تازہ تر ین

آج صبح نیوزی لینڈ میں بنگلہ دیشی ٹیم پر حملہ ، فائرنگ سے 9 ہلاک ، 40 زخمی

کرائسٹ چرچ (مانیٹرنگ ڈیسک ) نیوزی لینڈ میں دو مسجد پر فائرنگ کے واقعے میں 9 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے،مسجد میں موجود بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محفوظ رہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کرائسٹ چرچ کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کے وقت مسلح شخص داخل ہوا اور خود کار ہتھیار سے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس سے مسجد میں موجود9 افراد جاں بحق ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مسجد میں بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے کچھ کھلاڑی بھی موجود تھے جو اس واقعے میں محفوظ رہے۔بنگلہ دیشی اوپنر تمیم اقبال نے اس واقعے کے فوری بعد سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کہا کہ فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں خوش قسمتی سے ہم تمام کھلاڑی محفوظ رہے، انہوں نے اپنے مداحوں سے دعاﺅں کی درخواست بھی کی۔ دوسری جانب ایک اور بنگلہ دیشی کھلاڑی مشفق الرحیم نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر بتایا کہ کرائسٹ چرچ کی مسجد میں پیش آئے فائرنگ کے دلخراش واقعے میں خوش قسمتی سے ہم تمام کھلاڑی محفوظ رہے، انہوں نے کہا کہ اللہ ہم سب کی حفاظت فرمائے اور آئندہ کبھی ایسی صورتحال کا دوبارہ سامنا نہ ہو، ساتھ ہی انہوں نے عوام سے دعا کی اپیل بھی کی۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں متعدد افراد کو گولیاں لگی ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv