تازہ تر ین

مرضی سے اسلام قبول کیا ، شادی کی :بہنوں کا مو قف، ورثاءسے تحفظ کیلئے ہائیکورٹ میں رٹ دائر، ہندوبہنوں کا مذہب تبدیلی کا معاملہ، نکاح خواں، گواہ کے بھائی گرفتار

خان پور(نمائندہ خبریں) ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والی سندھ کے علاقے گھوٹکی کی رہائشی دو بہنوں کا قبول اسلام کے بعد نکاح پر وزیراعظم عمران خاں کا نوٹس۔ سندھ پولیس دو بہنوں کی شادی کروانے والوں کو گرفتار کرنے کیلئے خان پور پہنچ گئی۔ نکاح خواں اور ایک گواہ کے بھائیوں کو لے گئی۔ نکاح اور قبول اسلام کی کاوشوں کے مرکزی کردار سنی تحریک کے رہنما جواد گل کو پولیس نے پہلے ہی 16ایم پی او کا مقدمہ درج کرکے حراست میں لے لیا۔ گرفتاری کی وجہ سے سندھ پولیس اسے نہیں لے جاسکتی۔ گزشتہ سے پیوستہ روز گھوٹکی کی ہندو برادری کی دو بہنیں جن کے اسلامی نام شازیہ اور آسیہ رکھے گئے تھے ان کو بھرچونڈی میں اسلام قبول کروایا گیا۔ بعدازاں دونوں بہنوں اور ان کے متوقع دلہوں برکت علی اور صفدر علی کو سنی تحریک کے رہنما جواد حسن گل کے پاس بھجوایا۔ انہوں نے دونوں جوڑوں کی شادی احاطہ عدالت میں کروا کر انہیں رخصت کردیا۔ ذرائع کے مطابق سندھ سے آئی ہوئی دو جیپوں کے ذریعے انہیں نامعلوم مقام پر بھیج دیا گیا۔ ہندو برادری کے احتجاج پر سندھ پولیس نے ایکشن لیا اور لڑکیوں کو بازیاب کرنے کیلئے خان پور پہنچ گئی۔ لڑکیوں اور دولہوں کا جب پتہ نہ چلا تو انہوں نے نکاح کے گواہوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے مگر پولیس جواد حسن گل پر 16ایم پی او کا فرضی وقوعہ بنا کر اسے گرفتار ظاہر کر چکی تھی۔ اس لئے سندھ پولیس نکاح خواں کے بھائی اور ایک گواہ عامر میرانی کے بھائی کو حراست میں لیکر سندھ روانہ ہو گئی ہے۔رحیم یار خان سے سپیشل رپورٹر کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ اپنی پسند سے نکاح کرنے والی ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے دونوں حقیقی بہنوں نے لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بنچ میں ورثاءسے تحفظ کیلئے رٹ بھی دائر کر رکھی ہے تاہم گزشتہ روز بھارتی وزیر خارجہ ششما سوراج نے پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر سے رپورٹ طلب کی تھی۔ مگر کوشش کے باوجود پولیس دونوں حقیقی بہنوں کو بازیاب کرنے میں ناکام رہی ہے۔ دونوں ہندو بہنیں جنہوں اسلام قبول کرکے مسلمان لڑکوں سے شادی کی ‘ کا کہنا ہے کہ اپنی مرضی سے شادی اور اسلام قبول کیا ہے۔ ہم نے لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بنچ میں ورثاءسے تحفظ کے لیے رٹ دائر کر رکھی ہے۔

ہندو بہنوں



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv