تازہ تر ین

عوامی سہولیات پر فوکس ، جنوبی پنجاب کے تمام شہروں کو اپ گریڈ کریں گے : عثمان بزدار

ملتان (سپیشل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب بھر کے تمام شہروں کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے اور میرا سب سے زیادہ فوکس عوامی سہولیات کے حوالے سے ہے۔ محکمہ مال سے لوگ بہت پریشان ہیں لوگوں کو چھوٹی چھوٹی معلومات اور فرد لینے کیلئے بھی سارا سارا دن ضائع کرنا پڑتا ہے۔ میں اس پر بہت سا کام کر چکا ہوں اور ایک تجویز زیر غور ہے کہ ہر شہر میں بعض اچھی شہرت کے حامل پراپرٹی ڈیلرز یا پراپرٹی و تعمیرات سے متعلقہ لوگوں کو فرنچائز دے دی جائے جہاں معمولی فیس کے ساتھ جوکہ طے شدہ ہو اور کوئی بھی اس سے زائد وصول نہ کرسکے بلکہ ہماری پہلی کوشش یہ ہے کہ فیس ہو ہی نہ اور لوگوں کو اپنی جائیداد کے متعلق معلومات ان فرنچائز لینے والوں سے مل سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے روزنامہ ”خبریں“ کو سرکٹ ہاﺅس ملتان میں ایک خصوصی انٹرویو کے دوران کیا۔ اس موقع پر موجود پروفیسر ڈاکٹر عبدالقادر بزدار نے ان کی توجہ جنوبی پنجاب کے بچوں کے ساتھ انٹری ٹیسٹ کے حوالے سے ہونے والے ظلم کی طرف کرائی جس پر ریذیڈنٹ ایڈیٹر ”خبریں“ نے بھی بتایا کہ انٹری ٹیسٹ کے حوالے سے اس خطے کے بہت سے مسائل ہیں۔ جنوبی پنجاب کے بہت سے شہروں میں انٹری ٹیسٹ کی تیاری کے سنٹرز نہیں اور غریب بچے بچیوں کو والدین کے ہمراہ راجن پور، روجھان، تونسہ شریف اور دیگر دور دراز علاقوں سے لاہور یا ملتان جا کر انٹری ٹیسٹ کی تیاری کرنا پڑتی ہے جو صریحاً ظلم ہے۔ اس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وہ اس ظلم سے بخوبی آگاہ ہیں مگر قانونی فیصلوں کی وجہ سے ان کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں تاہم اس کے باوجود وہ اس پر بھرپور کوشش کریں گے کہ انٹری ٹیسٹ کو ختم کیا جاسکے اور اپنے پرسنل سٹاف آفیسر کو نوٹ کرا دیا تاکہ پہلی فرصت میں ہی اس پر کام شروع کیا جاسکے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ جو شہر جس حوالے سے مشہور ہو اس شہر میں اس حوالے کی جھلک ضرور نظر آئے۔ ملتان آم کے حوالے سے مشہور ہے تو میں نے ضلعی انتظامیہ سے کہا ہے کہ ملتان کے تمام داخلی راستوں پر جہاں سے ضلع ملتان کی حدود شروع ہوتی ہے دونوں اطراف میں آم کے درخت لگائے جائیں۔ اس طرح وہاڑی کپاس کے حوالے سے مشہور ہے وہاں شہر کے ایم پوائنٹس پر کپاس کے وپدے لگائے جائیں خواہ وہ پلاسٹک کے ہی کیوں نہ ہوں۔ اس طرح جو شہر جس حوالے سے معروف ہے اس شہر کے داخلی راستے اس طرح کے ہوں جیسا فیصل آباد کے داخلی راستے پر انڈسٹری کے ماڈل نظر آئیں اور خانیوال میں داخل ہونے پر شہری کو معلوم ہو جائے کہ یہ شہر لائیوسٹاک کا شہر ہے۔ ضلع کے انٹری پر چند ایکڑ پر جنگلہ لگا کر لائیوسٹاک کے حوالے سے جانور رکھے جائیں اور فائبر یا پلاسٹک کے بڑے سائز کے جانور ہی بنا کر رکھ دیئے جائیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ موٹر وے کو ناگ شاہ کے قریب سے مظفرگڑھ اور ڈیرہ غازی خان سے ملا دیا جائے گا تاکہ لوگ شیر شاہ اور بہاولپور چوک سے بچ جائیں اور شہر کے اطراف سے ہی موٹر وے کا سفر اختیار کرسکیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جنگلات پر بہت خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ بڑے پیمانے پر نرسریوں میں پودے تیار کئے جا رہے ہیں ہماری کوشش ہے کہ اس موسم بہار میں درخت لگانے کا عمل شروع کر دیا جائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب کے ہر ادارے اور محکمہ کے حوالے سے بریفنگ کا راﺅنڈ مکمل کر لیا ہے اور عملدرآمد کا راﺅنڈ شروع ہو چکا ہے جس کے جلد اثرات سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازیخان کے پل ڈاٹ پر سالہاسال سے ٹریف ککا مسئلہ حل ہو بھی نہیں رہا تھا جس کے لئے بہت خوبصورت اور جدید چوک ڈیزائن کر لیا گیا ہے اور اس طرح دیگر چوکوں کی بھی ڈیزائنگ کی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سیالکوٹ دنیا بھر میں کھیلوں کے سامان کے حوالے سے بہت مشہور شہر ہے مگر شہر کے داخلی راستے سے پتہ نہیں چلتا کہ آنے والا مہمان کس شہر میں داخل ہو رہا ہے وہاں پر شہر کے داخلی راستے پر اس طرح سپورٹس کے ماڈلز بنا کر خوبصورت بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں کی اپ گریڈیشن اور بنیادی ضروریات جن میں چاردیواری، باتھ روم، صاف پانی کی فراہمی اور برقی رو کے کنکشن شامل ہیں اس سال میگا پراجیکٹ کے تحت یہ کام مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بارڈر ملٹری پولیس میں اصلاحات وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب کی توجہ ملتان میں گزشتہ دس سال سے التواءکا شکار صحافی کالونی کے شہریوں کی قبضہ جات کی طرف دلائی گئی تو فوری طور پر انہوں نے پرسنل سٹاف آفیسر سے کہا نوٹ کریں کہ ملتان کے صحافیوں کا پلاٹوں کا مسئلہ کیوں الجھا ہوا ہے، اس بارے میں تفصیلی رپورٹ مجھے بھجوائیں اور جرنلسٹ ہاﺅسنگ فاﺅنڈیشن سے اس بارے میں معلومات منگوا کر اس کا جلد حل نکالتے ہیں۔ اس ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی توجہ دلائی گئی کہ پنجاب میں جو حکومت سستے گھر بناکر دے رہی ہے اس میں صحافیوں کیلئے بھی دو فیصد کوٹہ رکھا جائے جس میں سے جنوبی پنجاب کا کوٹہ ایک فیصد سے اِسے دو فیصد کیا جائے اور سکیم کے پہلے مرحلے میں ملتان کے کارکن صحافیوں کو شامل کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے اس تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے اسے بھی اپنے عملے کو نوٹ کروا دیا۔
عثمان بزدار



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv