تازہ تر ین

فیس بک سروسز متاثر ہونے سے مخالف کمپنی کو فائدہ

لاہور (ویب ڈیسک ) گزشتہ شب سے آج صبح تک فیس بک اور اس کی دیگر ایپس جیسے انسٹاگرام، میسنجر اور واٹس ایپ کے استعمال میں دنیا بھر میں کروڑوں افراد کو مشکلات کا سامنا رہا۔

فیس بک دنیا کی مقبول ترین سماجی رابطے کی ویب سائٹ ہے اور اتنی بڑی ہے کہ کوئی بھی حریف سائٹ اس کے قریب نہیں۔

مگر 14 گھنٹے تک اس کی سروسز معطل ہونے کا فائدہ ایک میسجنگ ایپ کو ضرور ہوا۔

فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ سروسز جب بحال ہوئیں تو میسجنگ ایپ ٹیلیگرام کے بانی پا?ل ڈیورو نے اپنے ٹیلیگرام چینیل پر انکشاف کیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس سروس میں 30 لاکھ صارفین کا اضافہ ہوا۔

اور یہ اعدادوشمار خود فیس بک کے لیے بھی چونکا دینے والے ہیں جس کے اپنے ماہانہ صارفین 2 ارب 30 کروڑ سے زائد ہیں۔

ٹیلیگرام کے بانی نے ان نئے 30 لاکھ صارفین اور فیس بک سروسز معطل ہونے کا ذکر تو نہیں کیا مگر فیس بک کو طنز کا نشانہ ان الفاظ کے ساتھ بنایا کہ ان کی سروس حقیقی پرائیویسی فراہم کرنے کے ساتھ ہر ایک کو لامحدود اسپیس دیتی ہے۔

ٹیلیگرام فیس بک اور انسٹاگرام سے بالکل مختلف ایپ ہے اور بنیادی طور پر واٹس ایپ کی طرح کام کرتی ہے جو بدھ اور جمعرات کو مشکلات کا شکار رہی۔

مارچ 2018 میں ٹیلیگرام استعمال کرنے والوں کی تعداد 20 کروڑ سے زائد تھی اور اس کے بانی اکثر اپنی حریف ایپس بشمول واٹس ایپ کے بارے میں کہتے ہیں کہ وہ صارفین کی پرائیویسی کے تحفظ کے لیے مناسب اقدامات نہیں کررہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv