تازہ تر ین

جیالے بھی قیادت کیساتھ نیب آفس میں داخل،اسلا م آ باد میںنیا کھڑا ک

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نیب آفس چلے گئے ،جیالوں بھی نیب آفس کے دروازے کھول کر اندر داخل ہو گئے۔ شریک چیئرمین آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 19 گاڑیوں کے قافلے کے ہمراہ نیب آفس پہنچے تو اس وقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی،جیالوں کی جانب سے پی پی قیادت پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور ان کے حق میں نعرے بازی کی گئی ۔پیپلزپارٹی کے قیادت کو نیب آفس لے جانے کی کوشش کی گئی تو کارکنوں نے بھی نیب آفس میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر پولیس نے کارکنوں کو پیچھے دھکیلنے کی کوشش کی لیکن اس میں ناکامی ہوئی ،پولیس نے پیپلزپارٹی کے رہنما?ں سے کارکنوں کو پیچھے کرنے کی درخواست کی جس پر سابق صدر آصف زرداری کے ذاتی محافظوں نے کارکنوں کو پیچھے کیا اور پارٹی قیادت کی گاڑی نیب آفس میں داخل کی اور دروازوں کو بند کردیا گیالیکن جیالے دروازے کھول کر اندر داخل ہو گئے جس پر نیب کے اہلکاروں نے کارکنوں کو باہر نکالنے کی کوشش کی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv