تازہ تر ین

عالمی کھیلوں میں بھارت کو ایک بار پھر سبکی کا سامنا

کراچی (ویب ڈیسک )عالمی کھیلوں کی سطح پربھارت کو ایک اور سبکی اٹھانی پڑگئی جب کہ انٹرنیشنل ٹیبل ٹیسنس فیڈریشن نے بھارتی حکومت کے رویہ کے سبب جنوبی ایشائی مقابلے سے محروم ہوجانے والی پاکستان 11سالہ بچی حور فوادکوایشیائی ایونٹ کے لیے وائلڈ کارڈ انٹری جاری کردی۔
ایشین ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے تحت ماہ جنوری میں بھارت کے شہرسونی پت میں ٹیبل ٹینس کے12 برس سے کم عمر کھلاڑیوں کے لیے ساوتھ ایشیا ہوپزمقابلوں کا انعقاد ہوا، پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن نے کراچی سے تعلق رکھنے والی 11 سالہ حور فواد کو اس مقابلے کے لیے نامزد کیا تھا، انٹری قبول کیے جانے کے بعد بار بارکی یاددہانی کرانے پربھارتی ٹیبل ٹینس فیڈریشن کی جانب سے دلاسے دیے جاتے رہے۔
ساوتھ ایشیا ہوپز کے ا?غاز سے چند روز قبل قومی فیڈریشن کو ا?گاہ کیا گیا کہ بھارتی حکومت نے 11 سالہ کھلاڑی کو اپنے ملک ا?نے کے لیے این او سی جاری کرنے سے انکارکردیا ہے، اس فیصلہ کے سبب پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن نے حور فواد کو مقابلوں میں شرکت کے لیے ویزہ دینے سے انکارکردیا، جس کی وجہ سے وہ ایونٹ میں شرکت سے محروم رہ گئیں۔
دوسری جانب پاکستانی فیڈریشن نے ٹیبل ٹینس کی عالمی تنظیم سے بھرپور احتجاج کرتے ہوئے بھارتی حکومت کے رویہ کو اولمپک چارٹر کی روح کے منافی قراردیا۔
انٹرنیشنل ٹیبل ٹینس فیڈریشن کی ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس اینڈ ڈیولمپنٹ پولانا چہون نے پاکستانی فیڈریشن کے سیکریٹری ایس ایم سبطین کو ای میل کے ذریعے ا?گاہ کیا ہے کہ یہ بدقسمتی رہی کہ پاکستانی کھلاڑی ضابطہ کار کے مطابق مقابلے میں شرکت کرکے کوالیفائی کرنے کے حق سے محروم رہ گئی۔
ا?ئی ٹی ٹی ایف نے حور فواد سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسے وائلڈ کارڈ انٹری دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت 11 سالہ حور فواد جنوبی ایشائی مقابلہ کھیلے بغیر ہی مئی میں تھائی لینڈ میں شیڈول ایشیا ہوپزمیں شرکت کی اہل قرار پائی ہیں۔
جنوبی ایشیائی مقابلے میں کامیابی کی امید تھی، ویزہ جاری نہ ہونے پرمجھے بھارتی حکومت کے رویہ پر افسوس ہواتھا لیکن مایوس نہ ہوئی، انٹرنیشنل فیڈریشن سے انصاف کی توقع کی تھی جو پوری ہوگئی۔
حور فواد نے کہا کہ کھیلوں میں سیاست نہیں ہونی چاہیے، اس سے نہ صرف کھلاڑی متاثر ہوتے ہیں بلکہ انسانی حقوق کی بھی پامالی ہوتی ہے، اللہ کا شکر ہے کہ مجھے ایشائی ایونٹ میں شرکت کا حق مل گیا، اب میری نظریں عالمی ہوپز مقابلوں پر ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv