تازہ تر ین

ملک میں جلد انٹرنیشنل کرکٹ ٹورنامنٹس ہوں گے، سرفراز احمد

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پی ایس ایل فور کا بہترین انعقاد ہم سب کی کامیابی ہے تاہم وہ دن دور نہیں جب ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ ٹورنامنٹس ہوں گے۔سرفراز احمد نے پی آئی اے ٹاﺅن شپ میں شجرکاری مہم کے موقع پرمختصرگفتگومیں کہا کہ عوام سے ملنے والی محبتوں پر بہت ان کا بہت شکرگزار ہوں تاہم وہ دن دور نہیں جب ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ ٹورنامنٹس ہوں گے۔پی ایس ایل فورمیں فتح پانے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی قیادت کرنے والے سرفراز احمد نے کہا کہ پاکستان میں لوگوں کاکرکٹ سے والہانہ لگاﺅ اور وہ اس کھیل سے محبت کرتے ہیں، فائنل میں کراچی کے بہترین کراﺅڈ کے سامنے کامیابی کا لطف آیا، مستقبل میں پاکستان کرکٹ میں مزید کامیابیاں حاصل کرے گا۔اس موقع پر سابق ٹیسٹ کپتان اور اپنے دورکے عظیم آل راﺅنڈر وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشل کرکٹ کی راہیں کھل رہی ہیں، غیرملکی کرکٹرزکا کراچی آنا مثبت پیشرفت ہے، ثابت ہوگیا کہ پاکستان پرامن ملک ہے۔انھوں نے کہا کہ آئی سی سی کے چیئرمین نے بھی پاکستان میں سیکیورٹی کے حوالے سے معاملات پر اطمینان کا اظہار کردیا، امید ہے کہ اگلے برس لیگ زیادہ شاندارانداز میں ہوگی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv