے اللہ کے بندوں کو آپس میں جوڑنا ہے ، آپ لوگوں کو جو بھی فتوی دیں حق اور سچ پر مبنی ہونا چاہیے۔ ہفتہ کو سعودی سفارتخانے کے زیر اہتمام اما م کعبہ عبداللہ عواد الجھنی سے پاکستان کے مذہبی رہنماو¿ں کی ملاقات کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں علامہ ساجد میر، عبدالغفور حیدری، انس نورانی، سردار یوسف ،ڈاکٹر قبلہ ایاز اور دیگر مذہبی رہنماءبھی شریک ہوئے ۔ تقریب کے دور ان امام کعبہ عبداللہ عواد الجہنی نے دل گداز انداز میں تلاوت کلام پاک کی اور اتحاد امت کے موضوع پر روشنی ڈالی ۔انہوںنے کہاکہ علماءنے اللہ کے بندوں کا آپس میں جوڑنا ہے، علماءنے صبر و یقین سے امت کی راہنمائی کرنی ہے۔ انہوںنے کہاکہ علماءنے ہر دور میں علم پہنچایا۔ امام کعبہ نے کہاکہ آپ لوگوں کو جو بھی فتوی دیں وہ حق اور سچ پر مبنی ہونا چاہیے۔ سعودی سفیر نواف سعید بن المالکی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کوئٹہ میں دہشت گردی کی مذمت کرتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ سعودی عرب شہداءاور پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوںنے کہاکہ مسلمانوں کو اتحاد کی شدید ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ مسلمانوں میں دہشت گردی کے عفریت میں پھنسنے کا سبب نا اتفاقی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ایسے وقت میں علماءکا کردار بہت اہم ہے۔ انہوںنے کہاکہ برداشت، محبت اور اتحاد سے ہی مسلمان فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اللہ نے اس امت کو اتحاد کی تلقین کی ہے۔سعودی مشیر برائے مذہبی امور عبداللہ سامع نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اللہ کی نعمتیں بے شمار ہیں، انسان شکر نہیں کرتے۔انہوںنے کہاکہ قرآن بھی اللہ کی بہت نعمت ہے۔ انہوںنے کہاکہ رسول محمد کا امتی ہونا بھی اللہ کا بہت بڑا انعام ہے۔ اللہ تعالی نے فرمایا کہ دین مکمل کر دیا،اللہ کی عبادت کرو اور اس کا کسی کو شریک نہ بنائیں۔انہوںنے کہاکہ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامو اور مسلمان کے نزدیک قرآن ہے۔ انہوںنے کہاکہ مسلمان آپس لیں بھائی بھائی ہیں۔انہوںنے کہاکہ مسلمانان کی فلاح اتحاد و یگانگت می ہے۔ انہوںنے کہاکہ مسلمان اپنے بھائی کو بدی سے روکتا اور نیکی کی تلقین کرتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ اللہ ہمارے درمیان سے اختلاف اور انتشار کوختم کردے۔ انہوںنے کہاکہ اللہ تعالی سعودی عرب اور اپاکستان کی حفاظت فرمائے۔چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تقریب میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام موجود ہیں۔ قبلہ ایاز نے کہاکہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ پاک سعودی دوستی حکومتوں تک محدود نہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاک سعودی دوستی عوامی سطح پر ہے۔ انہوںنے کہاکہ علمائے کرام نے ہمیشہ مسلمانوں کی حفاظت کیلئے کردار ادا کیا۔ انہوںنے کہاکہ پوری دنیا بالخصوص برصغیر میں علمی ورثہ کے تحفظ میں علمائے کرام کا کردارہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے آئین میں علمائے کرام کا کردار ہے۔ انہوںنے کہاکہ پیغام پاکستان پر تمام اداروں اور مکاتب فکر کا اتفاق خوش آئند ہے۔ انہوںنے کہاکہ تکفیریت اسلام کے خلاف ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی امت کو اعتدال کی طرف لے جانے والی ہے۔ جمعیت علماءاسلام (ف )کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مقاصد کیلئے اپنے اختلافات کو پس پشت ڈال دینا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ ہم آج سعودی عرب سے اظہار یکجہتی کیلئے متحد ہوئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ شاہ فیصل مرحوم بنگلہ دیش کو الباکستان شرقیہ کہا کرتے تھے۔ انہوںنے کہاکہ سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا ہاتھ بڑھایا ہے۔ انہوںنے کہاکہ سعودی عرب نے زلزلہ سیلاب اور معاشی مشکلات میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ سعودی عرب سے ہمارا تعلق دینی تعلق ہے کیونکہ وہ حرمین الشریفین ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv