تازہ تر ین

پاک، آسٹریلیا پہلا ون ڈے ٹاکرا آج ، میچ شام04:00بجے شروع ہوگا

دبئی (آئی این پی) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ(آج) جمعہ کو شارجہ میں کھیلا جائے گا۔ ڈے اینڈ نائٹ میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 4بجے شروع ہوگا۔ پہلے ون ڈے سے قبل دونوں ٹیموںنے بھرپور پریکٹس کی۔دونوں کپتان نے ٹرافی کی رونمائی بھی کی۔پاکستانی کپتان شعیب ملک نے کہاہے کہ سیریزمیں نئے پلیئرزکو کھیلنے کاموقع مل رہاہے۔ان کے پاس اپنی صلاحیتیں منوانے کااچھا چانس ہے۔ سرفراز سمیت 7 اہم پلیئرزکی عدم موجودگی سے ٹیم پرپرفارمنس دکھانے کےلئے دباﺅزیادہ ہوگا۔امیدہے کھلاڑی مایوس نہیں کریں گے۔آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کا کہنا ہے کہ سینئرز کے آرام کرنے کے باوجود پاکستان ٹیم ایک کوالٹی ٹیم ہے ،اسلئے ہمیں اپنے گیم پلان کے مطابق کھیلنا ہوگا، پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل رات کی نیند نہیں اڑی اور فاسٹ بولر محمد عباس کی وجہ سے بھی پریشانی سے دوچار نہیں ہیں۔دونوں ممالک کے مابین ابتک کھیلے گئے ون ڈے میچز میں کینگروز کا پلڑا بھاری ہے،اب تک 98ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں آسٹریلیا 62ون ڈے میچوں میں کامیابی حاصل کر چکا جبکہ پاکستان صرف 32میچوں میں فتح یاب ہوا۔متحدہ عرب امارات میں پاکستان کا پلڑا بھاری ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ(آج)جمعہ کو کھیلا جائیگا۔شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 24مارچ، تیسرا میچ 27مارچ، چوتھا 29مارچ ، پانچواں اور آخری ون ڈے 31مارچ کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق سہ پہر 4بجے شروع ہوں گے۔شیڈول کے مطابق سیریز کے پہلے دونوں میچز شارجہ، تیسرا میچ ابوظہبی ، چوتھا اور آخری میچ دبئی میں کھیلا جائیگا۔ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان ایرون فنچ کا کہنا ہے کہ سینئرز کے آرام کرنے کے باوجود پاکستان ٹیم ایک کوالٹی ٹیم ہے اس لیے ہمیں اپنے گیم پلان کے مطابق کھیلنا ہوگا،ایرون فنچ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل رات کی نیند نہیں اڑی اور فاسٹ بولر محمد عباس کی وجہ سے بھی پریشانی سے دوچار نہیں ہیں۔ایرون فنچ نے کہا کہ محمد عباس نے گزشتہ برس ٹیسٹ سیریز میں غیر معمولی بولنگ کی تھی تاہم ون ڈے سیریز میں کنڈیشنز مختلف ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی بولرز میں سوئنگ کرنے کی صلاحیت ہے اس لیے آسٹریلوی کھلاڑیوں کو گیم پلان کے مطابق کھیلنا ہوگا۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 1975سے لے کر اب تک 98ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جا چکے ہیں۔ جن میں آسٹریلیا کا پلڑا بھاری رہا۔آسٹریلیا پاکستان کے خلاف 62ون ڈے میچوں میں کامیابی حاصل کر چکا ہے جب کہ پاکستان صرف 32میچوں میں فتح یاب ہوا۔متحدہ عرب امارات میں بھی آسٹریلیا کا ریکارڈ پاکستان کے مقابلے میں بہتر ہے۔ 14میچوں میں سے آسٹریلیا نے 8بار پاکستان کو یو اے ای کے میدانوں میں شکست سے دو چار کیا ہے۔ دونوں کے درمیان آخری سیریزجنوری 2017آسٹریلیا میں کھیلی گئی۔پاکستان کپتان سمیت 6 اہم کھلاڑیوں کے بغیر اس سیریز میں آسٹریلیا کو چیلنج کرے گا۔پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری شعیب ملک کو سونپی ہے۔قومی ٹیم کے ایک روزہ اسکواڈ میں شعیب ملک (کپتان)، عابد علی، فہیم اشرف، حارث سہیل، عماد وسیم، امام الحق، جنید خان، محمد عباس، محمد عامر، محمد حسین، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سعد علی، شان مسعود، عمراکمل، عثمان شنواری اور یاسر شاہ شامل ہیں۔پاکستان کے خلاف کپتان ایرون فنچ کی قیادت میں آسٹریلوی اسکواڈ میں شان مارش، عثمان خواجہ، پیٹرہینڈسکومب، کین رچرڈسن، گلین میکسویل، جیسن بہرنڈوف، ایڈم زمپا اور نیتھن لیون شامل ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل شعیب ملک کی سربراہی میں 38ایک روزہ میچز کھیلے گئے جس میں سے 25میں وہ فتح یاب ہوئے جبکہ 13میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ، اس حساب سے ان کی فتح کا تناسب بہت عمدہ ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv