تازہ تر ین

ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ روکنے کا حکم

اسلام آباد (ملک منظور احمد سے) وزیراعظم عمران خان سے گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب نے ملاقات کی ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے اور مراعات بڑھانے پر ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ تحریک انصاف کی پالیسیوں اور کفایت شعاری مہم سے متصادم ہے انہوں نے کہا کہ ملک معاشی اور اقتصادی بحرانوں سے گرا ہوا میں نے خود وزیراعظم ہاﺅس میں رہائش اختیار نہیں کی اور اخراجات میں 50فیصد کمی کی ہے وزیراعظم نے کہا کہ ملک کے سب سے بڑے صوبے کے وزیراعلیٰ اور ارکان اسمبلی اپنی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ کررہے جوکسی صورت قابل قبول نہیں کسی کو بھی اختیارات سے تجاوز کی اجازت نہیں دی جائے گی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے حکم دیا کہ ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان نے گیس بلوں میں اضافی رقم واپس کرنے کے لیے رقم مختص کرنے کی ہدایت کردی ،اووربلنگ کی رقم تین مراحل میں واپس کی جائے گی، ، سئی ناردرن کمپنی پہلے مرحلے میں 5 کروڑ روپے صارفین کو واپس کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق گیس بلوں میں اضافی رقم واپس کرنے کے لیے وزیراعظم عمران خان نے رقم مختص کرنے کی ہدایت کردی ہے، گیس بلوں کی اضافی رقم واپسی کے لیے وزارت خزانہ کو 50 کروڑ روپے جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ گیس بلوں کی اضافی رقم مرحلہ وار بنیادوں پر واپس کی جائی گی۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے رواں سال جون تک تمام اضافی رقم واپس کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور اووربلنگ کی رقم تین مراحل میں واپس کی جائے گی، سوئی ناردرن کمپنی پہلے مرحلے میں 5 کروڑ روپے صارفین کو واپس کرے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 45 ہزار سے زائد صارفین اووربلنگ سے متاثر ہوئے تھے جس پر وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لیا تھا۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے تحت صوبہ سندھ اور خصوصا کراچی میں شروع کیے جانے والے ترقیاتی منصوبوں کا بنیادی مقصد عوام کو درپیش مسائل دور کرنے میں صوبائی حکومت کی مدد کرنا ہے، ان ترقیاتی منصوبوں کی کامیابی کے لئے عوامی فلاح و بہبود کے ان منصوبوں پروفاقی اور صوبائی حکومت مل کر کام کریں،کراچی کی بڑھتی ہوئی آبادی اور عوام کو درپیش مسائل خصوصا ماحولیاتی مسائل پر قابو پانے کے لئے ضروری ہے،مسلسل گھٹتے ہوئے گرین ایریاز کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ پیر کو وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت گرین لائن منصوبے سمیت کراچی میں وفاقی حکومت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں گورنر سندھ عمران اسمعیل، معاون خصوصی افتخار درانی، ترجمان ندیم افضل چن، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری منصوبہ بندی، سیکرٹری کابینہ، چیف سیکرٹری سندھ، چیف ایگزیکٹو آفیسر کے آئی ڈی سی ایل صالح احمد فاروقی و دیگر شریک ہوئے ۔ اجلاس میں گرین لائن منصوبے پر پیش رفت اور اسکی فعالیت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی،کراچی پیکج کے تحت دیگر منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں وزیر اعظم نے کہا وفاقی حکومت کے تحت صوبہ سندھ اور خصوصا کراچی میں شروع کیے جانے والے ترقیاتی منصوبوں کا بنیادی مقصد عوام کو درپیش مسائل دور کرنے میں صوبائی حکومت کی مدد کرنا ہے۔ ان ترقیاتی منصوبوں کی کامیابی کے لئے ضروری ہے کہ عوامی فلاح و بہبود کے ان منصوبوں پروفاقی اور صوبائی حکومت مل کر کام کریں۔ انہوں نے کہا حولیاتی آلودگی کو پیش نظر رکھتے ہوئے کراچی جیسے بڑے شہروں کے تمام منصوبوں میں ماحولیات کے عنصر کو مد نظر رکھا جائے،کراچی کی بڑھتی ہوئی آبادی اور عوام کو درپیش مسائل خصوصا ماحولیاتی مسائل پر قابو پانے کے لئے ضروری ہے کہ لانگ ٹرم منصوبہ بندی کی جائے تاکہ جہاں آبادی سے متعلقہ مسائل کا حل تلاش کیا جا سکے وہاں مسلسل گھٹتے ہوئے گرین ایریاز کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قبائلی علاقہ جات سے تعلق رکھنے والے ہمارے لوگ بے مثال ترقی دیکھیں گے۔ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں کی ترقی کے لیے پرعزم ہیں، قبائلی علاقہ جات سے تعلق رکھنے والے ہمارے لوگ بے مثال ترقی دیکھیں گے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ سابقہ قبائلی علاقہ جات کے 10 سالہ ترقیاتی پروگرام کے لیے تین ہفتوں کا مشاورتی عمل باجوڑسے شروع کیا جا رہا ہے کیونکہ حکومت کا قبائلی ضلعوں کے لیے آئندہ 10 سال کے لیے 100 ارب روپے سالانہ خرچ کرنے کا منصوبہ ہے۔ ترقیاتی پروگرام کے لیے مشاورتی عمل 3 ہفتوں تک جاری رہے گا۔وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قبائلی عوام علاقے میں بےمثال ترقی دیکھیں گے۔وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سپر لیگ فورکے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، اس کی انتظامیہ اور ویوین رچرڈ کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، انشااللہ آئندہ پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہوگا۔ پیر ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اعظم نے ایک مرتبہ پھر پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن کے پاکستان میں انعقاد کے عزم کو دہراتے ہوئے کہاکہ کہا کہ ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر پاکستان کرکٹ بورڈ، تمام منتظمین، پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وزیراعظم نے پی ایس ایل کی فاتح ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اس کی انتظامیہ کو بھی کامیابی پر مبارکباد پیش کی ۔انہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور سر ویوین رچرڈ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرے دوست ویو رچرڈ کو بھی کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں۔وزیراعظم نے کہا کہ انشااللہ آئندہ پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہوگا۔یاد رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے فائنل میں پشاور زلمی کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر پی ایس ایل 4 کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ عالمی بینک نے حکومت پاکستان کی موجودہ معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان سے عالمی بینک کے اعلی سطحی وفد نے ملاقات کی جس میں امریکا میں ورلڈ بینک کے نمائندے اور پاکستانی ٹیم کے سربراہ سمیت دیگر حکام بھی شریک تھے۔ذرائع کے مطابق عالمی بینک کے وفد نے حکومت پاکستان کی موجودہ معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا اور وزیراعظم کو ملک میں جاری منصوبوں میں مالی معاونت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ عالمی بینک منصوبوں کی تکمیل میں فنڈز کی کمی نہیں آنے دے گا، عالمی بینک مختلف منصوبوں میں پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے عالمی بینک کے وفد کی پیشکش کا خیر مقدم کیا، اور کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لیے آئیڈیل ملک بن چکا ہے، جب کہ ترقیاتی منصوبے مکمل ہونے سے خوشحالی اور اعتماد سازی کو فروغ ملے گا۔ وفد نے 50لاکھ گھروں کی تعمیر کیلئے تعاون کی پیشکش بھی کی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv