تازہ تر ین
pution

روسی صدر نے سوشل میڈیا پر مخالفین کیخلاف کریک ڈاؤن کیلیے قوانین کی منظوری دے دی

ماسکو( ویب ڈیسک )روسی صدر ولادی میر پوتن نے ریاست اور اس کے اداروں کی تذلیل کرنے والے سوشل میڈیا صارفین کے لیے سزاؤں کے دو قوانین پر دستخط کر دیئے جس کے بعد یہ بل فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر نے پارلیمان کے ایوان زیریں دُوما کے اُس مسودہ قانون پر دستخط کر دیئے ہیں جس کے تحت کسی بھی شہری یا آن لائن میڈیا کی جانب سے ریاست یا اداروں سے متعلق تضحیک آمیز مواد شائع کرنے پر بھاری جرمانہ اور 15 دن کی قید کی سزا بھی دی جا سکے گی۔اسی طرح صدر پوٹن نے جعلی خبروں کی اشاعت کو روکنے سے متعلق مسودہ قانون کی منظوری بھی دے دی جس کے تحت ایسی تمام خبروں کی اشاعت روک دی جائے گی، جنہیں ریاستی اہلکار عوامی صحت اور سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے دیں گے۔ ان دونوں قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب اداروں یا شہریوں کو تضحیک آمیز مواد انٹرنیٹ سے ہٹانے کے لیے ایک دن کی مہلت دی جائے گی۔چوبیس گھنٹے میں ایسا نہ کر نے پر متنازعہ آن لائن مواد زبردستی آف لائن کر دیا جائے گا اور متعلقہ افراد کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جا سکے گی۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ روسی صدر نے یہ اقدامات سوشل میڈیا پر اپنے طویل دور اقتدار کے خلاف جاری مہمات اور تنقید کے زور کو توڑنے کے لیے اُٹھائے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv