تازہ تر ین

پہلا ون ڈے؛ پاکستان کا آسٹریلیا کو 281 رنز کا ہدف

شارجہ(ویب ڈیسک) پہلے ون ڈے میں پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 281 رنز کا ہدف دیا ہے۔شارجہ میں کھیلے جارہے پہلے ایک روزہ میچ کا ٹاس قومی ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 281 رنز بنائے، ٹیم میں واپس آنے والے حارث سہیل نے 112 گیندوں پر سنچری اسکور کی جو ان کے کیریئر کی پہلی سنچری ہے۔پاکستان کی جانب سے امام الحق اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا لیکن امام 35 رنز کے مجموعی اسکور پر 17 رنز بنانے کے بعد ناتھن لیون کے ہاتھوں آﺅٹ ہوگئے جب کہ شان مسعود بھی 40 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین واپس لوٹ گئے۔حارث سہیل اور عمر اکمل نے 98 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی اس دوران حارث سہیل نے اپنی نصف سنچری مکمل کی تاہم عمر اکمل ایک رنز کی کمی سے اپنی نصف سنچری مکمل نہ کرسکے اور 49 رنز پر آﺅٹ ہوگئے، کپتان شعیب ملک صرف 11 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، فہیم اشرف نے 4 چوکوں کی مدد سے 28 رنز بنائے جب کہ عماد وسیم نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 13 گیندوں پر 23 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 4 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔آسٹریلیا کی جانب سے کوٹرنائل اور میکسویل نے 2،2 اور نیتھن لائن نے ایک وکٹ حاصل کی۔قومی ٹیم میں کپتان شعیب ملک، شان مسعود، امام الحق، حارث سہیل، عمراکمل، محمد رضوان، عماد وسیم، یاسر شاہ، فہیم اشرف، محمد عامر اور محمد عباس شامل ہیں۔آسٹریلیوی ٹیم ایرون فنچ کی قیادت میں عثمان خواجہ، پیٹر ہینڈز کومب، گلین میکس ویل، مارکوس اسٹونس، شان مارش، الیکس کیری، نتھن کولٹر نائل، جے رچرڈسن، ناتھن لیون اور آیڈم زمپا شامل ہیں۔میچ سے قبل سانحہ کرائسٹ چرچ کے شہدا کے لیے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی اور تمام کھلاڑیوں کالی پٹیاں باندھ کر میچ میں شریک ہوئے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv