تازہ تر ین

پنجاب پولیس کو سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں نواز شریف سے جیل میں تفتیش کی اجازت مل گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) احتساب عدالت نے پنجاب پولیس کو سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے جیل میں ہی تفتیش کی اجازت دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس کے ڈی ایس پی محمد اقبال اسلام آباد کی احتساب عدالت میں درخواست دائر کی، جس میںمﺅقف اپناتے ہوئے استدعا کی کہ نواز شریف ماڈل مقدمے میں نامزد ملزم ہیں، نواز شریف سے جیل میں تفتیش کی اجازت دی جائے۔نیب کی جانب سے ڈی ایس پی محمد اقبال کی درخواست کی مخالف کی گئی، اورمﺅقف پیش کیا کہ پنجاب پولیس نواز شریف سے تفتیش کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرے۔احتساب عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد پنجاب پولیس کی درخواست منظور کرلی اور ماڈل ٹاﺅن کیس کی تفتیش کے سلسلے میں نواز شریف سے جیل میں ہی ملنے کی اجازت دے دی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv