تازہ تر ین

نیوزی لینڈ پر حملہ کرنیوالے کو دہشتگرد قرار نہیں دیا جائیگا:شاہد لطیف ، دائیں بازو کے سیاستدان مسلمانوں کیخلاف مہم چلاتے ہیں : جان اچکزئی ، کیس صرف سپریم کورٹ دوسرے صوبے میں منتقل کرسکتی ہے : احمد رضا کی چینل ۵ کے پروگرام ” نیوز ایٹ 7 “ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چینل فائیو کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”نیوز @سیون“ میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار شاہد لطیف نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کی مساجد پر حملہ کرنے والوں کو انکے سینٹرز نے ایک طرف شوٹر کہا اور دوسری جانب اس حملے کو نیوزی لینڈ میں مسلمانوں کو امیگریشن سہولت دئیے جانے کے خلاف ردعمل قرار دینا چاہا ہے۔ دنیا میں کہیں بھی دہشتگردی ہو، حملہ آوروں کا تعلق مسلمانوں سے جوڑنے کی کوشش کی جاتی ہے، ہمیں اس صورتحال کیخلاف اپنا موقف کھلم کھلا دنیا کو بتانا ہے کہ اسلام تشدد و نفرت کا دین نہیں ہے۔ نیوزی لینڈ میں حملہ کرنے والے غیر مسلم کا مسلمانوں سے تعلق جوڑا جائے گا اور اگر نہ جڑا تو اسے نفسیاتی مریض کہہ کر اسکی جان چھڑائی جائے گی، دہشتگرد قرار نہیں دیا جائے گا۔ نیوزی لینڈ مسجد حملے کا ٹارگٹ بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم تھی،مگر انہوں نے بھاگ کر جان بچائی۔ نیوزی لینڈ کو کرکٹ بندش کا دھبہ لگنے سے بچایا جائے گا ۔تجزیہ کار جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ حملہ ، دہشتگردی کو مذہب سے جوڑنے والوں کے لیے سوالیہ نشان ہے۔ حملہ آور عیسائی تھااور اس نے نفرت اور تشدد پسند خیالات تسلیم کیے۔ نیوزی لینڈ کے سفید فام لوگ بے روزگاری کا شکار ہیں ، جسکی وجہ وہ مہاجرین کو سمجھتے ہیں۔ یورپ میں بیروزگاری بڑھنے سے اسلام و فوبیا بڑھے گا، یورپ کو سمجھنا ہے کہ دہشتگرد انکی سوسائیٹی کی پیداوار اور خیالات کا نتیجہ ہیں۔یورپ میں دائیں بازو کے شدت پسند سیاستدان اسلام و فوبیا کیوجہ سے سیاست کرتے ہیں،اب بھی یہ امیگرینٹس کو بدنام کریں گے۔ابھی سے بیانات میں اس دہشتگرد کا لنک پاکستان سے جوڑنے کی کوشش کی جارہی ہے۔سیریا میں القاعدہ کی پشت پناہی امریکا اور یورپ نے کی، لیبیا اور عراق میں امریکی جارحیت کے نتیجے میں آئی ایس ایس پیدا ہوئی۔نیوزی لینڈ جانیوالے امیگرینٹس کو اب مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔سینئر ماہر قانون احمد رضا قصوری نے کہا کہ آصف زرداری کراچی سے اسلام آباد کیس منتقلی کوسندھ ہائی کورٹ میںچیلنج کریں گے۔ آرٹیکل 186A کے تحت صرف سپریم کورٹ ایک صوبے سے دوسرے صوبے میں کیس ٹرانسفر کرنے کی مجاذ ہے۔ بینکنگ کونسل بذات خود کیس نیب کورٹ اسلام آباد منتقل کرنے کی مجاذ نہیں ہے۔ آصف زرداری سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کا انتظار کریں گے،اگر ہائی کورٹ نے کیس ٹرانسفر کرنے کا فیصلہ مسترد کر دیا تو انہیں 20تاریخ کو اسلام آباد حاضر ہونے کی ضرورت نہیں۔ تاہم اگر نیب کورٹ میں معاملہ داخل ہوگیا تو نیب کورٹ کو ضمانت کی کوئی اتھارٹی نہیں ہوگی مگر آرٹیکل 199کے تحت رٹ پٹیشن فائل کرنے پر ضمانت کی گنجائش نکل آتی ہے۔ سیاسی جماعتوں کی کرپشن ملک بھر میں مکمل طور پر عیاں ہیں،پاکستان کے عوام کوڈکٹیٹ کر کے پیچھے لگانے کے لیے انکے پاس مورل گراﺅنڈ نہیں ہے، نہ جیلیں بھری جائیں گی اور نہ کوئی باہر نکلے گا۔ پاکستان کے عوام سمجھے بیٹھے ہیں کہ یہ ڈاکو ہیںاورپاکستان انکی بدبختیوں کے نتائج کا سامنا کر رہاہے۔اس سال کے آخر تک شریف فیملی اور بھٹو فیملی کی سیاست کا خاتمہ ہو جائے گا۔ تحریک انصاف میں الیکشن جیتنے کے لیے شامل ہونے والے الیکٹیبل لوٹوں کی بھی پکڑ ہونی ہے، کرپشن کی معافی نہیں ہوگی ۔ فضل الرحمان ، بلاول کی نواز شریف سے ملاقاتوں کانتیجہ صفر ہوگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv