تازہ تر ین

عالیہ بھٹ کا د وست کی شادی میں سہیلیوں کیساتھ رقص

ممبئی (شوبزڈےسک) بالی ووڈ کی حسین و معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی قریبی دوست کے سنگیت میں اپنی سہیلیوں کے ساتھ بالی ووڈ کے مشہور گانوں پر رقص پر مداحوں نے خوب پسندیدگی کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی حسین و معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی قریبی دوست کے سنگیت میں شرکت کی جہاں وہ بے حد خوبصورت لگ رہی تھیں۔عالیہ آج کل اپنی دوست دیویکا ایڈوانی کی شادی کی تقریبات میں مصروف ہیں جس کی تصویریں اور ویڈیوز انہوں نےانسٹاگرام پر بھی شئیر کی ہیں۔عالیہ نے سنگیت میں خوبصورت گلابی رنگ کا لباس پہنا اور ساتھ ہی اپنی سہیلیوں کے ساتھ بالی ووڈ کے مشہور گانوں پر رقص بھی کیا جسے دیکھ کر ان کے مداحوں نے خوب پسندیدگی کا اظہار کیا۔
ان تقریبات میں عالیہ نے گہرے نیلے رنگ کی ساڑھی اور ہلکے پیلے اور فیروزی رنگ کا لہنگا بھی زیب تن کیاجس میں وہ بہت پرکشش دکھائی دے رہی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv