تازہ تر ین

نیوزی لینڈ نے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کی نئی مثال قائم کردی

ویلنگٹن(ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کے اخبار ”دی پریس“ نے اپنے صفحہ اول پر خبر شائع کرنے کے بجائے ”سلام“ شائع کرکے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کی نئی مثال قائم کردی۔نیوزی لینڈ کے اخبار”دی پریس “نے اپنے صفحہ اول پر خبر شائع کرنے کے بجائے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بڑے اور واضح الفاظ میں ”سلام“ شائع کیا۔ یہ دنیا کی تاریخ میں پہلی بار ہے کہ کسی اخبار نے اس طرح مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا ہو۔اس سے قبل سانحہ کرائسٹ چرچ میں شہید ہونے والے مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے ہیگلے پارک میں خطبہ جمعہ دیا گیا اورنمازجمعہ ادا کی گئی جس میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔نمازجمعہ سے قبل وزیر اعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈرن نے ہیگلے پارک میں حضور پاک ﷺ کی حدیث مبارک بھی پڑھ کر سنائی۔واضح رہے کہ 15 مارچ کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دومساجد میں سفید فام عیسائی دہشتگرد نے فائرنگ کرکے 50 مسلمانوں کو شہید کردیاتھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv