تازہ تر ین

ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے پر وزیراعظم کی ناراضگی درست: عون چوہدری ، بھارت سے جنگ کا خطرہ موجود ہے: جنرل (ر) معین الدین، گورنر بل دوبارہ اسمبلی کو بھیج سکتے ہیں، ارکان اسمبلی مصر رہے تو خودبخود قانون بن جائیگا: کنور دلشاد ، اسمبلی ممبران کی تنخواہوں میں اضافہ ہونا چاہئے ، سیاستدانوں کے بڑے خرچے ہوتے ہیں: بابر خان، کی چینل ۵ کے پروگرام ” نیوز ایٹ 7 “ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلی پنجاب کے ایڈوائزر عون چوہدری نے کہا ہے کہ پنچاب اسمبلی ممبران کی تنخواہوں میں اضافے کے بل پر وزیراعظم عمران خان نے جن تحفظات کا اظہار کیا میں ان کو سپورٹ کرتا ہوں ملک جن حالات سے گزر رہا ہے ایسے اقدامات نہیں ہونے چاہئیں عمران خان کی ناراضگی بالکل درست ہے۔ چینل فائیو کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”نیوز ایٹ سیون“ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں ایسا بل نہیں آنا چاہئے اس کے برعکس پیسہ عوام کی فلاح پر لگنا چاہئے کیونکہ وزیراعظم غریبوں کا درد رکھتے ہیں۔جو تنخواہ مجھے ملتی ہے وہ شوکت خانم کینسر ہسپتال کو دے دیتا ہوں۔بل کی سمری ابھی گورنر کے پاس ہے ابھی وزیراعظم سے مشاورت ہو گی۔ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر خان نے کہا ہے کہ میرے خیال میں پنجاب اسمبلی کے ممبران کی تنخواہوں میں اضافہ ہونا چاہئے سیاستدانوں کے بہت خرچے ہوتے ہیں البتہ موجودہ حالات میں تنخواہیں بڑھانا مناسب نہیں ہو گا ۔بلوچستان میں ممبران کی تنخواہ چا ر لاکھ چایس ہزار ہے۔دیگر بہت سے محکمے بھی ہیں جن میں بہت بڑی تنخواہیں ہیں, سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا کہ اپنے مفاد کی جنگ میں سب اکٹھے ہو جاتے ہیں صرف پانچ منٹ میں پنجاب اراکان اسمبلی نے تنخواہوں میں اضافے کا بل پاس کر لیا۔خبریں گردش کر رہی ہیں گورنر اس بل کو بغیر دستخط واپس بھیج دیں گے۔وزیراعظم عمراان خان نے بل پاس کئے جانے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے گورنر کے پاس بل کو منظور نہ کرنے کا اختیار نہیں وہ بل دوبارہ اسمبلی میں بھیج سکتے ہیں اسمبلی اراکین اگر پھر بل پر مصر رہتے ہیں تو یہ خود بخود قانون بن جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ جسٹس( ر) ثاقب نثار کے تمام فیصلے اب سپریم کورٹ کالعدم قرار دے رہی ہے۔جنرل( ر )معین الدین حیدر نے کہا کہ بھارت سے جنگ کا خطرہ موجود ہے تاہم حالات بہتری کی جانب جا رہے ہیں ۔بھارت دیگر مسائل پر تو بات کرنا چاہتا ہے لیکن کشمیر کے حل کی طرف نہیں آ رہا حالانکہ مسئلہ کشمیر کا حل خود بھارت کے بھی حق میں ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv