تازہ تر ین

وزیراعظم کا اگلا پی ایس ایل مکمل طور پر پاکستان میں کروانے کا اعلان

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سپر لیگ کا پانچواں ایڈیشن مکمل طور پر اپنے ملک میں کروانے کا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اب سیکیورٹی کے کوئی مسائل نہیں ہیں اور یہ یہاں پر امن مکمل طور پر بحال ہوچکا ہے اس لیے پاکستان سپر لیگ کا پانچواں ایڈیشن مکمل طور پر اپنے ملک میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مشکل وقت سے گزرا لیکن اب حالات ساگاز ہیں، پاکستان امن کے راستے پر رواں دواں ہیں۔واضح رہے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل لاہور اور تیسرے کا کراچی میں ہوا تھا جب کہ چوتھے ایڈیشن میں 8 میچز پاکستان میں کھیلے جارہے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv