تازہ تر ین

کرائسٹ چرچ حملے کو دہشتگردی نہ کہنا منافقت ہے، امریکی صحافی ٹرمپ پر برس پڑے

واشنگٹن(ویب ڈیسک)نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملے کی کھل کر مذمت نہ کرنے پر ممتاز صحافی اور ٹی وی شو میزبان اینڈرسن کوپر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑے۔امریکی نیوز چینل سی این این پر اپنے شو میں اینڈرسن کوپر کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرتے حملہ آور کے منشور سے اس کے دہشت گرد عزائم اور اقدامات واضح طور پر عیاں ہیں جس کے مطابق سفید فام نسل کو مسلمانوں سے خطرہ لاحق ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کے برعکس سین برنینڈنو حملے کے فوری بعد ٹرمپ نے اسے انتہاپسند اسلامک دہشت گردی قرار دیا تھا اور مسلمانوں کے امریکا داخلے پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نیوزی لینڈ حملے کو دہشت گردانہ حملہ نہ کہنے پر ٹی وی میزبان نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی کو دہشتگردی کہے بغیر مذمت منافقت ہے اور اس حملے کو دہشت گردی نہ قرار دینا جاں بحق مسلمانوں کی توہین ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ تو ایسا ہی ہے کہ ہم کہیں کہ جیسے کوئی کسی قدرتی آفت کے نتیجے میں جان کھو بیٹھا ہو۔امریکی صحافی نے سفید فام قومیت پرستی کے وجود کو تسلیم کرنے اور اس سے نمٹنے کے لئے اقدامات کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر دہشت گردانہ حملے میں 50 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے جب کہ حملہ کرنے والے آسٹریلین دہشت گرد کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv