تازہ تر ین

گیس کی اضافی بلنگ کی تحقیقات میں بڑے نام سامنے آرہے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ گیس کے بلوں میں اضافی بلنگ کی تحقیقات کے نتیجے میں بڑے نام سامنے آرہے ہیں ہوشربا تفصیلات جلد عوام کے سامنے پیش کریں گے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ 2016-17ءسے گیس کی اضافی بلنگ کا مسئلہ درپیش ہے جس سے 32 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں، بڑی بڑی کمپنیوں کو گیس کا کنکشن دینے سے عام صارفین متاثر ہوئے، اضافی بلوں کی تحقیقات کے نتیجے میں بڑے لوگوں کے نام سامنے آرہے ہیں اور مکمل تحقیقات کے بعد ہوشربا تفصیلات عوام کے سامنے لائیں گے۔فواد چوہدری نے بتایا کہ گزشتہ 8 برس میں زراعت پر ہمارے اخراجات 60 فیصد کم ہوئے تاہم آئندہ 5 سال زرعی شعبے پر خصوصی توجہ رہے گی، کوکنگ آئل کے کم سے کم استعمال کے لیے آگاہی مہم کی ضرورت ہے جب کہ آئل سیڈز کی پیداوار کے لیے اقدامات کررہے ہیں، لائیو سٹاک اور فشریز میں حکومت کام کرنا چاہتی ہے اور ان اقدامات سے معیشت میں استحکام آئے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی تنظیم نو کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو خود مختار ادارہ بنایا جارہا ہے، سرکاری جائیدادوں کے حوالے سے بھی کابینہ میں بات ہوئی اور سرکاری جائیدادوں کی فروخت کے لیے ٹاسک فورس قائم کی گئی ہے، علاوہ ازیں مختلف اداروں کے سربراہان کی تقرری کا یکساں طریقہ کار وضع کیا جارہا ہے اور اداروں کے سربراہان کی تقرری کی ابتدائی کمیٹی کا سربراہ وزیر ہوگا۔وزیر اطلاعات نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں کرائسٹ چرچ دہشت گردی واقعے کی مذمت اور سانحے میں شہید ہونے والے افراد کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان شہداءکے خاندانوں کے غم میں برابر شریک ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv