تازہ تر ین

واٹس ایپ صارفین کے اکاﺅنٹس بند کیوں ہو رہے ہیں؟

لاہور(ویب ڈیسک)فیس بک کی ایپ واٹس ایپ نے سیکیورٹی خدشات کے باعث اپنی ایپ کے تھرڈ پارٹی ورڑن استعمال کرنے والے کئی صارفین کے اکاﺅنٹس عارضی طور پر معطل کر دیے۔اینڈرائیڈ اور ایپل آئی او ایس پر واٹس ایپ پلس اور جی بی واٹس ایپ جیسی ایپس دستیاب تھیں جنہیں تھرڈ پارٹیز نے بنایا ہے اور ان میں کئی پرکشش تبدیلیاں کر رکھی ہیں۔واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ وہ ان تھرڈ پارٹی ایپس کی سیکیورٹی کی تصدیق نہیں کر سکتی ہے اور یہ ایپس اس کے سیکیورٹی معیار پر پورا نہیں اترتی ہیں۔واٹس ایپ نے ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ اگر آپ کو واٹس ایپ استعمال کرتے ہوئے ایسا پیغام ملا ہے جس میں کہا گیا ہو کہ آپ کاا کاﺅنٹ عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے تو یقیناً آپ کے زیر استعمال واٹس ایپ کا ورژن بھی درست نہیں ہے۔واٹس ایپ کے مطابق ایسے اکاﺅنٹس سے مستقل بنیادوں پر بند نہیں کیا گیا ہے تاہم صارفین سے کہا گیا ہے کہ وہ ایسی صورت میں اپنی چیٹ کا بیک اپ ضرور بنا لیں اور ایپ کا درست ورژن ڈاﺅن لوڈ کرکے سروس استعمال کریں۔



خاص خبریں


army chief kharbain

سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv