تازہ تر ین

کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا کے مہنگے ترین ہوٹل کے کمرے کا کرایہ کتنا ہے ؟حیرت انگیز خبر

لاس ویگاس (ویب ڈیسک)دنیا بھر میں روزانہ لاکھوں افراد ہوٹل میں قیام کرتے ہیں اور اپنے بجٹ کے مطابق کمروں کا انتخاب کرتے ہیں۔مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا کے مہنگے ترین ہوٹل کے کمرے کا کرایہ کتنا ہے ؟ درحقیقت جان کر بھی یقین کرنا مشکل ہوگا۔امریکی شہر لاس ویگاس میں واقع ہوٹل پالمز کیسینو ریزورٹ میں دنیا کا مہنگا ترین ہوٹل کمرہ موجود ہے جہاں ایک رات کے لیے قیام کرنے سے پہلے کروڑ پتی افراد دوبار سوچنے پر مجبور ہوجاتے ہوں گے۔اس کمرے کا ایک رات کا کرایہ ایک لاکھ ڈالرز (ایک کروڑ 39 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) ہے اور یہ 2 منزلہ کمرہ بلکہ ایک ولا ہے۔اس میں 2 سونے کے کمرے موجود ہیں جبکہ اسے ایک آرٹسٹ ڈیمین ہرسٹ نے ڈیزائن کرتے ہوئے ایمپیتھی سیوٹ کا نام دیا۔2012 تک اس کمرے میں قیام کرنے پر 40 ہزار ڈالرز لیے جاتے تھے مگر اب پرتعیش تزئین نو کے بعد کرائے میں 60 ہزار ڈالرز کا اضافہ کردیا گیا۔اس کمرے میں قیام پر 24 گھنٹے کی بٹلر سروس، ڈرائیور کے ساتھ کار سروس، پرائیویٹ آرٹ ٹور اور 10 ہزار ڈالرز کا کریڈٹ ملتا ہے جسے ہوٹل میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ 9 ہزار اسکوائر فٹ پر پھیلا اس 2 منزلہ ولا میں 52 افراد کی میزبانی کی جاسکتی ہے۔کمرے کی بالکونی سے لاس ویگاس کا نظارہ بھی کیا جاسکتا ہے جبکہ ایک سوئمنگ پول بھی دیا گیا ہے۔سونے کے کمروں میں گلاس ونڈوز سے نیچے کی منزل کو دیکھا جاسکتا ہے یا باہر شہر کی روشنیاں دیکھ سکتے ہیں۔اس کمرے کے باتھ روم بھی انتہائی پرتعیش ہیں اور بہت ہی بڑے ہیں۔اس ولا میں ایک گیم روم بھی ہیں جہاں پول گیم اور دیگر موجود ہیں۔اور ہاں ورزش کے شوقین افراد کے لیے یہاں جم بھی دیا گیا ہے۔اسی طرح کھانے کا کمرہ کی سجاوٹ بھی دنگ کردینے والی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv