تازہ تر ین
nawaz shareef

نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت ؟ عدالت نے بڑا حکمنامہ جاری کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) سپریم کورٹ میں العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سزا کاٹنے والے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست پر قومی احتساب بیورو (نیب) کو نوٹس جاری کردیا۔چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سابق وزیر اعظم کی درخواست پر سماعت کی، جہاں نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیے۔خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ ہم نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے، ہم نے طبی بنیادوں پر ضمانت کے لیے رجوع کیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ 16 جنوری کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولوجی (پی آئی سی) نے پہلی میڈیکل رپورٹ دی جبکہ علامہ اقبال میڈیکل کالج، جناح ہسپتال نے دوسری میڈیکل رپورٹ دی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv