تازہ تر ین

سانحہ ماڈل ٹاو¿ن: جے آئی ٹی کی بڑے میاں سے جیل میں تفتیش، بیان ریکارڈ

لاہور(ویب ڈیسک)سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کوٹ لکھپت جیل میں بیان ریکارڈ کرلیا۔دو روز قبل سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا بیان ریکارڈ کیا تھا جس کے بعد جے آئی ٹی نے احتساب عدالت سے نواز شریف کا بیان ریکارڈ کرنے کی اجازت لی تھی۔سانحہ ماڈل ٹاون سے متعلق نواز شریف کا بیان قلمبند کرنے کے لیے جے آئی ٹی کوٹ لکھپت جیل پہنچی جس کی سربراہی ا?ئی جی موٹر وے پولیس اے ڈی خواجہ نے کی۔ اے آئی ٹی ارکان دو گھنٹے سے زائد جیل میں رہے جس کے دوران نواز شریف کا بیان قلمبند کیا گیا جس کے بعد جے آئی ٹی ارکان واپس روانہ ہوگئے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv