تازہ تر ین

مودی سرکارتعلیم یافتہ کشمیری نوجوانوں کو بندوق اٹھانے پر مجبورکررہی ہے، محبوبہ مفتی

سری نگر(ویب ڈیسک) سابق وزیراعلی مقبوضہ کشمیرمحبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کی طاقت پر مبنی پالیساں تعلیم یافتہ کشمیری نوجوانوں کو بندوق اٹھانے پر مجبور کر رہی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق سابق وزیراعلی مقبوضہ کشمیرمحبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ آزادی کی جنگ میں کشمیریوں نے بے شمار مصیبتیں برداشت کی ہیں، پوچھ گچھ کے نام پر گھروں سے اٹھائے جانے والے کشمیری نوجوانوں کو تابوت میں واپس بھیجا جاتا ہے۔محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ وطن پرستی کے جنون کے مظاہرے کے لئے کشمیر کو استعمال کرنا بند کیا جانا چاہیے، مودی سرکار کی طاقت پر مبنی پالیساں تعلیم یافتہ کشمیری نوجوانوں کو بندوق اٹھانے پر مجبور کر رہی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv