تازہ تر ین

نیا بلدیاتی نظام لا کر عوام کو مکمل طور پر با اختیار بنائینگے : عمران خان

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ خارجہ شاہ محمود اور ممتاز سیاست دان ملک ظفر راں نے بنی گالہ میں ملاقات کی، ملک ظفر راں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی۔تفصیلات کے مطابق صوبائی اسمبلی پنجاب کے حلقے 218 سے تعلق رکھنے والے ممتاز سیاست دان ملک ظفر راں نے پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔جنوبی پنجاب کے عوام کا احساسِ محرومی دور کرنا حکومتی ترجیح ہے۔ملک ظفر راں نے وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت اور وژن پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔اس موقع پر وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کا احساسِ محرومی دور کرنا حکومتی ترجیح ہے، حکومت نیا بلدیاتی نظام لا کر عوام کو صحیح معنوں میں با اختیار بنائے گی۔وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ عوام کی ضرورتوں کے مطابق ترقیاتی عمل میں بھی کردار ادا کیا جائے گا۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ ملک ظفر راں پارٹی منشور کے تحت اپنا کردار ادا کریں گے۔ملک ظفر راں نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کو نظر انداز کرنے کی پالیسی اپنائی، یہ سابقہ حکمران تھے جنھوں نے پس ماندگی، غربت اور محرویوں کو جنم دیا۔انھوں نے اعتراف کیا کہ پی ٹی آئی نے 2 پارٹیوں کے تسلط کو ختم کر کے جنوبی پنجاب کے عوام کو نئی سوچ دی۔ وزیراعظم پاکستان نے بیساکھی میلہ کے لئے تین ہزار بھارتی یاتریوں کو ویزے جاری کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔ ایک طرف بھارت کے جنگی عزائم تو دوسری جانب پاکستان کے امن کے لئے اقدامات جاری ہیں۔ بھارت کی جانب سے کشیدگی کا ماحول پیدا کرنے کے باوجود پاکستان نے مثبت انداز میں سوچنے کی ٹھان لی۔ تین ہزار بھارتی یاتریوں کو بیساکھی میلے لئے ویزہ جاری کنے کی ہدایات دے دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ سرحدی کشیدگی کے باوجود یاتریوں کو تمام ضروری سہولیات دی جائیں۔ شہریوں اور طلبہ وطالبات کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمیشہ سے پر امن ملک ہے۔ لاہور متروکہ وقف املاک بورڈ حکام نے سکھ یاتریوں کو سہولیات فراہمی کے لئے تیاریاں شروع کر دیں۔ شہریوں نے کہا کہ دعا گو ہیں کہ سرحد پار بھی امن کا یہ پیغام پہنچے۔ بھارتی سکھ یاتری 12 اپریل کو خصوصی ٹرینوں کے ذریعے پاکستان آئیں گے۔ واہگہ ریلوے سٹیشن پر اعلیٰ حکام ان کا استقبال کریں گے۔ یاتری بیس اپریل کو لاہور کی سیر کریں گے اور 21 اپریل کو واپس چلے جائیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv